2025-01-18@18:26:18 GMT
تلاش کی گنتی: 47
«اپیل پر سماعت»:
امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے صدارتی عہدہ چھوڑنے سے ایک روز قبل از خود معافی کی اپیل کردی ہے برطانوی ٹیلی ویژن ’اسکائی نیوز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن جن کو صدارتی عہدہ چھوڑنے کے لیے صرف ایک دن رہ گیا ہے سے ان کی سزا معاف کرنے کی از خود اپیل کر دی ہے۔ ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا اتوار کو صدارت کے عہدے کا آخری دن ہے، جس کے بعد ان کی جگہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے، جو بائیڈن اس سے پہلے ہی...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی: برطانوی میڈیا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہیکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلیکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے اپیل کی ہیکہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے سزا معاف کردیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی اپنی رہائی کے لیے پر امید ہیں۔ اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا...
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹرمحمد انور کو شدید علالت کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( NICVD ) میں داخل ہیں اور وینٹی لیٹر میں پر موجود ہیں۔ محمد انور کے صاحب زادے ارحم انور نے تمام دوست واحباب اور جسارت کے قارئین سے والد محترم کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کے والد محترم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ان کی ان تکالیف کو دور فرمائے اور صحت سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے، آڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔21 جنوری کو جسٹس امین الدین خان چیمبر میں سماعت کریں گے۔عدالت کے روبرو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر کرامت چیمبر میں پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2022ء میں درخواست دائر کی، جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم ہائوس اورآفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور آڈیو لیکس ہونے کا معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے، جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کوچیمبر میں سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عذیرکرامت بھنڈاری چیمبرمیں پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے...
ویب ڈیسک: بھارت جاکر محبت کی شادی کرنے والی سیما کے سابق پاکستانی شوہر حیدر نےاپنی بیوی کی حوالگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کو واپس پاکستان بھیجا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو بیان میں سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے ایک بار پھر بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔19 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، سیما اورحیدر کے چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔اس سے قبل غلام حیدر نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر سیما حیدر کو...
حیدرآباد: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پریس کلب پر تحفظ کی اپیل کر رہا ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان حماس اسرائیلی جنگ بندی اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر یوم عزم تشکر کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر شرکا سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد/لاہور/ کراچی /حیدرآباد (نمائندہ گان جسارت/اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر غزہ سیزفائرمعاہدہ اور حماس کی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز سمیت ملک کے طول وعرض میں ریلیاں اور مارچز کا انعقاد ہوا جن سے نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور غزہ میں پندرہ ماہ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان صدر زرداری سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس ایک قانونی معاملہ ہے اور تحریک انصاف میں اتنی سیاسی پختگی ہونی چاہیے کہ عدالتی معاملات کو سیاسی معاملات سے نہ جوڑا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس پوزیشن میں نہیں کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید کی سزا کے بعد عمران خان کیلیے حکمنانہ جاری کرے مگر ہاں ایک شخص کے پاس یہ اختیار ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ قیدی اور سربراہ مملکت یعنی صدر کے درمیان یہ معاملہ ہوسکتا ہے۔ اگر عمران خان صدر آصف...
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارئہصحت نے عالمی صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہنگامی اپیل کی مہم شروع کردی۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان کہا کہ عالمی ادارے نے 2025 ء میں صحت کے بے مثال بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہیلتھ ایمرجنسی کال دی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ تصادم، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض اور نقل مکانی جیسے عوامل صحت کے اسی طرح کے بحرانوں کا باعث ہیں اور 2025 ء میں30کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس کا کہنا...
خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملٹری کورٹ سے سزاؤں کے خلاف 27 ملزمان نے اپیلیں دائر کردیں، تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئی اپیلوں میں ملزمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان کے تحت حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جمعۃ المبارک کوملک بھر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر یوم عزم تشکر منایاگیا۔ یوم عزم وتشکر کے موقع پرتمام صوبوں ، شہروں ، اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔جس میں عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال سے اسرائیل کی جانب سے نسل کشی جاری تھی۔ لیکن غزہ کے لوگوں نے اس کے باوجود ہتھیاڑ ڈالنا یا شکست تسلیم کرنا گوارا نہیں کیا۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود بھی اسرائیل نے خلاف ورزی کرتے ہوئے...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہم آج کے احتساب عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے...
اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا۔عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، ان شا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے، وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے...
وزیر قانون وسینیٹراعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹرائل کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے میں اپنی صفائی میں کوئی گواہ اور ثبوت پیش نہیں کر سکے، فیصلہ آ چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں کہ ملک میں فیصلے اسی طرح حق اور انصاف پر مبنی ہوں۔ جمعہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کی جانب سے 14 سال قیداور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد جب برطانیہ کی کرائم ایجنسی نے تحقیقات کی تو انہوں نے...
ویب ڈٰسک: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئرٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلہ سے اتفاق کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں طبی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے جن سے 30 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو ضروری طبی مدد مہیا کی جائے گی۔'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے یہ اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا میں 42 مقامات پر صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات درپیش ہیں جن میں سے 17 جگہوں پر فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنگیں، وبائیں، موسمیاتی حوادث اور دیگر ہنگامی حالات الگ تھلگ یا اکا دکا واقعات نہیں ہوتے بلکہ یہ تواتر سے پیش آتے اور ایک دوسرے سے...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے پوچھا کہ جسٹس منیب، جسٹس عائشہ اور جسٹس آفریدی کے الگ الگ فیصلے ہیں، آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلہ سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ بھی...
لاہور( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حماس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایمان، قربانی، اور صبر کے ذریعے بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ حالیہ جنگ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلافڈٹ جانے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں، جبکہ ظالم ہمیشہ رسوا اور ناکام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی پر 17جنوری بروز جمعہ المبارک حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک گیر یوم تشکرمنائے گی‘ جس میں رب کے حضور سجدہ ریزی ، دعائیں اور فلسطینی مجاہدین کی جرأت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 47 ہزار فلسطینی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین میں جنگ کا سامنا کرنے والے لوگوں اور ملک سے نقل مکانی کر جانے والوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال سے جنگ کا شکار یوکرین کے لاکھوں لوگوں کا دارومدار عالمی برادری کی امداد پر ہے۔ اس عرصہ میں ان لوگوں نے غیرمعمولی ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے اور دنیا کو ان کی حقیقی و پائیدار طور سے مدد کرنی چاہیے۔...
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کی اپیل پر جمعرات کو سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل مکمل طور پر معطل رہا۔ اساتذہ نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا تاکہ حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ سندھ کی جامعات کو درپیش سنگین مسائل کو مزید نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ فپواسا سندھ شاخ کے رہنماؤں نے تمام جامعات کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمعرات کے احتجاج کو کامیاب بنایا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ قربانی اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بچانے اور اس کے بحرانوں کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہم تمام اساتذہ سے درخواست کرتے...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی اپیل کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں یمن کے تنازع میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے پر امن حل کے لیے یمن کے عوام کی شمولیت سے سیاسی عمل کو ترجیح دیں.(جاری ہے) پاکستان نے اقوام متحدہ اور علاقائی کوششوں، خصوصا سعودی عرب اور عمان کی جانب سے یمن کے تنازع کو طے کرنے کے لیے متفقہ فریم ورک کے تحت سیاسی حل کی حمایت کی ہے یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان...
جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے ماضی کے عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا۔ خواجہ حارث نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل کا طریقہ کار پورا کیا جاتا ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جس کا حوالہ دے رہے ہیں اس...
واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ناقص تفتیش پر مجرم حمید اللہ کی رہائی کا فیصلہ دیا گیا۔کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ تفتیش درست نہیں ہوتی پھر الزام عدالت پر لگا دیا جاتا ہے۔ وکیل مجرم نے کہا کہ واہ کینٹ واقعہ میں حمید اللہ پر غلط الزام لگایا گیا،حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کررہا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی پہلے دن سے ہی تنازعات کے خاتمے اور فلسطینیوں کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین نے بین الاقوامی برادری سے غزہ تنازع کے خاتمے میں مداخلت کی پھر اپیل کر دی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل پر غزہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو قتل، تباہی اور بے گھر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریز تنازع کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرے۔ صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ کی رحم کی بنیاد پر رہائی کے لیے پٹیشن کی حمایت میں بارہ لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست کے حوالے سے وہ اگلے...
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اسپیشل ایئر سروس نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر مختلف قانونی نکات پر بحث کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ میں جو جرائم ذکر ہیں، ان کا اطلاق صرف فوجی افسران پر ہوتا ہے۔ سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ سویلینز کا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31D کے تحت کیا جا سکتا ہے، تاہم عدالت نے اس پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ سیکشن فوجیوں سے متعلق ہے جو اپنے فرائض سے منحرف ہوں۔ عدالت نے فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت اور ان میں سویلینز کے ٹرائل کی قانونی حیثیت پر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف کارپوریٹ ایگزیکٹو و تجزیہ کار سید نیرالدین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پوپ فرانسس کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں رحم کی اپیل کر دی ہے۔11 جنوری 2025 ء کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں انہوں نے پوپ فرانسس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ خط ایک بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں، لیکن آپ کے بے پایاں رحم، انصاف، اور انسانیت کی حمایت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے۔ ہماری اس مشکل دنیا میں آپ کی اخلاقی قیادت روشنی کا مینار ہے اور آپ کی آواز سب سے بڑے چیلنجز کے فیصلوں کو متاثر کرنے کی بے حد طاقت رکھتی ہے۔ آپ اپنااثر و رسوخ استعمال...
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر صائم ایوب نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹس کے باریمیں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،مداحوں سے اپیل ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں ۔ صائم ایوب نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا لندن قیام کے حوالہ سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت آج ختم ہوجائے گا،12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سی ویو روڈ پر ہونے والے’’ غزہ مارچ ‘‘ کے سلسلے میں تین تلوار چورنگی پر کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار12جنوری کو 3بجے دن سی و یو روڈ پر ہونے والے ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنما مارچ سے خطاب کریں گے ۔ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور شہریوں...
کراچی:جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آج (اتوار12جنوری کو) 3بجے دن سی و یو روڈ پر ہونے والے ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ غزہ مارچ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے جب کہ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔مارچ کا آغاز سی و یو روڈ پر نشان پاکستان سے ہوگا۔مارچ میں فیملیز کی شرکت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع جنوبی سفیان دلاور...
کانگریس کے سینیئر لیڈر نے بھی کھنوری کا دورہ کیا اور کہا کہ کسانوں کی مانگ وہی ہے جسکا وعدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کسان لیڈروں نے کھنوری اور شمبھو سرحد پر احتجاج کرتے ہوئے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) سے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بگڑتی صحت کے پیش نظر فوری حمایت فراہم کرنے اور احتجاج کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ ایس کے ایم (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) کے لیڈروں نے یہ اپیل اس وقت کی جب ایس کے ایم کی چھ رکنی کمیٹی نے احتجاجی مقام کا دورہ کیا۔ اس کمیٹی میں بلجیت سنگھ راجیوال، درشن پال، جوگندر سنگھ اوگراہا،...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے نیویارک میں اپنے ہیش منی کیس میں سنائی گئی سزا کو منسوخ کرنے کی استدعا کردی گئی. عالمی خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے وکلاء بدھ کے روز ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع ہوئے جب نیویارک کی عدالتوں نے جج جوآن ایم مرچن کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا، جس نے گزشتہ مئی میں ٹرمپ کے مقدمے کی صدارت کی اور کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کرنے کے 34 سنگین جرائم پر سزا سنائی۔ ٹرمپ نے غلط کام کی تردید کی ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے طے شدہ سزا پر فوری طور پر روک لگانے...
ذرائع کے مطابق فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویبینار سے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشرف، کالم نگار و صحافی مظہر برلاس، ریسرچ آفیسر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز طیبہ خورشید اور نائب چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر شگفتہ اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس...
اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.5 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں...
اسلام آباد: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا ایک آرمی افسر کے پاس اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ وہ سزائے موت تک سنائے؟ ذرائع کے مطابق یہ کیس جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ میں سماعت ہو رہا ہے، جس میں وزارت دفاع کے وکیلذ خواجہ حارث نے دلائل پیش کیے۔ دوران سماعت، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ فوجی عدالت میں فیصلہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی : فوٹو فائل امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام، علماء کرام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کریں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ عافیہ کی رہائی اور پٹیشن سے متعلق رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو ختم فرمائے اور میں عافیہ کو اپنے ساتھ لا سکوں۔