چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ڈیپ سیک کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نئی تکنیکی پیش رفتیں، نئی کاروباری شکلیں مسلسل ابھر رہی ہیں، یہ نئی ایپلی کیشنز کی توسیع کو تیز کر رہی ہیں، جو سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے.
پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین نے فعال طور پر ذہین تبدیلی کو اپنایا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی اور ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، مصنوعی ذہانت کی سیکیورٹی کو اہمیت دی ہے، کاروباری اداروں کے لیے آزادانہ جدت طرازی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، اور عالمی مصنوعی ذہانت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ چین فعال طور پر مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم نظریاتی لکیریں کھینچنے، قومی سلامتی تصور کے بے جا استعمال اور معاشی، تجارتی اور سائنسی اور تکنیکی مسائل کو سیاسی رنگ دینے کی روایت کی مخالفت کرتے ہیں۔ چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے ، تاکہ مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کی وسیع دنیا میں ترقی کی جا سکے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان غزہ کی صورتحال پر مصر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ’شیطان کا شکار‘ کے نام سے آپریشن کا فیصلہ، نشانہ کون ہوگا؟ نیتین یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب کا سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ مصنوعی ذہانت کی کو مضبوط بنانے کے ساتھ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت خوش آئند ہے اور ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں کا سلسلہ مزید موثر بنایا جانا چاہیے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط میں وسعت لائی جائے تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ ملے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تجارتی اور سماجی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی