4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دیگر 4سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو اینٹی کرپشن عدالت
پڑھیں:
کرپشن الزامات ،نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کے 16بینک اکاونٹس منجمد کردیے
کرپشن الزامات ،نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کے 16بینک اکاونٹس منجمد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے بحریہ ٹاون کراچی کے خلاف کرپشن کے الزامات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 16بینک اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔
نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے 16 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے اربوں روپے کمائے۔درخواست میں بحریہ ٹاون پرائیویٹ لمیٹڈ اور محمد صدیقی ماجد کے اکاونٹس منجمد کرنے کی تصدیق مانگی گئی ہے۔
نیب کے مطابق 25 ارب روپے کی رقم منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ بحریہ ٹاون کراچی کی کمرشل سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔احتساب عدالت کراچی میں ملک ریاض اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے اور نیب نے عدالت سے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کی درخواست کی ہے۔
یہ کارروائی 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی جس میں بحریہ ٹاون کی سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔مزید برآں، نیب نے عوام سے دھوکہ دہی اور ناجائز قبضے کے الزامات پر تحقیقات تیز کردی ہیں۔