Islam Times:
2025-03-09@15:54:51 GMT

شامی مزاحمت اولی باس کا قنطیرہ میں اسرائیل کیخلاف حملہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

شامی مزاحمت اولی باس کا قنطیرہ میں اسرائیل کیخلاف حملہ

اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے جمعہ کی صبح صوبہ قنیطرہ میں الاحمر پہاڑیوں کے ارد گرد غاصب اسرائیلی فوج کے دستوں کو براہ راست گولیوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں اسلامی مزاحمتی محاذ اولی الباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قنیطرہ صوبے میں اسرائیلی فوجیوں پر آج کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ شام کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے جمعہ کی صبح صوبہ قنیطرہ میں الاحمر پہاڑیوں کے ارد گرد غاصب اسرائیلی فوج کے دستوں کو براہ راست گولیوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب اسرائیلی افواج کوڈنا اور تل الاحمر کے دیہاتوں کے ارد گرد گشت کر رہی تھیں اور اس کے بعد اسرائیلی فوج نے سوس دیہات پر گولہ باری کی۔ شامی مزاحمت نے اس سے قبل صوبہ قنیطرہ کے شمال میں ترنجہ کے علاقے اور درعا صوبے کے مغرب میں عین الذکر کے علاقے میں اسرائیلی ٹھکانوں اور فورسز پر حملے کیے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

صیہونی فوج اگلے ہفتے غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی چینل 12 نے ایک رپورٹ میں غزہ میں دوبارہ داخل ہونے اور علاقے پر فوری قبضہ کرنے کے لیے سدرن ڈویژن کی فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوج اگلے 10 دنوں میں آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اگلے ہفتے غزہ پر ایک اور حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی فوج نتساریم سمیت بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی صدارتی ایلچی اسٹیون وائٹیکر کی تجویز پر حماس کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس مخالفت کے بعد صیہونی حکومت غزہ کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے ایک رپورٹ میں غزہ میں دوبارہ داخل ہونے اور علاقے پر فوری قبضہ کرنے کے لیے سدرن ڈویژن کی فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوج اگلے 10 دنوں میں آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرے گی۔

دریں اثناء آج عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف سٹاف ایال زامیر اپنی تعارفی تقریب کے ایک دن بعد غزہ کی پٹی سے متصل مقبوضہ شہر سدروت گئے اور قصبے کے حکام سے ملاقات کی۔ صیہونی فوج کے نئے آرمی چیف، جنہوں نے آج صبح ہرتزی حلوی سے کمانڈ پوسٹ سنبھالی، جنوبی کور اور ڈپٹی چیف آف آرمی آپریشنز کے لیے نئے کمانڈرز کی تقرری کے بعد، ایک نئی انفنٹری بریگیڈ اور ایک آرمرڈ بریگیڈ کی تشکیل کا حکم بھی جاری کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ پر زمینی قبضہ خاص طور پر ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کا سات اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا
  • بھارت: 27 سالہ اسرائیلی سیاح کا گینگ ریپ
  • رمضان میں بھی فلسطین پر اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آپریشن بے گھری کا سبب، یو این ادارے
  • اسرائیلی فوج کا نماز جمعہ کے بعد کئی مساجد پر حملہ؛ تاریخی مسجد نذر آتش
  • اسرائیل فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے طرز پر ٹُول تیار کر رہا ہے: تحقیق
  • شام کی عوامی مزاحمت کے ساتھ باغیوں کے تصادم پر ترکیہ کا ردعمل
  • صیہونی فوج اگلے ہفتے غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، اسرائیلی میڈیا