2025-04-16@00:04:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6431

«بلایا تھا»:

    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نیاز احمد نیازی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 32 پٹیشنز تھیں جو یکجا ہوئیں، ہم نے کہا کہ ملاقات کیلیے روزانہ ایس او پیز طے ہوتے ہیں اور ملاقات نہیں ہوتی، ایک بار تمام کیلیے ایک لارجر بینچ بنا اور معاملے کا فیصلہ کیا گیا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ 24 مارچ 2025 کا ہے اگلے دن 25 تاریخ کی ملاقات تھی اس لسٹ کے مطابق بھی ملاقات نہیں کرائی گئی.  مسلم لیگ (ن) کے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا یہ تو ان کا اپنا ایک بیانیہ تھا کہ ٹرمپ حکومت آئے گی اور ہمیں سپورٹ ملے گی،...
    ایک پاگل تھا، پاگل ہی تھا کیوں کہ وہ جو کچھ کرتا تھا، بولتا تھا ، وہ پاگل ہی کرتے ، دانا، ہوشیار اورعقل مند نہیں کرتے۔ وہ نہ جانے کہاں سے آیا تھا ، گاؤں کے کنارے قبرستان کے پاس جوتے گانٹھنے کا اڈہ لگائے ہوئے تھا، جوتے بڑے کمال کے گانٹھتا تھا اورپیسے بھی بہت کم لیتا تھا، اس لیے لوگ اچھی تعداد میں آتے تھے۔ ایک دن گاؤں کے کچھ شریر لڑکوں نے سوچا کہ یہ بہت کماتا ہے، اس کے پاس بہت مال ہوگا لیکن اڈے کی تلاشی لی تو کچھ بھی نہ ملا چنانچہ غصے میں اس کے سارے آوزار لے جاکر کہیں دبادیے۔ بیچارے کے پاس آوزار نہ رہے تو مزدوری کرنے لگا لیکن...
    آجکل بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر کافی سختی ہے۔ کون ملے گا، کون نہیں ملے گا، اس پر کافی بحث چل رہی ہے۔ لیکن ایسے میں یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ نومبر 2024میں امریکا سے کچھ لوگ آئے تھے جن کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرائی گئی تھی۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس ملاقات کو جہاں حکومت پاکستان اور اسٹبلشمنٹ نے خفیہ رکھا ، وہاں بانی تحریک انصاف اور اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھی خفیہ رکھا۔حالانکہ اس کے بعد کئی سماعتوں میں بانی تحریک انصاف کی صحافیوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انھوں نے بہت باتیں کی ہیں لیکن اس ملاقات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اس ملاقات کی تب کوئی خبر میڈیا میں بھی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کے نام سے کی گئی جس کی اہلیہ اسے چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ  گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسی صورتحال میں وہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم،...
    فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے 3 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کا ملکی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ...
    راولپنڈی: پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب  چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمے کا محفوظ فیصلہ دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔ ہنی ٹریپ اور اغوا کے الزام میں زیر حراست ملزمہ آمنہ عروج سمیت دس ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔ اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گواہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے...
    عمان: اردنی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اردن کی جنرل انٹیلی جنس کے بیان میں کہا گیا  کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے خطرناک میزائل، بم اور ہتھیار تیارکیے، زیرحراست ملزمان سے حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے دہشت گرد ی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا تھا، دہشت گرد گروہ نے بیرون ملک سے بھی جنگجوؤں کے خدمات حاصل کی تھیں، زیر حراست ملزمان کو اسٹیٹ سکیورٹی عدالت...
    اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے، وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے بھی اس پر بیان جاری کیا، امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی اور متعلقہ افراد کی معاونت سے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی جاچکی ہے جو پاکستان کے تمام صارفین کے لیے کی گئی ہے...
    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پٹروڈا کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کے لیے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج وِشال گوگنے نے کہا کہ موجودہ استغاثہ کی شکایت پر اگلے مرحلے کی کارروائی کا آغاز سماعت کے دن ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس دن ای ڈی کے خصوصی وکیل اور تحقیقاتی افسر عدالت میں کیس ڈائریاں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سونیا اور راہول گاندھی کے خلاف باضابطہ چارج شیٹ داخل کی...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ کیا دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کیا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، یقین دلاتا ہوں آپ کیلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، پاکستان کی وہ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے...
    بھارت میں خاتون نے شوہر کی سرکاری نوکری حاصل کرنے اور اپنے بوائے فرینڈ سے صلح کرنے کے لیے شوہر کو قتل کر دیا۔  بھارتی شہر بجنور میں ایک بھارتی خاتون شیوانی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر دیپک کمار کی ریلوے کی نوکری ہتھیانے کے لیے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ پہلے پہل دیپک کمار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ظاہر کی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم  رپورٹ میں گلا گھونٹنے کا انکشاف کیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں نوراتری پوجا کے دوران ایک شخص کے انتقال کرجانے کی خبر سامنے آئی۔ اس کی اہلیہ شیوانی نے بتایا کہ 29 سالہ ریلوے ٹیکنیشن دیپک کمار ایک مذہبی رسم میں شرکت کے دوران...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور...
    اسلام آباد: تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر  آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو ایسا کرے گا اس آنکھ کو پاکستانی پاو¿ں تلے روند دیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لئے نام کمایا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو ایسا کرے گا اس آنکھ کو پاکستانی پاؤں تلے روند دیں گے۔اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لیے نام کمایا.انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں. آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں.بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے...
    راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد  فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔  مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے  پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے  ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم...
      امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ’ایم4اے ون کاربائن رائفل‘ حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افغانستان میں امریکی افواج کو بھیجے گئے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا حصہ تھا جعفر ایکسپریس حملے کے بعد پاکستانی حکام نے حملہ آوروں کے زیر استعمال تین امریکی رائفلوں کے سیریل نمبر فراہم کیے جن میں کم از کم 2امریکی اسٹاک سے آئے تھے، امریکی اخبار کی آزاد ذرائع سے تصدیق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔دی واشنگٹن...
      لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ، بانی پی ٹی آئی عدالت عالیہ لاہور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس...
    وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے، ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاوں تلے روند دیں گے۔اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد...
    کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔ گرفتار ملزم والد کے کاروبار میں ہیر پھیر کرتا تھا، جس پر مقتول والد نے بیٹے کو کاروبار سے الگ کرکے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبیٰ زوجہ دانش، اور...
    پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیادوں پر 64 فیصد یا ایک ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر...
    سنتیاگو(نیوز ڈیسک)چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایکزیقیئل ہینوجوسا کو صفائی کے دوران گھر کے کچرے میں والد کی 62 سال پرانی بینک پاس بک ملی جو اس کی زندگی بدل دینے والی چیز ثابت ہوئی۔ ہینوجوسا کے والد نے 1960 اور 70 کی دہائی میں تقریباً 1.4 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاکہ گھر خریدا جا سکے، لیکن ان کی وفات کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہ تھا۔ ہینوجوسا کو پاس بک اُس وقت ملی جب وہ گھر کی صفائی کر رہا تھا۔ متعلقہ بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، اس لیے ابتدائی طور پر یہ پاس بک کسی فائدے کی نہیں لگی۔ لیکن جب ہینوجوسا کی نظر پاس...
    ایک نئی سائنسی تحقیق نے دعوی کیا گیا ہے کہ اربوں سال پہلے زمین نیلی نہیں، بلکہ سبز دکھائی دیتی تھی۔یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آج سے تقریبا 2.4 ارب سال پہلے آرکین دور کے دوران زمین کے سمندر ہرے رنگ کی چمک رکھتے تھے۔ اس وقت زمینی ماحول میں آکسیجن موجود نہیں تھی اور سمندری فرش سے خارج ہونے والے آتش فشانی مادے سمندروں میں بڑی مقدار میں آئرن (لوہا )شامل کرتے تھے۔ قبل ازیں دنیا کے مشہور سائنسدان اور ٹی وی شو کوسموس کے میزبان کارل سیگن نے زمین کو پیل بلیو ڈاٹ(پھیکا نیلا نقطہ ) قرار دیا تھا جب وائجر1 خلائی جہاز نے زمین کی تصویر...
    مالدیپ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ پختہ یکجہتی کے لیے اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی لگا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان منگل کو پارلیمنٹ سے اس کی منظوری کے فوراً بعد صدر محمد معیزو نے قانون سازی کی توثیق کردی۔ صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ توثیق اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم اور نسل کشی کی جاری کارروائیوں کے جواب میں حکومت کے مضبوط مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ مالدیپ فلسطینی کاز کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ صدر مملکت کے دفتر کے ترجمان نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) باغبان پورہ میں شاہ حسین کی درگاہ پر آگ کا الاؤ روشن تھا۔ منڈیر پر چھوٹے چھوٹے چراغ اور موم بتیاں جل رہی تھیں۔ مرد و خواتین باری باری آتے، چراغ میں انگلی ڈبوتے اور تیل اپنے جسم پر مل لیتے۔ یہ منظر لاہور کے سالانہ میلہ چراغاں کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ سینکڑوں برس سے مارچ کے آخری ہفتے لگتا آ رہا یہ میلہ چراغاں یا میلہ شالامار، جسے لاہور کا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے، اس مرتبہ بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہنے کے بعد پیر کے روز اختتام پزیر ہو گیا۔ ہم میں سے کئی نسلیں سکول کے نصاب میں وہ...
    حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تیزاب کی غیرقانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا، تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی دوسری جانب مہمان وفد نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات میں عاطف خان اور امجد خان کو نہیں بلایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے سارے ریکارڈ ہیں، یہ وہ موقع تھا کہ جب پی ٹی آئی امریکیوں سے...
    ---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے، ملزم ارمغان ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7  اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں ماہرین نے دوبارہ آگ لگا دی۔اس حوالے سے چیف فائر افسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ ماحول کی حفاظت کے لیے دوبارہ آگ لگائی گئی ہے۔اس سے قبل ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: کورنگی کریک پر لگی آگ کس طرح بجھی؟ خطرناک گیس اب بھی موجود کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ 17 روز بعد بجھ گئی انہوں نے کہا تھا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے کہا ہے کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، امریکی وفد نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ نہروں کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، 30 لوگوں نے نہروں کے معاملے پر بات کی، اپوزیشن نے کینالز پر بات کرنے...
    اسلام ٹائمز: شکست کس کو ہو رہی ہے، فلسطین کا پرچم تو کہیں سے سرنگوں نہیں ہوا، وہ تو دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں کے دل و دماغ میں سرائیت کرچکا ہے، وہ اتنا بلند ہوچکا ہے کہ تا حد نگاہ وہی نظر آتا ہے تو آخر کہنا پڑے گا۔۔۔ کہ جناب ثاقب اکبر صاحب نے دنیا سے جانے سے قبل درست فرمایا تھا۔۔۔ "فلسطین پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اسرائیل پہلے سے زیادہ کمزور" اور بچے جنھوں نے پرچم میں رنگ بھرے۔۔۔ یہ سب غزہ کے یچے ہیں۔۔۔۔ یہ اقصیٰ کے بیٹے ہیں۔۔۔ تحریر: زینب بنت الھدیٰ نقوی "فلسطین پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اسرائیل پہلے سے زیادہ کمزور" یہ تاریخ میں رقم...
    معروف سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے واشنگٹن کی فیڈرل عدالت میں تاریخی اینٹی ٹرسٹ مقدمے میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس مقدمے میں میٹا پر الزام ہے کہ اس نے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کو اس وقت خریدا جب وہ کمپنی کے مستقبل کے حریف بننے کی صلاحیت رکھتے تھے، اور اس طرح مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ اگر ایف ٹی سی عدالت میں اپنے دلائل میں کامیاب ہو گئی تو میٹا کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام اور واٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) بہت بڑی امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا، جو فیس بک کی بھی مالک ہے، کے خلاف عدم اعتماد کا مقدمہ پیر 14 اپریل کے روز واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں ان الزامات کے تحت شروع ہوا کہ اس کمپنی نے مسابقت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو بھی خرید لیا۔ امریکہ کا فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) چاہتا ہے کہ میٹا جس نے ایک دہائی قبل ان پلیٹ فارمز کو خرید لیا تھا، انہیں واپس کر دے۔ تاہم اس کیس میں دونوں طرف سے اپیلوں کا امکان ہے، اس لیے مقدمے کی سماعت برسوں تک جاری رہنے...
    ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل ایران پر بمباری کی دھمکی ایران کی خود مختاری پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے ایران امریکہ مذاکرات دنیا کے امن کے لیے اس وقت اہم ثابت ہوں گے جب یہ مذاکرات کسی دباؤ کے بغیر برابری کی سطح پر منعقد ہوں اور امریکہ خود پر طاری کردہ سپر پاور کے خود ساختہ طاقت کے نشے سے باہر نکل کر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کرے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایران امریکہ مذاکرات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔...
    کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 2003 میں مہاتیر محمد کے بعد ملک کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے، جب مہاتیر نے 22 سالہ اقتدار کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عبداللہ بداوی کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بداوی شام 7 بج کر 10 منٹ پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔ نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، عبداللہ بداوی کو اتوار کے روز سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) پھر معروف زمانہ اس جوڑے کو جیسے کسی کی نظر لگ گئی۔ 1992ء میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہو گئی مگر ایک معاہدے کے تحت یہ جوڑا سرکاری تقریبات میں اکٹھے جاتا رہا۔ اس حوالے سے بے شمار کہانیاں ہیں۔ شہزادہ چارلس کی کمیلا پارکر سے دوستی بھی علیحدگی کی وجہ بنی جبکہ شہزادی ڈیانا کی پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے دوستی بھی اس کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ انہی افواہوں کے درمیان ملکہ برطانیہ الزبتھ کے کہنے پر بلآخر لیڈی ڈیانا اور چارلس کے درمیان 28 اگست 1996 ء کو باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ لیکن اسی سال اس جوڑے نے پاکستان کا دورہ کیا جب عمران خان اور ان کی برطانوی بیوی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ سیاسی مسائل کو اسٹیبلشمنٹ سے گفتگو کرکے حل کرلیں گے،سیاسی مسائل صرف اس وقت حل ہوں گے جب سیاسی قیادت ٹیبل پر بیٹھے گی، جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے معاملات میں بری طرح الجھتی جارہی ہے اور جب تک یہ جماعت الجھی رہے گی پاکستانی سیاست کو بھی الجھائے رکھے گی، یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کا نام تک نہیں لیا۔ اسپیکر نے...
    لندن:برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں...
    امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ کے ساتھ خلا کی سرحد عبور کرلی۔ معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے پیر کے روز خلا کی ایک مختصر پرواز کی، جس میں صرف خواتین پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ یہ پرواز امریکی بزنس مین جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کے ذریعے امریکی ریاست ٹیکساس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 10 منٹ بعد بحفاظت زمین پر واپس آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Blue Origin (@blueorigin) اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز اور مشہور ٹی وی میزبان گیل کنگ سمیت چھ خواتین شامل تھیں۔ View this post on Instagram A...
    عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی...
    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں میں 12 اپریل کو عمان میں جوہری مذاکرات کا آغاز ہو ا تھا، فریقین نے بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل کردیں گے، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ کام کیسے کرنا ہے اسے یہ نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ ایران خواب دیکھنا چھوڑ دے وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ Post Views: 3
    مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا،دھماکہ اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 19 زخمی ہیں، شہید اہلکاروں...
    بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے اسٹینڈ اِن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف میچ میں دھونی نے صرف 11 گیندوں پر 26 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔ بھارت رتنا اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلے گئے مقابلے میں دھونی کو ان کی برق رفتار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا اور یوں وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ 43 سال اور 280 دن کی عمر میں یہ...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے مطالبات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریگی۔ اب ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے 2.2 بلین ڈالرز کے فنڈز روکنے کے علاوہ 60 ملین ڈالرز کے سرکاری معاہدے بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات ماننے سے انکار پر امریکا کی صفِ اوّل کی ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کر دیئے گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعے کو ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں لکھا تھا کہ یونیورسٹی میں بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی۔ آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے۔ پورے علاقے میں گیس کے اخراج کے باعث بو پھیل گئی۔ گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے   آگ کی جگہ پر زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے۔ آگ 29 مارچ کوکورنگی کراسنگ کے قریب نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ پرپانی کی بورنگ کے دوران بھڑکی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ کورنگی میں چند روز قبل بھڑکنے والی آگ بدستور شدت سے جاری کورنگی میں لگنے والی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے کیا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے جلسے میں جو کیا گیا اس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ ایک نجی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے نومبر کے احتجاج کے دوران میٹنگز کی صدارت نہیں کی انہوں نے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں کیوں کہ کسی اور کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ڈی چوک دھرنے میں لوگوں کے پہنچنے سے پہلے ہمارے ساتھ یہ ہوگا، ایسا نہیں تو کہیں نہیں کیا جاتا جو ہمارے ساتھ...
    اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔ میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے...
    اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے26  نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار میں 86 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 6 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے کہاکہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا،5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی کے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے، کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا؟ کیا ملزم انگلش کو سمجھ سکتے ہیں؟، ملزمان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، راولپنڈی سے 5،6 ماہ بعد لوگ رہا ہوتے ہیں تو...
    ننکانہ صاحب +لاہور(نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے عظیم مذہبی تہوار بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوئی، جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور مرزا علی مسعود ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمر جاوید اعوان، برطانوی ہائی کمشنر مسٹر بین، رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیدا بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ رہنما و یاتری شریک ہوئے۔ سردار محمد...
    رپورٹ کے مطابق بہت سے ہتھیار سرحد پار سے پاکستان میں، اسلحے کے بازاروں میں اور باغیوں کے ہاتھوں لگ گئے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح امریکا کی ناکام جنگ کے سنگین نتائج طالبان کے ہاتھوں کابل کے زوال کے برسوں بعد بھی سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ایک ایم 4 اےون کاربائن رائفل حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے یہ جو 3عزت مآب کانگریس مین آئے تھے آرمی چیف سے بھی طویل ملاقات ہو گئی، آج کرتارپور کا بھی دورہ کر لیا، تھوڑی دیر پہلے خبر آئی تھی کہ جاتی عمرہ میں بھی انھوں نے ملاقاتیں کر لیں، دورے کو شاندار بھی قرار دیدیا وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس دورے کا اہتمام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا تھا.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جو لوگ مایوس ہو رہے ہیں وہ احمق ہیں اور جو لوگ مطمئن ہو رہے ہیں ان کا اطمینان سمجھ سے بالاتر ہے،...
    ٹرمپ اور مودی ایک ہی تھیلی کے چٹّے بٹّے ہیں۔ دونوں نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب دونوں کوئی نہ کوئی شوشہ نہ چھوڑتے ہوں۔ دونوں کے سروں پر بھوت سوار ہے۔ ٹرمپ پوری دنیا پر امریکا کا سکہ جمانا چاہتا ہے تو ادھر مودی بھی اس سے پیچھے نہیں ہے۔مودی نے بھارت کے وِشو گُرو ہونے کا دعویٰ اور اعلان کیا ہے۔ وشو کے معنی دنیا ہے اور گرو کے معنی ہیں استاد۔ اس کا سیدھا سادہ مطلب ہے پوری دنیا پر بھارت کی بالادستی۔مودی جس سیاسی جماعت کا سرغنہ ہے، اس کی ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ یہ بھارت کی انتہا پسند جماعتوں ہندو مہا سبھا کی پیداوار ہیں...
    ایک قبر کا ذکر ضروری ہے جس کو کھلے آسمان کے نیچے سنگے مرمر کی لطیف خوب صورت جالیوں کی چار دیواری میں بنایا گیا ہے۔ یہ قبر نواب صادق محمد خان عباسی کی دوسری بیوی، لِنڈا فلورینس سیئس کی ہے جنہیں ان کی خواہش کے عین مطابق اپنے شوہر نواب صادق محمد خان پنجم کے بالکل پاؤں کی طرف دفن کیا گیا ہے۔ یوں سمجھیے نواب صادق صاحب کے پاؤں اور ملکہ کے سر کے درمیان بس ایک دیوار حائل ہے۔ 3 تیسرا حصہ عام قبروں کا ہے جن میں اب تک چار دیواری کے اندر تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ پورے قبرستان میں قبریں پہلے سے تیار ہے اور اوپر سنگ مرمر کی تختیاں لگا کر بند کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔سماء کے پروگرام ’ ریڈ لائن ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے معاملات میں بری طرح الجھتی جارہی ہے اور جب تک یہ جماعت الجھی رہے گی پاکستانی سیاست کو بھی الجھائے رکھے گی، یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔   کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے...
    وفاقی حکومت نے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے 6 نئی نہروں سے متعلق تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لیے چھوٹی چولستان نہر کے منصوبے کے لیےارسا نے جنوری 2024 میں این او سی جاری کیا، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جب کہ منصوبے کی کل لاگت 225 ارب 34 کروڑ روپے ہے جسے سی ڈی ڈبلیو پی نے ایکنک کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایکنک نے تاحال اس کے پی سی ون پر غور نہیں کیا۔معین وٹو نے بتایا کہ...
    آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔ برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔
    اٹلی میں ایران و امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے انعقاد کی درخواست پر انٹونیو تاجانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کا نتیجہ مثبت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مسائل کو حل کریں گے اور ایسا کرنا ایک سادہ سا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جان لے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم کے حصول کے نہایت نزدیک تھا لیکن ہم اُسے یہ ہتھیار نہیں رکھنے دیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔  سماء ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے...
    فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ...
    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کو مقتولہ کی گھر کے ایک کمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی، معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔مرنے سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی کو شبہ تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ...
      اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔ Post Views: 5
      عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مجوزہ ’مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025‘ سے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اب صرف مائنز اینڈ منرلز ایکٹ تک محدود نہیں رہے گی، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 ہماری جدوجہد کو مزید تیز کرے گی، ہماری جدوجہد اٹھارہویں آئینی ترمیم...
    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔
    کرتار پور/نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتار پور راہداری و گوردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ  محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ امریکی گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر  بہت...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے، معاملے کو چھپانے اور دعوت نامے کی تردید پر بیرسٹر گوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی اور امریکی وفد و اسپیکر کی جانب سے  ملاقات کے دعوت نامے کے حوالے سے نہ بتانے پر اراکین نے بیرسٹر گوہر پر چڑھائی کردی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے پارٹی اجلاس میں بتایا کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جس پر پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے 26 نومبر احتجاج میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی، مرتضی طوری، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی  نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا، 5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی ہے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ...
    کراچی : جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 22 اپریل کوملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا. حافظ نعیم نے کہا کہ 22اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر سب بند ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن کر کے بتائیں گے. یکجہتی کسے کہتے ہیں، ڈیڑھ سال کے دوران فلسطینی بکے نہیں، مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حماس کی تحریک اب کبھی ختم نہیں ہوسکتی. امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسیطنیوں اور حماس کے حامی ہوچکے،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہائوس حملہ سمیت 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023ء والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میرے دلائل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات...
    کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم اور سوفٹ ویئر انجینئر بننے کا خواہش مند تھا۔ حنان میں دنیا میں کچھ تبدیلی لانے کا جذبہ موجود تھا اور وہ جلدی حوصلہ نہیں ہارتا تھا۔ وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ متوفی نوجوان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، بعد ازاں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان محمد حنان رضا گلشن اقبال بلاک 4 معمار ایونیو کا رہائشی تھا۔ اس کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔ عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔ انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ...
    ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔ ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم کردیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکام نے ابوظہبی میں شیخ محمد بن راشد روڈ (E311) پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کم از کم رفتار کی حد کا نظام ختم کردیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانا اور بھاری ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔ ابوظہبی موبلٹی کے اعلان کے تحت اب اس شاہراہ پر گاڑی چلانے والوں کو کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، سڑک پر چلنے والے ڈرائیوروں نے پیر کی صبح یہ بھی دیکھا...
    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی تعمیر نو اور انتقالی مرحلے کے چیلنجز سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ابو ظہبی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کی تفصیلات اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی WAM نے جاری کیں۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا: ’’یو اے ای شام کے استحکام، سلامتی اور ترقی کو پورے خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور ہم شامی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے گزشتہ سال بشار الاسد کی حکومت کے...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار پیٹ ماروکو جنہوں نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا تھا، نے محض تین ماہ بعد امریکی محکمہ خارجہ چھوڑ دیا ہے۔ ماروکو خارجہ امدادی پروگرامز کے نگران کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہوں  نے 83 فیصد امریکی غیر ملکی امدادی منصوبے منسوخ کر دیے تھے۔ ان کا مقصد امداد کو محکمہ خارجہ اور "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE)" کے ماتحت لانا تھا، جس کی قیادت ارب پتی ایلون مسک کر رہے ہیں۔ اگرچہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے ماروکو کی کوششوں کو "تاریخی کارنامہ" قرار دیا، لیکن ذرائع کے مطابق ان کا روانہ ہونا جبری تھا۔ ان کی مارکو روبیو اور دیگر سینئر...
    نو مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہورر(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2...
    مدھیا پردیش (بھارت): بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک افسوسناک واقعے میں 49 سالہ میڈیکل اسٹور مالک رشی راج سنجو نے اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف شادی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور غم کی فضا پیدا کر دی۔ رپورٹس کے مطابق رشی راج کی بیٹی تقریباً 15 دن قبل ایک نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی، بعد میں اسے اندور سے بازیاب کرایا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران بیٹی نے شوہر کے ساتھ جانے کو اپنی مرضی کا فیصلہ قرار دیا اور عدالت نے بھی اسے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ گھر والوں نے بتایا کہ رات ایک بجے گولی چلنے کی...
    قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
    کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئےتھے، ہمارے ایکسچینج ریٹ 50 فیصد تک تنزلی کا شکار ہوگئے تھے، ہم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سےشرحِ سود...
    لاہور کی عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدراور ذیشان قیوم کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے حسن شاہ سمیت دیگر8 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا،اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے ملزمان کوتاوان مانگنے پر سزا سنائی،عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے ہیں۔ عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا...
    اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خصوصی رپورٹ ٭ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد...
    پرویزی بوائے فواد چوہدری کی ٹوئٹ ’’آج جن مولوی صاحبان نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے وہ انتہائی صائب اور وقت کی ضرورت ہے، اس اعلیٰ و ارفع مقصد کے لئے میں نے قصد کیا ہے کہ سو بڑے مولوی صاحبان اور پاکستان کے بڑے علماء کو غزہ پہنچانے کے اخرجات میں اپنی جیب سے ادا کروں گا‘‘ اس خاکسار نے پڑھا تو سینیٹر مشاہدہ اللہ مرحوم بہت یاد آے،جنہوں نے سینٹ میں دوران تقریر موصوف سے مخاطب ہو کر کہا تھا۔ ’’ڈبو میں تو تجھے باندھ کر آیا تھا تو پھر آ گیا‘‘ پرویز کی غلامی،بلاول کی چاکری سے لے کر عمرانی گوریلا بننے تک کی تاریخ اور عمرانی گوریلے کی شاندار ’’دوڑ‘‘ تو پوری قوم...