بلوچستان کے حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، گورنر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
جعفر مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل افہام وتفہیم سے حل ہو سکتے ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال میں فوری صوبہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، ماضی میں بھی متعدد قبائلی وسیاسی مسائل جرگے سے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں تسلسل کیساتھ حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، فاروق ستار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر راہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔