کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے کہنا تھا کہ3 ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔ اسلام ٹائمز۔ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال کردیے گئے۔ سماعتوں کا آغاز 8 ماہ بعد ہوا، ٹریبونل نے پہلی سماعت آج کی، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اپیل خارج کردی گئی۔ ٹریبونل نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی، ناقابلِ سماعت ہونے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپیل واپس لے لی۔کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے کہنا تھا کہ3 ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔ واضح رہے شکیل عمر گجر پر 10 لاکھ، اختر گجر و سکندر نگوری پر 5، 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا تھا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے دودھ کی قیمتیں فکس کرنے میں ملوث پائے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اپیل کنندہ کے ڈیری فارمرز

پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر،کاز لسٹ جاری
  • پی اے اے کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں
  • پارا چنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع
  • پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے مشترکہ کمیٹی کا دورہ
  • پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کیلیے مشترکہ کمیٹی کا دورہ
  • احتجاج کیس، فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج
  • ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات ، پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
  • ڈیری ایسوسی ایشن کا حکومت سے پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ