پاکستان میں پہلی بار بائنیل کانگریس ،18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں 10 ویں بائنیل کانگریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -اس کانگریس کا انعقاد ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔پاکستان کو پہلی بار اس کانگریس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین نے شرکت کی۔
جاپان سے ٹوشو ناکا سی سی، بھارت سے بھرت علوی، کرشنا اور راجیش شرما سمیت 18 طبی ماہرین، ساؤتھ کوریا سے اونڈولی، تھائی لینڈ سے فارکن، ویتنام سے ٹن، جرمنی سے ہوسٹ سگوٹ، اٹلی سے مارکو کارمناٹی، یوگنڈا سے جوزلی ریونڈرا، یوکے سے شکیل قریشی، امریکہ سے آصف حسن، امریکہ سے فرینک، امریکہ سے زاہد امین، سعودی عرب سے ظہیر الحلیث، نیوزی لینڈ سے نایجل ویلسن، یو اے ای سے داؤد اے خان و دیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کانگریس میں 100 سے زائد مقررین نے مکالے پیش کئے۔یہ کانگریس پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹھک ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی طبی ماہرین نے شرکت کی ہے۔ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے اس وقت 21 ممالک ممبران ہیں۔ان ممالک میں پاکستان، جاپان، انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویتنام، فلپائن، ایران، ترکی و دیگر شامل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے آئندہ دو سال کیلئے صدر بن گئے ہیں۔یہ کانگریس چار روز تک جاری رہے گی۔اس دوران معصوم بچوں کی سرجریز اور انٹروینشنز کی گئیں۔کانگریس میں 120 غیر ملکی طبی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، فیکلٹی ممبران اور ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر جنید رشید، پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر ہما ارشد چیمہ و دیگر موجود تھے۔پروفیسر مسعود صادق نے استقبالیہ خطاب کیا۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر بائنیل کانگریس کے انعقاد پر پروفیسر مسعود صادق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ غیر ملکی طبی ماہرین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے -اس پروگرام کیلئے خصوصی فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے اندر 3 ہزار بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری کی گئی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بہت قریب ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر ملکی طبی ماہرین پروفیسر مسعود صادق نے شرکت کی
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔