(اقصیٰ شاہد) پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر  متعدد پروازیں منسوخ جبکہ دو تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادسیرین ایئر ای آر 504،502،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے سلام کورٹ پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے کوالالمپور بتک ایئر کی پرواز اوڈی 136شامل ہیں۔

خصوصی افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔

بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔

موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بذریعہ  ایمبولینس اسپتال منتقل  کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • یواے ای کی ایئرلائن کو کراچی کیلیے اضافی پروازوں کی اجازت
  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • عازمین حج کا روانگی شیڈول؛ بلیو ائیر لائن 68 پروازیں آپریٹ کرے گی
  • گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
  • نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری
  • ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور
  • چین : تاریخ کی بدترین آندھی، 800 سے زائد پروازیں منسوخ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا