پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاشی جائزہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کے لیے تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں اور آئی ایم ایف کا وفد صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے بھی ملا جبکہ بات چیت کے پہلے مرحلے میں دونوں فریقین نے اہم ڈیٹا کا تبادلہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز سے پالیسی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگا جن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شریک ہوں گے۔
آئی ایم ایف کے وفد نے سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی جہاں صوبے کی معاشی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ اور قانون سازی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ زرعی آمدن پر کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ سرکاری مشینری کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنانے کے لیے بھی مشاورت کی گئی، وفد نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام سے بھی ملاقات کی، جہاں وفاقی اور صوبائی سطح پر احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔  یہ مذاکرات پاکستان کے معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کے نفاذ کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

 ویب ڈیسک:وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

 کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔

 ’’ویمن آن وہیل‘‘ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
  • صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کا مطالبہ 
  • آئی ایم ایف مذاکرات پائیدارمعاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ، عاطف اکرام شیخ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • اہم ڈیٹا کے تبادلے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل،دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا
  • آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تیکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل
  • پاکستان کا یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور