امریکی قبضے تک فلسطینیوں کو غزہ میں واپس آباد ہونے نہیں دیں گے؛ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے غزہ میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپسی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت غزہ سے باہر فلسطینیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 مقامات دستیاب ہوسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا اور اس دوران وہاں ہونے والی ترقی قابل دید ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ ابھی غزہ واپس آنا ہے تو کئی سال لگ سکتے ہیں۔ فی الوقت یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔
فاکس کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے ’خوبصورت اور محفوظ کمیونٹیز‘ بنائیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں پانچ چھ یا 2 محفوظ کمیونیٹیز بلاکس بناسکتے ہیں جس کا مالک میں کہلاؤں گا یہ زمین کا ایک خوبصورت ٹکڑا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی آبادکاری کے حوالے سے کہا کہ مصر اور اردن امریکا سے بڑی فوجی امداد وصول کرتے ہیں۔ میں انھیں اپنے ملک میں فلسطینیوں کو آباد کرنے پر قائل کرسکتا ہوں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ نے حماس کو ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر سخت دھمکی دے دی
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا، اور کچھ نہیں بچے گا۔
فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے اپنے بیان پر قائم ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن ممکنہ طور پر پناہ گزین لینے پر راضی ہو جائے گا، ٹرمپ نے اردن اور مصر کو دھمکی دیتے ہوئے کہ اگر فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر پناہ نہیں دی تو دونوں ممالک کی امداد بند کر دیں گے۔