پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن  کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتارکر کے مقدمہ درج  کرلیا۔

ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن ریڈ لائن ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ عوام شکایات کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24 گھنٹوں کے دوران 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے

 ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور  8 مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری
  • ریلوے مسافر شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ایران
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار
  • فیشن شو کا انعقاد سیاحت کی آڑ میں ثقافتی یلغار ہے، آغا روح اللہ
  • امریکی حکام نے فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا، ساتھیوں کا دعویٰ
  • پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24 گھنٹوں کے دوران 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے
  • پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار
  • سندھ رینجرز، پولیس  کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار