پشاور ہائیکورٹ۔

پشاور ہائیکورٹ میں بیوی سمیت خاندان کے7 افراد کے قتل میں نامزد ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت عالیہ نے کہا کہ کیوں نہ ملزم کی سزا عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے۔ 

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم پر گھریلو ناچاقی پر 2021 میں بیوی سمیت خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی، ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔ 

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ 

عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پوچھا کہ ملزم کی سزا میں اضافے کے لیے کوئی اپیل دائر کی گئی؟ 

جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق کاکاخیل نے کہا سزا بڑھانے کے لیے کسی نے اپیل دائر نہیں کی، ملزم نے اپنی بیوی سمیت خاندان کے سات افراد کو بے دردی سےقتل کیا۔

انھوں نے کہا ملزم کا ایک بیٹا زخمی ہوا، ڈرامے کے لیے بیٹے کو اسپتال لے گیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق کاکاخیل نے کہا ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد ہوا، الزام ثابت ہوچکا ہے، عدالت نے سزا بڑھانے سے متعلق ملزم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزم کی سزا بیوی سمیت

پڑھیں:

نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نومئی، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل بارے سماعت کی۔

عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسیکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماوں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، لاہور بار کے وکیل کے دلائل
  • پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ کی کارکردگی کیخلاف چارج شیٹ
  • نوشہرہ، حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف اعلانیہ چارج شیٹ
  • نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
  • بورے والا: کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی، 12 روز قبل شادی ہوئی تھی
  • سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف کیس، سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب