12 اپریل کو شہری سفید پرچم اٹھاکر احتجاج کریں، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
آفاق احمد(فائل فوٹو)
مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے، شہری سفید پرچم اٹھا کر احتجاج اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ہماری اپیل پر تمام قومیتیں ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں، ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد میں تمام قومیت کے لوگ شامل ہیں۔
انھوں نے کہا ہماری اپیل سے کراچی کے عوام میں حوصلہ پیدا ہوا، پرچم لے کر نکلیں میں کہیں بھی عوام کو جوائن کر لوں گا، 12 اپریل کو کسی پارٹی کا نہیں کراچی والوں کا شو ہو گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ کل نارتھ کراچی میں جو واقعہ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، ڈمپر جلانے کی مذمت کرتے ہیں، ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار کرکے بتایا جائے ڈمپرز جلانے والے کون ہیں؟
یہ بھی پڑھیے ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کا 11 گاڑیاں جلائے جانے کا دعویٰ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیےانھوں نے کہا اس کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں عوامی سرگرمیوں سے روکا جائے، ہم نے ایک قانونی جگہ پر مالک مکان سے معاہدہ کرکے دفتر بنانے کی کوشش کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تصادم سے بچنے کیلئے 6 اپریل کو ضلع وسطی میں اپنے دفتر کی افتتاحی تقریب ملتوی کی، ہمارا احتجاج ڈمپر مالکان کے خلاف نہیں سندھ حکومت کے خلاف ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر
— فائل فوٹوسپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔
عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل 14 اپریل جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگراں کے پی حکومت نے 2023ء میں دائر کی تھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں ہم نے بچھائیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
یہ 3 رکنی بینچ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔