2025-01-19@01:50:14 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«اسرائیل کی تاریخ»:
کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) اسرائیل کی تاریخ وعدہ خلافی کی ہے‘ حماس کیساتھ معاہدے پر کار بند نہیں رہے گا‘غالباًنیتن یاہوعالمی دبائو کی وجہ سے معاہدے کی پاسداری پر مجبور ہوںگے ‘صیہونی فوج میں بغاوت ہوسکتی ہے ‘حماس کو شکست نہیں دی جاسکی‘ طاقتور جب چاہے سمجھوتا توڑ سکتا ہے‘ یہودیوں ،عیسائیوںنے اپنی توانائی کومجتمع کرنے کے لیے سمجھوتا کیا، مسلم ممالک بھی فائدہ اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک حماس پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما، چترال سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی‘اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی محمد زبیر‘ معروف صحافی، سینئر تجزیہ کار میاں منیر احمد‘ معروف تجزیہ کار اور کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر...
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ انہوں...
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قائداعظم نے بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی، تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حماس اسرائیلی جنگ بندی 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر ملک گیر سطح پر ”یوم عزم تشکر“ کراچی میں بھرپور طریقے سے منایا گیا، شکرانے نے نوافل...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اڈیالا جیل میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار...
کراچی(اسپوٹس رپورٹر)ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا۔
حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم عزم و تشکر منانے کا اعلان
امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں جمعرات کے روز کراچی آمد کے موقع پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’’یوم عزم تشکر ‘‘منایا جائے گا،شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے،تمام ائمہ مساجد خطبات...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان نے فلسطین کے حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ’یومِ عزم و تشکر‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورِحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’یوم عزم تشکر‘منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔ تمام ائمہ مساجد...
کراچی: ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیساتھ سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔ دریں...
سعودی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اپنی حمایت اور خیر مقدم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے اس معاہدے کو خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور ان تمام کوششوں کو سراہا ہے جو قطر، مصر، اور امریکا کی جانب سے اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کی گئیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل کو غزہ پر جارحیت روکنا ہوگی اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کو ختم کرتے ہوئے وہاں کے عوام کو ان کے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دینا ہوگی۔ یہ بھی پڑھیےحماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدہ پا گیا، قطری وزیراعظم...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی جانب سے سانا کے رہنماؤں مقبول ہالیپوٹو، علی خاصخیلی، جمال ناصر، اعجاز تر، خلیل میم، ستار ہالیپوٹو، غفار سومرو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے کے دوران سانا کے رہنماؤں اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان سندھ اور پاکستان کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، سندھ کے عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ سندھ کی زندگی کا واحد ذریعہ سندھ دریائے ہے، جسے چھیننے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے خود پر درج مقدمات کی نوعیت بتادی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی کی زر تاج گل نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی ایم این اے نے کہا کہ اُن پر 9 مئی کے واقعات سمیت تمام درج مقدمات جھوٹے ہیں۔ مجھ پر اے ٹی ایم مشین، ہونڈا 125 اور کمبل چوری کے کیسز بھی بنائے گئے ہیں۔دوران پروگرام بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی شخص کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے، اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی کوشش کریں گے۔کراچی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ جام صادق پل بھی اپریل 2025ء میں مکمل کرلیا جائے۔ متحدہ رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں، سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا...
کراچی (نیوز ڈیسک) 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہونے پرنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون حافظ احسان نے کہا ہے کہ جو شخص جیل کسٹڈی میں ہے اسے پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو ضمانت کے اوپر ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے چونکہ عدالت نے اس کوضمانت دی ہے اس کا غلط استعمال نا کرے اور عدالت کے اندر آکر اس کیس کا فیصلہ سنے. ن لیگ کے رہنماسینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلہ موخر ہو رہا ہے تو ٹیکنیکل کوئی وجوہات ہو نگی یا عدالت سمجھتی ہو گی کسی بنیاد پر جو انہوں نے فیصلہ موخر کیا ہے ، یہ کیس ہے دو...
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
کراچی (نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کے لیے عوامی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی، جبکہ اقلیتوں کے لیے الگ تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ 2025 کی پہلی عوامی تعطیل کب ہوگی؟پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلاتپاکستان میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دیر ہو رہی ہے، مزید 2 سال لگیں گے، منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے سخت ہدایات دی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ کورنگی میں سولڈ ویسٹ انتظامیہ اپنی سروس بہتر کر رہی ہے، ہم کورنگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں، یہاں سب سے آخر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے سروس شروع کی اور یہاں کے کچرے کے بیک لاک کو بہتر کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ سولڈ ویسٹ انتظامیہ کی کورنگی میں کارکردگی مزید بہتر کرنے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا دیا گیا کہ تاریخ 17 جنوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں، اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
CHIANG RAI: تھائی لینڈ میں گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا اور چاول کے کھیتوں کو سرخ اژدہا، بلی دیوی، کتے اور بلیوں کے عکاسی کرتے فن میں تبدیل کردیا گیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے علاقے تانیپونگ جائکھام میں ستمبر میں سیلاب سے محصور ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاول کے پودوں کے ذریعے ایک سرخ اژدہا، ایک بلی دیوی اور کتوں اور بلیوں بنا کر رنگین فن سے چاول کے کھیتوں کو ڈھانپ دیا گیا۔ تانیپونگ اور ان کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5 ایکڑ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے عمران خان کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، ان کو 4 سال سے روکنے کی کوشش کی وہ نہیں مانے، عمران خان جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، انہوں نے بات نہیں مانی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں...
پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔ ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا...
غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف لیبیا کے کئی ایک بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف تاجوراء، بنی ولید اور الزاویہ سمیت لیبیا کے متعدد بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس تک بھی پھیل گیا جہاں احتجاجی مظاہرین نے طرابلس کو مشرقی علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی اہم البیفی ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین نے اس ہائی وے پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس سے ٹریفک مکمل طور پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔(جاری ہے) کانفرنس میں ملالہ یوسف زئیبت خواتین کی تعلیم سے متعلق چیلننجز کے حل کے حوالے سے بات کی۔دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام اّباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں کے موقع پر ’’عورت مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس مارچ اور اس میں لگائے جانیوالے نعروں کے حوالے سے پاکستان کے مذہبی حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ مارچ روز اول سے ہی متنازع ایونٹ بن گیا ہے۔...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، ڈرافٹنگ اب 13جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11 جنوری کو بارش کی وجہ سے تاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔پی ایس ایل سیزن 10کی ڈرافٹنگ گوادر میں11جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھے طریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمندہے۔
‘عوام پاکستان’ پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن: شاہد خاقان عباسی کنوینر، مفتاح اسماعیل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کے حوالے سے بتا دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے ۔ بانی پی ٹی آئی باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ بانی بی ٹی آئی کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا ۔ قوم نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔...