2025-03-10@17:27:35 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«بیوی سمیت»:

    پشاور ہائیکورٹ۔ پشاور ہائیکورٹ میں بیوی سمیت خاندان کے7 افراد کے قتل میں نامزد ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت عالیہ نے کہا کہ کیوں نہ ملزم کی سزا عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم پر گھریلو ناچاقی پر 2021 میں بیوی سمیت خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی، ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پوچھا کہ ملزم کی سزا میں اضافے کے لیے کوئی اپیل...
    لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔   ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین...
    ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے میکرز نے پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ پوسٹر میں ارجن کپور کو درمیان میں دکھایا گیا ہے، جبکہ بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ارجن کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ اس دلچسپ پوسٹر نے فلم کے شائقین میں بے حد تجسس پیدا کر دیا ہے۔ ارجن کپور نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن بھی لکھا، ’’کھینچو۔۔۔ اور کھینچو۔ شرافت کی یہی...
    نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
۱