ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے میکرز نے پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔
پوسٹر میں ارجن کپور کو درمیان میں دکھایا گیا ہے، جبکہ بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ارجن کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ اس دلچسپ پوسٹر نے فلم کے شائقین میں بے حد تجسس پیدا کر دیا ہے۔
ارجن کپور نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن بھی لکھا، ’’کھینچو۔۔۔ اور کھینچو۔ شرافت کی یہی سزا تو ہوتی ہے، کلیش ہو یا تصادم، پستا تو مجھ جیسا عام آدمی ہے۔‘‘
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایک منفی کردار نبھایا تھا۔
راکول پریت سنگھ اپنی 2019 کی ہٹ فلم کے سیکوئل ’دے دے پیار دے 2‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جس کی ہدایت کاری انشول شرما نے کی ہے۔
دوسری جانب، بھومی پیڈنیکر اپنی ویب سیریز کے آغاز کی تیاری میں مصروف ہیں جہاں وہ ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گی۔
فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ریلیز کا انتظار اب شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میرے ہسبینڈ کی بیوی ارجن کپور
پڑھیں:
نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ میں 35 کلو وزن کم کرلیا، مداح حیران
سابق بھارتی کرکٹر اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے کم وقت میں 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔
نوجوت نے سوشل میڈیا پر اپنی شاندار جسمانی تبدیلی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ اور ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سدھو نے ان تصاویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ ماہ میں 35 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ’پہلے اور بعد‘کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’اگست سے اب تک میں نے 33 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔ یہ سب قوتِ ارادی، عزم، ایک منظم طریقہ کار، اور نظم و ضبط پر مبنی غذا کے ساتھ پرانایام، ویٹ ٹریننگ، اور چہل قدمی کی بدولت ممکن ہوا۔ ناممکن کچھ بھی نہیں! صحت مند جسم ہی سب سے بڑی دولت ہے۔‘
View this post on InstagramA post shared by Navjot Singh Sidhu (@navjotsinghsidhu)
سدھو کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اتنے کم وقت میں 35 کلو وزن کم کرنے پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ سابق بھارتی کھلاڑی سے اس حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن کا روز پوچھ رہے ہیں۔