2025-04-15@14:35:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1788
«بلا مقابلہ»:
(نئی خبر)
بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں۔ گریڈ 17 سے اوپر افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا ہے کچھ عرصہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان فیضان عثمان کی فیملی کے کیس میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا.(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب کر لیا عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے کی سفارش پر ایک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )اپوزیشن راہنماﺅں نے پیر سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا کیا ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے.(جاری ہے) اپوزیشن راہنماﺅں نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماﺅں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این...
کیف( نیوز ٖڈیسک)یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کے باعث شہریوں اور دفاع کیلئے ضروری ہتھیاروں کی فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد از جلد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، تمام فریقوں کو پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارت کو جھٹکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کے باعث شہریوں اور دفاع کے لیے ضروری ہتھیاروں کی فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد از جلد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، تمام فریقوں کو پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
سعید احمد سعید:ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے کارگو شپمنٹ پر سکیورٹی چیک کا معاملہ، 2دنوں میں بارہ پروازوں سے کارگو سامان آف لوڈ ہو گیا، کارگو سامان آف لوڈنگ سے ائیرلائینز کو لاکھوں روپے کا نقصانملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایئر لائن آپریٹنگ کمیٹی ادریس احمد کی جانب سےمینجر لاہور ائیرپورٹ کے نام مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 6مارچ سے ایپرن گیٹ پر غیر ضروری سکیورٹی چیک کا نفاذ کیا۔ اداکارہ حرا سومرو نے تاخیر سے آنے پر میزبان کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل ایپرن گیٹ پرغیر ضروری انسپکشن سے کارگو شپمنٹ تاخیر کا شکار ہوئیں، کارگو شپمنٹ میں تاخیر سے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کے لیے ان کی آواز بننے کا اعلان کردیا ۔ اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی کروادی ۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہر کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جس کے حل کے لیے کل ہی ایم ڈی واٹر بورڈ کو بلا کر کہوں گا کہ جتنا پانی دوسرے علاقوں کو...
سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام، محسن نقوی نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی،خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔تعلیم،ملازمت ،آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے،خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے،خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ، اب بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،خواتین کے...
اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔گرفتار ڈاکووں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی۔ پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائیگا، اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے ،حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا۔ جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے۔اپوزیشن قائدین نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماو¿ں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد...
شہری یقینی بنائیں کہ امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح حقدار تک پہنچے، وزارت داخلہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اورعطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن...
واپس جانے والوں کے لیے خوراک ، صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، وزارت داخلہ وفاقی وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ 2025تک پاکستان چھوڑنا کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (آئی ایف آرپی) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025سے ڈپورٹیشن...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ زلزلے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی...
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے...

پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان کے حوالے سے اپنی رائے پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
اسلام آباد (خبرنگار) وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی، اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے شمار قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق یہ عالمی جوڈیشل...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنا ءاللہ سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعاون، انسداد دہشت گردی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل...
اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے جمعہ کی صبح صوبہ قنیطرہ میں الاحمر پہاڑیوں کے ارد گرد غاصب اسرائیلی فوج کے دستوں کو براہ راست گولیوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں اسلامی مزاحمتی محاذ اولی الباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قنیطرہ صوبے میں اسرائیلی فوجیوں پر آج کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ شام کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے جمعہ کی صبح صوبہ قنیطرہ میں الاحمر پہاڑیوں کے ارد گرد غاصب اسرائیلی فوج کے دستوں کو براہ راست گولیوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب اسرائیلی افواج کوڈنا اور...
سرکاری اعلامیہ کے مطابق تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ مبینہ طور پر تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات لیفٹیننٹ (ر) بلیل شہیر، ڈپٹی کمشنر سوراب کیپٹن (ر) زوالفقار علی اور ڈپٹی کشمنر مستونگ کیپٹن (ر) میرباز خان کو ایس...
اب تک آپ نے جائیداد، آپسی جھگڑے اور دشمنی وغیرہ کے کیس تھانے تک پہنچتے دیکھے اور سنے ہوں گے۔، تاہم اب ایک ایسا معاملہ تھانے پہنچا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا رواج کس ملک میں ہے؟ یہ معاملہ کسی جھگڑے یا دشمنی کا نہیں بلکہ شادی سے متعلق شکایت کا ہے، اس سلسلے میں ایک نوجوان اپنی شکایت درج کرانے کے لیے تحریری شکایت لے کر پولس اسٹیشن پہنچا تھا، نوجوان نے انسپکٹر کو بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہورہی ہے، اس لیے وہ ایسی دلہن تلاش کرے جو ایم اے یا بی اے گریجویٹ ہو، یہ معاملہ ضلع میں بحث کا موضوع بنا ہوا...
سرکاری دفاتر میں بڑی پابندی عائد کردی گئی ، اب کسی بھی سرکاری دفترمیں ایف ٹی ایس کے بغیر فائل ورک نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا، جس کے تحت کسی بھی سرکاری دفترمیں ایف ٹی ایس کے بغیر فائل ورک نہیں ہوگا۔ چیف سیکرٹری کے پی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے کیے گئے ، جس میں عوامی خدمات کے تمام امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 2 ہفتے کا وقت مقرر کردیا۔سیکرٹری کمیٹی اجلاس میں حکومت کیخلاف کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی کے زیر اہتمام ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیولپمنٹ ورکنگ پورٹل فعال کرنے کا فیصلہ کیا...
کراچی: لوہے کے صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں دوسرا مفرور ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائٹ میٹرووِل قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیس میں مفرور دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہرجاوید کے مطابق21 اکتوبرکو سائٹ میٹروول قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ کی شناخت خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے کی گئی تھی اور اس کے قتل کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔...
جس میں بین الاقوامی کرکٹ کے ایک پرجوش مہینے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے آج فروری کے لیے آئی سی سی مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ٹورنامنٹ کے 3 ستارے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی فیصلہ کن سیریز میں فتح کے شاندار...
وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جوابسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔عمر ایوب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانئ...
عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا...

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرلی، سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔ ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرنے پر بینچ نے پیشرفت میں سست روی پر سوالات اٹھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، بینچ کی تشکیل پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس...
اسلام آباد: بنوں کی عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔ ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔ زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔ مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے...
پی آئی اے کی نیلامی میں خریدار کمپنیوں کی خواہش پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لئے خواہش مند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے. جمعرات کو یہاں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کے لئے نیا لائحہ عمل دے رہے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں، جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے...
سٹی 42 : پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنے والوں اور بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ۔ پاک...
ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جب بھی مذاکرات ہوں، یہ سہ فریقی ہونے چاہیے اور کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم، نازک اور فیصلہ کن موڑ پر تمام سیاسی قیادت کو متحد و متفق ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔ سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ڈپٹی چیئرمین نے...
بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے اور اس جوڑے کی ڈیڑھ سال میں طلاق ہو جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی کامیاب نہیں ہوگی اور ان کے معاملات بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما نجومی کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال...
قیصر کھوکھر: حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سینیٹ کے پارلیمانی سال کے دن مکمل کرنے کیلئے حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی،سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی. مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد...
وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اختیار ولی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا،وزیراعظم نے اختیار ولی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی معاملات کے حوالے سے عوامی روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، حلقہ بندی اتھارٹی فیصلے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گی جبکہ نوٹیفکیشن 15 مارچ تک جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلے محفوظ کرلیا گیا۔حلقہ بندیوں پر کل 31 اعتراضات دائر کیے گئے تھے، حلقہ بندی اتھارٹی نے اعتراضات پر سماعت مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی 12مارچ تک فیصلے جاری کر لے گی، نئی حلقہ بندیوں کے تحت اسلام آباد میں 125 یونین کونسلز ہیں جبکہ یونین...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ سے بری کردیا۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سول جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کیس درج تھا،عدالت نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائی کورٹ کو لیٹر لکھ رکھا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ...
حسن علی: عید الفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک ،جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کردیا، مہنگی بجلی ،مہنگا پیٹرول اور مہنگائی کی لہر حکومتی اقدامات نا منظور تحریک شروع کی جائے گی۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا، رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے گا، متحرک ممبران کی فہرستیں بنانے اور تحریک کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔تحریک کے تیسرے مرحلے میں...
سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی...

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈپور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی...
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات...
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبراگئے، بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انٹری پوائنٹس پر دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا، بارود سے بھری...

بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس...

دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تاہم تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی...
اسلام آباد: کرغزستان کے سفیر محترم آواز بیک اتاخانوف نے وفاقی وزیر برائے توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی س میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد کرغزستان کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے، جو کہ اچھے تعلیمی...
—فائل فوٹو ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد ہوائیں ملک پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 3 روز کے لیے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے، شہرِ قائد میں آج رات سے 5 مارچ کے دوران رات کو...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...
اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی۔200 کے قریب متاثرہ مسافروں نے ایئرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا، مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے جامع روڈ میپ دے۔ اپنے ایک بیان میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں بجلی قیمتوں میں کمی آئیگی ، معیشت کی ترقی کیلئے بجلی ٹیرف میںنمایاں کمی انتہائی ضروری ہے ،توانائی کے غیر مسابقتی نرخوں کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے تاہم کئی بڑے ناموں کی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ٹی20 میں کپتانی سنبھالنے کیلئے سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔ مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ادھر دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور...
سٹی 42: وادی نیلم میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی نیلم؛ وادی نیلم میں شدید برفباری کے باعث کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ڈی ای او نیلم کے مطابق کل بروز منگل ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نیلم: برفباری کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلم؛ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کل کیاجائے گا، کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بالائی سرحدی علاقوں میں سرکاری سکولوں کو 8 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ریجن میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری...
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا...
—فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سردوادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے...
پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: "یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس کا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ، بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔فیصل چودھری کے کہا کہ مارچ 2024 کو ہمارا...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق ملاقاتیں نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٗ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ مارچ 2024ء کوجیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے ہوئے ہیں، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی...
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں اب تک ایک انچ برف پڑ چکی ہے۔ شگر، روندو اور دیگر اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیے کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز پاس کیے ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا...
اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا...
وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی، جب دریا پار پٹی...
شمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ لکی مروت میں پولیس پر حملہدوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
صوفیانہ طرز تعلیم و تربیت میں سلسلہ طریقت کا تصور ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ لغوی اعتبار سے سلسلے کے معنی زنجیر، قطار، لڑی، خاندان، نسل، شجرہ، تربیت، تعلق اور واسطے سے ہے۔ معنوی اعتبار سے سلسلہ طریقت کڑی در کڑی اولیائے کرام سے تعلق ظاہر کرتی ہے، عام معنی میں سلسلہ طریقت کو ایک روحانی خاندان کے شجرہ کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ نے اسے گروہ تصوف کا نام دیا ہے۔ عالم اسلام اور خصوصاً بر صغیر پاک و ہند میں جو سلاسل مشہور ہیں ، ان میں سلسلہ قادریہ، سلسلہ جنیدیہ، سلسلہ چشتیہ، سلسلہ سہروردیہ، سلسلہ نقشبندیہ شامل ہیں۔ سلسلہ قاردریہ کے امام حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ ہیں،...