ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی وزیراعظم سے کراچی آنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ایک بیان میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم عید کے بعد کراچی آئیں، وزیراعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ آفس بنانا ہوگا، کراچی کی معیشت کو اس سے زیادہ خراب نہ کیا جائے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے وزیراعظم سے کراچی آنے کی اپیل کردی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم عید کے بعد کراچی آئیں، وزیراعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ آفس بنانا ہوگا، کراچی کی معیشت کو اس سے زیادہ خراب نہ کیا جائے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں، یہاں کی سڑکیں ٹوٹی اور گٹر ٹھیک نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چلتا ہے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کی اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں سیکڑوں افراد کی شہادتیں افسوسناک ہیں، عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔