2025-01-22@15:00:59 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«اور تکنیکی»:
کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145, کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123, کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200, کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔یہ فیصلہ ایئرلائنس کی جانب سے فنی خرابیوں اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں. طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ...
ویب ڈیسک: کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ای 811، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز، ایران ایئر کی کراچی سے تہران جانیوالی پرواز، ایئر چینہ کی کراچی سے بیجنگ جانیوالی پرواز، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانیوالی پروازپی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی پرواز، ،ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلو کی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ وزیراعظم اورنواز شریف کی ملاقات، پی ٹی آئی مذاکرات زیرغور یہ مسافروں...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)لاس اینجلس کے جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ سے 60 لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے، چند گھنٹوں بعد ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی، آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ پھیلنے کے بعد سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اب سے چند گھنٹوں بعد تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکیوں کو ’شدید آگ‘ کے خطرات کا سامنا ہے، لاس اینجلس کے قریبی دیگر شہروں تک یہ آگ پھیل سکتی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 10 شہروں کی انتظامیہ...
لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی، اب تک کتنا نقصان ہوچکا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔فائر فائٹرز لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اب تک...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اس آتشزدگی سے اب تک ہونے والے نقصانات کا حساب لگایا جارہا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر مبصرین اسے جدید امریکی تاریخ کی سب سے تباہ کن آتشزدگی قرار دے رہے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا میں 2 اہم مقامات پر لگی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’پیلیسیڈز فائر‘ اب تک 17 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ ’ایٹن فائر‘ سے اب تک 13 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ تباہ ہوچکا...