وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اختیار ولی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا،
وزیراعظم نے اختیار ولی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی معاملات کے حوالے سے عوامی روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اختیار ولی
پڑھیں:
یو اے ای کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی کا پاکستان کے اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی یادداشت کا تبادلہ
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔
الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔