Daily Mumtaz:
2025-03-21@19:45:56 GMT

چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی

کراچی: چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی آئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 31 ڈالر فی اونس ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مہنگائی بڑھنے کے خدشات، مختلف ممالک کی اپنے سونے کے ذخائر بڑھانے کے لیے دھڑا دھڑ گولڈ کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز بنارہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کے اضافے سے 3لاکھ 19ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی.

اس کے علاوہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1415روپے کے اضافے سے 2لاکھ 73ہزار 491روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3555روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3047 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • بُلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ کتنا اضافہ ؟ جانیں
  • سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,650 روپے اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی