چین کی سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور سبز ترقی کے تصور کی عالمی پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں زیربحث ہیں اور مختلف حلقوں کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو مثبت طور پر سراہا جا رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور ماحول دوست ترقی کا تصور متاثر کن ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں سینٹر فار ساؤتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر امور چین محمود الحسن خان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی گورننس کے تصور میں بہت سی قیمتی عالمی” پبلک پروڈکٹس” شامل ہیں، خاص طور پر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین عالمی انیشی ایٹوز ترقی پذیر ممالک کے لیے سلامتی، امید اور فلاح و بہبود لائیں گے۔
ماہر امور چین کی حیثیت سے محمود الحسن خان طویل عرصے سے چین کے دو اجلاسوں پر گہری نظر رکھتے آئے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چینی معیشت کی لچک اور استحکام عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائیں گے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کی آمد پر جرمن معاشی شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ چینی مارکیٹ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکیں گے اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور ماحول دوست ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مزید گہرے تعاوں کے خواہاں ہیں۔ ہینوور میسے کے آرگنائزر اور ڈوئچے میسے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جوچن کوکلسر نے کہا کہ آٹوموٹو انڈسٹری میں چین کی پیش رفت متاثر کن ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں صرف اسی صورت میں معنی خیز ہوں گی جب وہ واقعی قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتی ہیں ، اور چین نہ صرف اپنی گھریلو پیداوار کو بڑھا رہا ہے ، بلکہ فعال طور پر تیسرے فریق کی مارکیٹوں کی تلاش بھی کر رہا ہے۔ ہم اس سے مکمل طور پر متفق ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔
خیال رہے کہ بی این پی نے گزشتہ کئی روز سے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔
Post Views: 3