پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں اسنادِ سفارت پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
رحیم حیات قریشی نے پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقل پیش کی۔
پاکستان کے سفیر برائے بیلجیم، گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ اور یورپی یونین رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقل پیش کی۔
یہ ملاقات سفیر قریشی کی بیلجیم میں سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز کی علامت تھی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
سفیر کارتیویلز نے سفیر قریشی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے میں بیلجیم کی مسلسل دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سفارتی تعلقات کو مستحکم رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں معززین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کو تسلیم کیا اور باہمی و کثیر الجہتی سطح پر تعاون کے فروغ کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
رحیم حیات قریشی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان شراکت داری مستقل مذاکرات اور تعمیری تعاون کے ذریعے مزید فروغ پاتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رحیم حیات قریشی نے
پڑھیں:
قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اویس کیانی : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات ہوئی ،
وزیر مملکت طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ،طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی،برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
طلال چوہدری کی بارڈر سیکیورٹی، دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ پر پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں،غیر قانونی امیگریشن، دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور دیرپا حکمت عملی ناگزیر ہے،وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر پاکستان عالمی سطح پر غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے،پاکستان نے بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی جرائم کے خلاف عالمی تعاون پر اہم تجاویز پیش کیں،
کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ