اسلام آباد میں پولن الرجی میں اضافہ، شہریوں سے ماسک پہننے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار 40 ہزار 628 تک پہنچ گئی ہےجس سے شہری الرجی کا شکار ہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے خطرے میں ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح سیکٹر ای ایٹ میں پولن کی مقدار 10 ہزار 51 ریکارڈ ہوئی ہے اور سیکٹر ایف ٹین میں پولن کی مقدار 7 ہزار 160 تک ہوگئی ہے۔
ماہرین نے پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وسری جانب ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولن کی مقدار میں پولن
پڑھیں:
مقامی صنعت مشکلات کا شکار، بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں ملا جلا رجحان
اسلام آباد:مقامی صنعتی پیداواری شعبے کو کڑے وقت کا سامنا ہے، بڑی صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہے، ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی اگرچہ2.1فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.8 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔
عارف حبیب ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی کارکردگی توانائی طلب اور ریفائننگ سرگرمیوں کی بدولت 19.59 فیصد بڑھی، ٹیکسٹائل سیکٹر ایل ایس ایم آئی میں 18.6 فیصد حصے رکھتے ہوئے معمولی بہتری سے 1.72 فیصد کی شرح سے بہتر رہا۔
رپورٹ کے مطابق درآمدی چیلنجز سے مشینری اور آلات کی کارکردگی 20.90 فیصد کمی کا شکار رہی، گھریلو اور کمرشل ڈیمانڈ میں کمی سے فرنیچر انڈسٹری 66 فیصد گراوٹ کا شکار رہی، شرح سود میں مجموعی کمی سے آٹو موبیل سیکٹر بہتر رہتے ہوئے 28.76 فیصد کی سطح پر رہا۔
زیر تبصرہ مدت میں کیمیکل سیکٹر صنعتی پیداوار کی کمی سے 12.49 فیصد مندی کا شکار رہا ، فوڈ سیکٹر خام مال کی قیمتوں میں بڑھنے اور ڈیمانڈ میں کمی کے اثر سے 7.72 فیصد گراوٹ رہا۔
زیرتبصرہ مدت میں مقامی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے تمباکو کی صنعت 27.64 فیصد بڑھی ، رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی کے سبب الیکٹریکل سیکٹر کی ترقی 11.40 منفی رہی ہے۔