Jasarat News:
2025-02-11@08:39:30 GMT

چین نے امریکی مصنوعات پر 15فیصد تک ٹیرف نافذ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

بیجنگ (صباح نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس پیر سے لاگو ہوگیا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عاید کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عاید ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس لاگو ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش نہیں کی، کینیڈا اور میکسیکو نے تجارتی ٹیکس 30 دن کیلیے مؤخر کروا لیا تھا۔ چین نے امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی گاڑیوں پربھی 10 فیصد ٹیرف لگایا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی مصنوعات پر چین نے

پڑھیں:

میرا بس چلے تو فوری طور پر 15 فیصد ٹیکس کم کردوں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، میرا بس چلے تو فوری طور پر 15 فیصد ٹیکس کم کردوں۔

یوم تعیمر و ترقی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، کاروباری برادری نے مشورے دینے ہیں کیسے ترقی کرنی ہے، کاروباری برادری کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے، اب معاشی نمو کا سفر طے کرنا ہے، مشکل فیصلے کر چکے ہیں مگر آگے کا سفر بھی آسان نہیں ہے، گزشتہ 10 ماہ مشکل تھے مگر اب ترقی و خوشحالی کا سفر طے ہونا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کےلیے سب اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے نے 300 ارب روپے قومی خزانے میں دیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر اُن کی بات سنیں، حکومت نے ایس او ایز نہیں چلانے، سرمایہ کار انہیں خریدیں اور چلائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ترقی اور ایکسپورٹس میں اضافہ بھی نہیں ہوگا، افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ
  • جیسی کرنی ویسی بھرنی، امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج ہو گا
  • حکومت چینی برآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے کا فائدہ اٹھائے، صنعتی ماہرین
  • یو ایس ایڈ کا پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر سرمایہ کاری پروگرام بند ہوگیا
  • میرا بس چلے تو ٹیکس 15فیصد فوری کم کردوں،وزیراعظم
  • میرا بس چلے تو 15فیصد ٹیکس کم کردوں،ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا، اب ہم اڑان بھریں گے، وزیر اعظم
  • میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، وزیراعظم
  • میرا بس چلے تو فوری طور پر 15 فیصد ٹیکس کم کردوں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹرمپ، عالمی لبرل نظام کیلئے خطرہ