جیل میں قید عمران خان سے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزاعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
عمران خان باعزت بری ہوں گے، وزیراعلیٰ امین گنڈا پور
عید الفطر کی نماز کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی باعزت رہائی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، عمران خان کو 600 دنوں سے زائد غیر قانونی پابند سلاسل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جرات اور بہادری سے لوگ حواس باختہ ہیں اور ہم عمران خان کی باعزت رہائی کیلیے ہر حد تک جائیں گے اور وہ باعزت بری ہوں گے۔ عید الفطر کی نماز کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی باعزت رہائی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، عمران خان کو 600 دنوں سے زائد غیر قانونی پابند سلاسل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جرات اور بہادری سے یہ لوگ حواس باختہ ہیں کیونکہ انہوں نے نہ سرجھکایا اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی ڈیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، فارم 47 والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے چوروں کو حکومت دی گئی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ چور دروازوں سے حکومت میں آئے اور قانون جیسے ہی حرکت میں آتا ہے تو یہ سب لندن بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے عمران خان، بشری بی سمیت تمام قائدین اور کارکنان کو رہا کرنا ہوگا، عمران خان روشن پاکستان کی نوید لیکر باعزت بری ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں معاشی و سیاسی استحکام کے لیے جعلی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے۔