راولپنڈی:

پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب  چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی  کی، ان 10 ملزمان کو  پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ ملوث ملزمان کا کسی سیاسی یا دیگرجماعت سے تعلق نہیں ہے ، ان میں ایک واپڈا کا کنٹریکٹ ملازم ہے اورکامران نامی مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے اور انہوں نے ہی اپنے ویوز بڑھانے کےلیے یہ سب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم کامران سمیت نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر اور حمزہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مارکیٹس اور فوڈ کورٹس سمیت فیملیز کو ہراساں کرکے امن و امان کا مسلہ پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیسں پوری طرح الرٹ ہے، فوڈ کورٹس اور کمرشل مارکیٹس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام فوڈ چینز اور کمرشل مارکیٹس کو سیکیورٹی فراہم کر دی ہے جہاں خطرہ ہے وہاں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مہذب دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسی کوئی سرگرمی کسی صورت  قابل قبول ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں شعوراجاگر کرنے کے لیے سیمنار بھی کرائیں گے، لیگل برانچ اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ بھی لے رہے ہیں کہ آئندہ کوئی عوام کو اس طرح ہراساں کرے تو اس کے خلاف انسداد دہشت گری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں تاہم احتجاج کی آڑ میں  ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی طرز عمل کی معاشرے کے تمام طبقات کو حوصلہ شکنی اور مذمت کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور  عدالت کے سامنے بہتر انداز میں کیس پیش کریں گے، ہماری کوشش ہے احتجاج کے لیے مخصوص جگہوں کو مختص کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی پی او راولپنڈی کہنا تھا کہ

پڑھیں:

ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے

کراچی:

ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔

 دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر کے بٹ کوائن موجود ہیں، ایف آئی اے نے رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی۔

کراچی سینٹرل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ارمغان عرف آرمی کو پیش کیا۔ ملزم ارمغان کی جانب سے خرم عباس ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا۔ ملزم نے اپنی والدہ کے کہنے پر خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ کے وکالت نامے پر دستخط کیے۔

تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مکمل طور پر صحت مند ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں مزید سراغ ملے ہیں۔ وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، ارمغان کے طبی معائنے کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے۔

تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد علی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان کے خلاف 2019 سے 2025 کے دوران دہشتگردی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی۔

ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔ ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹس استعمال کیے۔ ملزم ارمغان نے ان اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ ملزم نے جنوری 2023 سے 23 ستمبر 2025 تک 15 کروڑ 50 لاکھ کی قیمتی گاڑیاں خریدیں۔ ملزم ارمغان سے 11 کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔

ملزم ارمغان دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا۔ ایکسوڈس اور الیکٹرم نامی بٹ کوائن والٹ میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں۔ ان والٹس کے پاسورڈ اور پرائیویٹ Key تک رسائی ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

ملزم سے بے نامی ٹرانزیکشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے۔ ملزم سے مزید ایک بلیک ریو گاڑی بھی برآمد کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ میں کہا کہ ملزم کے 18 لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء کی انکوائری جاری ہے۔ ملزم سے ملنے والے لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکشن دی جائے کہ وہ اس معاملے کو فوری دیکھے۔

تفتیشی افسر نے ملزم کے خلاف عبوری چالان پیش کرنے کی مہلت کی بھی درخواست جمع کرائی۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ملزم کا تعلق بین الاقوامی جعلساز گروپ سے ہے۔ ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر جعلسازی کے لیے آئی ٹی کمپنی بھی بنا رکھی تھی۔ کمپنی کی ماہانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر تھی۔ ملزمان کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم امریکی بیس کمپنی میں منتقل کرتے تھے۔

ملزم نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے نہیں مارا۔ آپ کے حکم پر میرا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔ میری والدہ سے ملاقات ہو گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزم کا مزید 9 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم ارمغان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سماعت سے پہلے ارمغان عرف آرمی کا جناح اسپتال میں چیک اپ کروایا گیا تھا۔ ملزم ارمغان کو سینے میں درد کی شکایت پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کا چیسٹ اسکین کرایا، تمام تر چیزیں نارمل ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے منی لانڈرنگ کی آج سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ارمغان عرف آرمی کو ہیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا بہت سی معلومات حاصل کی ہیں، مزید معلومات کے لیئے لیئے 9 دن کا ریمانڈ دیا۔

ملزم کی جانب سے خرم عباس اعوان نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی پیش کی جس میں کہا گیا ملزم مکمل طور پر تندرست ہیں۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کا حق ہے کہ اپنے وکیل اور اہلخانہ سے ملاقات کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: فاسٹ فوڈ چین پر ہنگامہ آرائی ، 48 گھنٹوں میں 10 ملزمان گرفتار
  • غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
  • لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی روکنے کی خط وکتابت سامنے آگئی
  • راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے آگئی