پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔ ایاز صادق کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، تینوں امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پرکانفرنس رکھی ہے، اس میں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، غزہ پر کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسےہی فلسطین کی بات کر رہے ہیں، فلسطین میں بچے اور عورتیں شہید ہو رہے ہیں، مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کا ایاز صادق بلایا تھا پی ٹی آئی
پڑھیں:
امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی ہے. ملیحہ لودھی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )اقوا م متحدہ میں سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں.(جاری ہے)
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات بہت اہم تھے، دونوں ممالک نہیں چاہتے کہ کسی بھی قسم کی جنگ ہو، امریکی صدر ٹرمپ نے جو ٹیرف لگائے اس کو واپس لینا پڑا. انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ڈیل میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ بات چیت کو اگنور کیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیمانڈ ہے کہ ایران جنگی ہتھیار نہ بنائے.