2025-02-08@12:47:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2521

«طیاروں کو»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
    فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)  کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔ جنگ بندی معاہدے...
    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اب بھی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت دونوں کی جانب سے پہلے ہی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جا چکی ہیں، تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تاحال ان کمیٹیوں کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے...
    پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھجوادیا۔ کوثر علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔ کوثر علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔
    وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہاکہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے...
    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں،بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ،ہم اے ٹی...
    فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل چوہدری ایڈووکیٹ  نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، کمرہ عدالت میں آج بھگدڑ مچی اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے آج ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ان کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا۔ہم اے ٹی سی...
     وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی کہ آٹھ فروری کو 26 نومبر جیسا راستہ اختیار کیا تو پہلے سے زیادہ سخت ردعمل آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سےناواقف ہے، پی ٹی آئی عوام میں روٹس رکھتی ہے، جسےتسلیم کرتاہوں لیکن پی ٹی آئی کی بری بات ہے کہ دوسری جماعت کی موجودگی تسلیم نہیں کرتی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دوسری بری بات ہےکہ ڈائیلاگ پریقین نہیں رکھتی، سیاسی جماعتیں جب بھی ڈائیلاگ کرتی ہے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں، میری نظرمیں سیاسی طاقتوں کوہمیشہ ڈائیلاگ کاراستہ اپنانا چاہیے پی ٹی آئی...
    قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ...
    واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔  واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے گزشتہ نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم کی ٹیلیفونک کال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...
    حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
    سردار شاہ— فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔
    حماس نے مزید 2 یرغمالی اسرائیلیوں کو رہا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز حماس آج مجموعی طور پر 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 کو حکام کے حوالے کردیا گیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں سے متعلقہ سوسائٹی نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔ مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر...
    راولپنڈی: تھانہ گوجر خان کے تہرا قتل کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کاشف، عبدالوحید اور عمران کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تینوں مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو۔   عدالت نے مجرمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزمان نے معمولی جھگڑے پر تین افراد، مسعود، غضنفر اور آصف کو قتل کر دیا تھا، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
    پاکستا شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکار اور ماڈل ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیرئیر کا سفر اس وقت شروع ہوا جب ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں کام کی پیش کش کی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ضرار خان نے اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق تفصیل سے بات کی اور انکشاف کیا کہ ماہرہ کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ضرار خان نے بتایا کہ انہوں نے ایک اشتہار میں کام کیا تھا، جس کے بعد انہیں ماہرہ خان کے ساتھ ایک فلم میں مختصر کردار ملا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ماہرہ خان اور فواد خان کی...
    اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت...
    سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کہ سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کر لیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔بعد ازاں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی اس بات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سیکیور کیوں ہو رہے ہیں؟ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی...
    عالمی سیاسی افق اس وقت عجیب منظر نامہ پیش کرہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے دائیں بازو کی حامل شخصیات اور سیاسی جماعتوں نے رائے عامہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ آج سے چند ہفتے قبل امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری بار صدارت کی گدی پر براجمان ہونا اسی رجحان کی کڑی ہے۔ اسی طرح، آسٹریا میں ’’فری ہائٹلیشے پارٹی آسٹریا‘‘ اور اٹلی میں’’لیگا‘‘ جیسی پارٹیاں، جو امیگریشن کے خلاف خیالات کی بنیاد پر انتخابات میں کامیاب ہوئیں اور اب ان ممالک کی بھاگ دوڑ سنبھال رہی ہیں۔ بھارت میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوتوا اور افغانستان میں انتہا پسند طالبان کا بول بالا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے سابقہ وزیراعظم عمران خان اپنے غیر مستحکم مذہبی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
    اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلائوں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل...
    امریکی شہر فلیڈیلفیا میں ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فلیڈیلفیا میں حادثے کا شکار ہونے والے اس ایئر ایمبولنس میں مریض بچے سمیت 6 افراد سوار تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں مزید بے گناہ جانیں چلی گئی ہیں۔ تاہم اس حادثے میں اموات کی درست تعداد ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ایئر ایمبولنس کی کمپنی نے کہا ہے کہ ہم حادثے میں کسی کے بچ جانے کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے کچھ گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کے زخمی ہونے...
    مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بل وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کے منافی ہے جو وقف املاک کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کریں۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کے دو اہم اتحادیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا...
    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی قیدی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔
    امریکا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم چند پاکستانی بھی گرفتار ہوئے۔ یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے اسکولوں اور گرجاگھروں میں بھی...
    ماتلی ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے سول اسپتال بدین میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے افتتاح کے بعد عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سول اسپتال بدین سے ڈی ایچ او آفس تک آگاہی واک بھی کیا گیا ۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
      ٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے ٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو ( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس...
    ٔ٭مشاورت اور دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری قرار دے دیاگیا ٭چیف جسٹس اسی ہائیکورٹ سے بنایا جائے کہیں اور سے نہ لایا جائے،جسٹس محسن کیانی و دیگر کاموقف ( جرأت نیوز )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو...
    سلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار(اردو نیوز) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاون ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں،،تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماوں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر...
    کراچی (کامرس رپورٹر) کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں پانی کی بندش کی وجہ سے صنعتی پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں نتیجتاً مزدور فارغ بیٹھے ہیں اور برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی کے ڈبلیو ایس سی، ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور اگر وہ ایسا کرنے سے قاصر...
    لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔یہ ای وی چارجنگ اسٹیشن اے ڈی ایم گروپ نے ملک فلنگ اسٹیشن ضرار شہید روڈ پر لگایا ہے۔یہ گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ای وی چارجنگ اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کر گیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے جڑا ہے۔پنجاب حکومت کا فوکس بھی ای وی سیکٹر کا فروغ ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیوں نے پنجاب میں سستی...
    میانمر کے فوجی سربراہ جنرل مین آنگ ہیلنگ محکمہ دفاع کے عہدے داروں سے خطاب کررہے ہیں نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فوجی سربراہ مین آنگ ہیلنگ نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ فوج نے یکم فروری 2021ء کو بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
    چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم یا سعود شکیل میں سے کوئی فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر ہوگا، سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ اوپننگ پیئر کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا، فخر کی واپسی ٹاپ آرڈر کے لیے حوصلہ افزا ہے، ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ٹیم کے کام آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتخب کیا گیا، وہ تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں۔ صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے پر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلکٹر آف کسٹم نے بے ضابطگی میں ملوث آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کے ایک اپریزنگ آفیسر (BS-16) محمد اسماعیل کو بے ضابطگی کے جرم میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔
    ویب ڈیسک —  کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔ صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ خیا رہے کہ  حکومت نے...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
    غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو   22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز  حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی  کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
    نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع وزیراعظم شہبازشریف سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مصافحہ کررہے ہیں،چھوٹی تصاویر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقات اوردعوت پر پہنچنے پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس استقبال کررہے ہیں ڈھاکا: (انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا ان کو پورا حق حاصل ہے، اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں، انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔میڈیا کے سوال پر ان کا کہنا تھا...
    ایمل ولی خان : فوٹو فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر جنہیں دیا گیا وہ خدمت نہیں کرسکے، پہلے گائے، بھینسیں، گاڑیاں اور پھر توشہ خانہ کو بیچ دیا گیا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں 50 فیصد سے زائد نتائج جھوٹے ثابت نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔رہنما اے این پی نے کہا کہ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پیکا ایکٹ کی مخالفت کی، میڈیا کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، ہم میڈیا پر قدغن لگانے کو برداشت نہیں کریں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سے ناواقف ہے، اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، سیاستدان جب...
    عبدالواسع کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخوا کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ ​​سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلاؤں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلیٰ اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل فیض کی سزا نہیں...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک )ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل ٹاپ پر اپنی برتری بحال کی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکس ہولڈن نے 54 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد وائپرز نے اس جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی۔اس سے قبل ٹام کرن نے 34 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے جس کے باوجود جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کھو دیئے کیونکہ مارک اڈیئر...
    اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جنہیں بوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو مزید علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں...
    چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ اس نعرے کے ساتھ وائٹ ہاوس واپس آیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امریکہ کی فضول جنگوں کا خاتمہ کرے گا اور اپنی پوری توجہ چین سے مقابلے پر مرکوز کر دے گا۔ خبررساں ادارے ایگزیاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی جرنیلوں نے اسرائیلی فوجی اور سیکورٹی ذمہ داران کو اطلاع دے دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عنقریب شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی بہت حد تک کم کر دے گا۔ درحقیقت امریکی حکمران شام کی سرپرستی اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سپرد کر دینا چاہتے ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے بدستور شام کے جنوبی مغربی علاقوں پر فوجی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ماہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔   قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔     
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے۔  وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی...
     اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔ ایک سعودی اخبار کو انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ...
    سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکےسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانےکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔   سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔  ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔  وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ بل کی منظوری کے لیے قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔  وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اپنا مؤقف پیش...
    پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،حکومتی کمیٹی تحلیل،ترجمان کمیٹی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی مکمل اصلاحات کے منصوبے اور اس مقصد کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو رواں سال مارچ کے آخر تک قائم کی جائے گی۔ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کراچی پورٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہان بھی تعینات کرے گی۔ حکومت کے دعوے کے مطابق، اس منصوبے میں کسٹمز کے کردار کو مزید مؤثر بنانا، کراچی پورٹ کی 24 گھنٹے کنیکٹیویٹی یقینی بنانا (جہاں عام طور پر سامان کی نقل و حرکت روزانہ صرف سات گھنٹے ہوتی ہے) بھی شامل ہے۔ نئی...
    لورالائی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راحت نسیم نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ اپنے شہداء کی قربانی پر فخر کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جبکہ آئی...
    پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا: ایمل خان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز مردان(آئی پی ایس ) مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول نہیں بنا سکتے، اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا، گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے۔ایمل خان کا مزید کہنا تھا کہ باچا خان کے نظریہِ...
     اسلام آباد:    وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ   سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے۔ پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی...
     اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش، عدلیہ میں ایک اوربحران جنم لینے لگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکا صدرپاکستان، چیف جسٹس پاکستان اوردیگرہائیکورٹس کے نام خط سامنے آگیا۔   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کےمعاملے پرجسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججزنے صدرمملکت، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگرہائیکورٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائےنہ چیف جسٹس بنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ججزکی جانب سےخط میں لکھا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج چیف جسٹس بنانے کے لیےنہ لایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی تین سینئرججزمیں سے...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں  کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی...
    دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسزکو بھی خط لکھا۔خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاعات پر لکھا گیا اور یہ خط جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے لکھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اورنہ چیف جسٹس بنایا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گرائے گئے گولہ بارود، راکٹ اور دستی بموں کو انسانی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے ‘یو این مائن سروس’ کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نمائندے لوک اِرونگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران اسرائیل کی جانب سے گرائے گئے غزہ میں اَن پھٹے گولہ بارود کی بہت بڑی مقدار جمع ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  اس میں فضا سے گرائے گئے بم، مارٹر گولے، راکٹ، گرنیڈ اور کئی طرح کا دوسرا دھماکہ خیز مواد شامل ہے جو انسانی زندگیوں کے...
    پاکستان اور سربیا نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش اور خوشحالی اور شراکت داری کے مشترکہ وژن پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیر تجارت جام کمال خان اور سربیا کے سٹیٹ سیکرٹری دمجان جووک کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر آغاز نے ہدف بنائے گئے کاروباری تعاون کو آسان بنانے کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص میچ میکنگ اور B2B ایونٹس کے انعقاد کے لیے پاکستان کے اختراعی انداز کو اجاگر کیا۔انہوں نے سربیا کے کاروباری نمائندوں کو پاکستان کی فوڈ اے جی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جو اگلے سال لاہور میں شیڈول ہے۔ اشتہار
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری...
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
    محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا کراچی کا حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔ کراچی کے نوجوان کے ہاتھوں محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا نے سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے ایک اور نیا مطالبہ کردیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں۔ امریکی خاتون نے کہا کہ وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کےلیے مانگ رہی ہیں، کیونکہ اس شہر کو از سرِ نو تعمیر کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔ سماجی رہنما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی...
    واضح رہے کہ ملک بھر میں پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری بروز بدھ کو بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
    شاور(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےپی شفقت ایاز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھ دیا ، خط میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا کے دفاتر میں موبائل سروس متاثر ہے،نیٹ ورک کے مسائل سے دفاتر میں کام متاثر ہورہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بحالی کے لئے اقدامات کرے۔ اس خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کے مسائل درپیش آرہے ہیں۔نوجوانوں کے آن لائن روزگار،اورسیز پاکستانی کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز
    سندھ حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے جس کے تحت 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔
    بنیادی سہولیات سے محروم پشاور کا باڑہ شیخان پی ٹی آئی پر ایک سوالیہ نشان! بنیادی سہولیات سے محروم پشاور کا باڑہ شیخان پی ٹی آئی پر ایک سوالیہ نشان! بلوچستان کے روشن مستقبل کی کنجی، راضیہ بتول چنگیزی بلوچستان کے روشن مستقبل کی کنجی، راضیہ بتول چنگیزی پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ہر مرض کا علاج افیون ہے پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ہر مرض کا علاج افیون ہے عطاآباد جھیل بنے 15 سال مکمل، متاثرین اب بھی پوری طرح آباد نہ ہوسکے عطاآباد جھیل بنے 15 سال مکمل، متاثرین اب بھی پوری طرح آباد نہ ہوسکے گلگت بلتستان کی سیاسی کارکن آمنہ علی اپنا گھر کیسے سنبھالتی ہیں؟ گلگت بلتستان کی سیاسی کارکن آمنہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ "جیو نیوز " کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا  کہ لانگ مارچ اور دھرنے پی ٹی آئی کو پہلے کسی منزل تک لے کرگئے اور نہ آئندہ لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں۔ جرمن انتخابات۔۔جرمنی نئی منزلوں کی تلاش میں مزید :
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ...
    30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
    — فائل فوٹو یومِ کشمیر (5 فروری) کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
    امریکی مسافر طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں، حادثے سے 20 منٹ قبل انھوں شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟تفصیلات کے مطابق امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔خاتون کا نام اسری حسین ہے، خاتون نے اپنے شوہر حماد رضا کو ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ بیس منٹ بعد پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے، جس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور شوہر ایئرپورٹ پر منتظر رہ گیا۔حماد نے بتایا کہ انکی اہلیہ اسری کسی کام کے سلسلے میں واشنگٹن گئی تھیں۔حماد رضا اور اسریٰ حسین کی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں بطور کنسلٹنٹ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث سزا یافتہ 10 ملزمان کی سزا معطل کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق، ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں، 4 افغان شہری بھی شامل فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے وکیل نے...
     لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر...