2025-02-08@13:01:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2522
«طیاروں کو»:
(نئی خبر)
ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسرائیل کے وزیر دفاع نے امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کردیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ احکامات امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد جاری کیے تاہم ٹرمپ کو اپنے اس اعلان پر عالمی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا (پی ای سی اے) قانون آزادی اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )غزہ کو ملکیت میں لینے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی کوئی بھی منتقلی عارضی ہو گی جبکہ وائٹ ہاﺅس نے اصرار کیا کہ امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا کوئی وعدہ نہیں ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے خلاف متنبہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں، عرب حکومتوں اور عالمی راہنماﺅں کی جانب سے بھی امریکی صدر کی تجویز پر تنقید کی گئی ہے تاہم ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی وہ منصوبہ پسند کرتا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا. شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے ذاتی شوگر ملز کے لیے نالا بنوانے کا الزام تھا، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2018 میں تحقیقات شروع کی تھی نیب ترامیم کے بعد 2024میں کیس احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت منتقل ہوا تھا.
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں بدھ کی رات کو مظاہرین نے معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خاندان کے ساتھ ہی ان کی جماعت کے دیگر ارکان کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی، جب معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت سے عوام کو خطاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک شعلہ بیان تقریر کی اور اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ عبوری حکومت کے خلاف مزاحمت کریں۔ داخلی سیاست پر مبنی بھارتی خارجہ پالیسی ایک بڑی کمزوری ہے ڈھاکہ میں لوگ اس وقت سڑکوں پر نکلنا شروع ہوئے، جب یہ خبر پھیلی کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب ہے کہ آپ نسل کشی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل جو کچھ کر رہا تھا وہ امریکی سر پرستی میں کر رہا تھا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، غزہ والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وہ ملبے کے ڈھیر پر دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں، امریکا جنگ کا تاوان ادا کرے۔ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیاامریکی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت ہیومن رائٹس نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا، جس کے متن میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک مہم کے دوران اعلانات کیے، گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانوناً جرم ہے۔ وزارت انسانی حقوق ایسے اعلانات ناصرف کمیونٹی پولیسنگ بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ہیں، پاکستان سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہے، اقوام...
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا صوبے میں میرجعفر اور میرصادق کون ہے۔ وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔بانی پی ٹی ائی کی 14 سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے علاوہ کس نے حصہ نہیں لیا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق اب سیاسی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)اینٹی کرپشن کی عدالت نے رمضان شوگر ملزم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بری کر دیا، جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں،مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022 میں جی ڈی پی کا 73.9فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا۔یہ ن لیگ حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو 60 فیصد سے کم رہنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پرسود پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی دورحکومت میں بے دریغ قرضے لینے کے رجحان نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا...
لاہور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تین فروری کو شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن کورٹ نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس سے بری ہو گئے،اینٹی کرپشن عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ یاد رہے کہ 3فروری کو اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے۔...
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اینٹی کرپشن عدالت بری حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز ریفرنس سنا دیا شہباز شریف لاہور محفوظ فصیلہ
پشاور: عمران خان کے خط کے نتیجے میں کیا ہوا، اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بیان میں بتا دیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی بیرسٹر سیف نے کہا کہ خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور نواز شریف...
فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ 18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام...
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو کشمیر پیٹیشن کے نام سے یاداشت پیش کر دی جس میں برطانوی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چیر مین اور دیگر عہدیداروں نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں یاداشت پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، تحریکی عہدیداروں نے برطانوی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے تعاون سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ کشمیر پیٹیشن میں برطانوی حکومت سے اپیل کی گئی کہ برطانوی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کی طرح مسئلہ کشمیر کو...
بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے جنوبی علاقے میں 77 سالہ جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ واقعہ گزشتہ روز ٹائیگر ویلی کے جنگلی علاقے میں پیش آیا، جو اپنی قدرتی جنگلی حیات کے لیے مشہور ہے۔ جرمن سیاح ایک کرائے کی اسکوٹر پر پہاڑی جنگلی راستے پر سفر کر رہا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، سیاح نے دیگر مسافروں کی وارننگز کو نظرانداز کیا، جو پہلے ہی ہاتھی کو دیکھ کر محفوظ فاصلے پر رک چکے تھے، سیاح نے ہاتھی کی موجودگی کے باوجود اسکوٹر پر سفر جاری رکھا اور ہاتھی کو بھگانے کے لیے ہارن بجاتے ہوئے اس کی طرف بڑھا۔ جرمن سیاح کا یہ فیصلہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، ہاتھی...
لزبن : پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد، ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی مسلمانوں کا 50واں امام منتخب کیا گیا ہے۔ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک نے اس بات کا اعلان کیا کہ پرنس رحیم آغا خان کو ان کے والد کی وصیت کے مطابق یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان، جو اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے، کا انتقال حال ہی میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ ان کی وفات کے بعد دنیا بھر میں اسماعیلی جماعت خانوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں نشان پاکستان اور نشان امتیاز...
اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار یکسپریس چوک اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشعال...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں، پیکا قانون 2025 کے تحت حکومتی رکن سونیا عاشر کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔ حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر درخواست دائر کردی گئی۔حکومتی رکن سونیا عاشرپیکا قانون کے تحت مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سونیا عاشرکیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جمع کرائی گئی۔ سونیا عاشرکیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون نے درخواست دائر کی۔مسیحی...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً 40 فیصد ٹیکس رکھا...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ8فروری2024کو نوازشریف اپنا سیاسی کردارادا کرتے،انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فارم47کی حکومت کو لینا مناسب سمجھا، جس کے بعد سیاسی عدم استحکام کا آغاز ہوا۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشتگردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، عمران خان نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈیل اورڈھیل کی...
سکھر (نمائندہ جسارت)کچے میں جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کی ترسیل میں کون ملوث ہے ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نیاس حوالے سے سی ٹی ڈی کو ٹاسک دے دیا، رینج پولیس کے اعلامیہ کیمطابق بدھ کے روز آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا۔آئی جی سندھ کو گھوٹکی کے کچہ ایریاز و دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اقدامات پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ پکے پر بیٹھے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکاروں خلاف کاروائی کی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم...
سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے. ان باتوں کا اظہار انہوں نے چوہڑ جمالی شہر کے اچانک دورے درے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چوہڑ جمالی میں رورل گروتھ سینٹر منصوبے کے تحت جاری روڈ، ڈرینیج سسٹم اور صحت مرکز کے جاری تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ کام کے معیار...
٭ٹرمپ ، نیتن یاہو کی ملاقات میںغزہ پر ہرزہ سرائی، امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے ٭ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے ، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے ۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948ء اور 1949ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی ہتھیار ان کا حاصل کیا گیا ‘مالِ غنیمت’ ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو حلف برداری کے دن دیے گئے بیان کے بعد افغانستان میں قائم طالبان کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا یہ پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔ٹرمپ نے افغانستان کے ڈی فیکٹو (عملاً) حکمرانوں سے امریکی ہتھیار واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
منیلا(مانیٹر نگ ڈ یسک )فلپائن کے ایوان نمائندگان نے نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر کرپشن کے الزامات کے بعد مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا۔بی بی سی نیوز کے مطابق ایوان نمائندگان کے 306 میں سے 215 ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو بل کی منظوری کے لیے درکار ایک تہائی حد سے کہیں زیادہ ہے۔سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی بیٹی و نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غلط استعمال کیا اورصدر فرڈینینڈ ’بونگ بونگ‘ مارکوس جونیئر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔اس حیران کن اقدام کو بڑے پیمانے پر...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے‘ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کیجدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطین نے تسلیم نہیں کیا۔مولانا...
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ضلع کْرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرا دیا۔ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرادیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پیبیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے تحت فریقین...
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
کراچی: شہر قائد میں خونی حادثات میں میاں ، بیوی اور ماں ، بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں مرنے والے شہریوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ ملینیئم مال کے قریب خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ ملیر کھوکھرا پار میں اناڑی ڈرائیور سے بے قابو بس گھر میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک...
حکومتی رکن پنجاب اسمبلی فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) رہنما مسلم لیگ (ن)اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا)قانون کی زد میں آگئیں۔پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاون میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت...
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ خواجہ آصف نے...
![کیا پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھرآئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے؟بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا](/images/blank.png)
کیا پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھرآئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے؟بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا
2008 میں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے پاکستان کا کوئی کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ نہیں بن سکا ہےاور جب جب پاکستان بھارت کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے وہاں یہ تذکرہ لازمی کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا آئی پی ایل میں دوبارہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ سکے گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹر ز اور امپائرز کو بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل رکھا ہے۔ جہاں تک کھلاڑیوں کی بات ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔...
رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کی زد میں آگئیں۔ پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ملزمان کو سزا ہوگئی۔درخواست گزار...
نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظلوم کشمیری عوام سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا، جبکہ صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز ٹیم کے لیے معاون ثابت ہوگی، میرا خیال ہے کہ ایونٹ میں یہی ٹیم فائنل رہے گی۔ عاقب جاوید نے کہاکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے بہترین ہیں، اسی لیے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی20 میں 200 تک اسکور آسانی سے بن جاتے ہیں، اس...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی...
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ 69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔ اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، اسرائیل...
![دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا](/images/blank.png)
دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا
چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7,671 جواب دہندگان کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں حیران کن ہیں۔ سروے میں 86.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں گن وائلنس کا سنگین مسئلہ موجود ہے۔ 73 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں منشیات کا غلط استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے۔ 61.9 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکی امیگریشن پالیسیاں تارکین وطن کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ناکام ہیں۔ 72.3 فیصد جواب دہندگان کے خیال میں امریکہ میں منظم نسلی امتیاز کا مسئلہ موجود ہے۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا...
نیتن یاہو کا نفرت آمیز اقدام؛ ٹرمپ کو پیجر تحفے میں دیکر حزب اللہ پر حملے کی یاد تازہ کی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اسرائیل نے حزب اللہ کے پیجرزمیں دھماکا خیز مواد رکھا جو پھٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں ان میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے...
حکومت، اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح موقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کر ے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں...
امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز )امریکا نے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا، آج ایک امریکی فوجی طیارہ ان افراد کو لے کر ہمسایہ ملک کے شہر امرتسر پہنچا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنڈے کے تحت غیر متعینہ تعداد میں لوگوں کو ملک بدر کیا گیا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پرواز 205 تارکین وطن کو واپس لائی، تاہم کچھ دیگر کی رپوٹس کے مطابق ان افراد کی تعداد 104 تھی، اور بنیادی طور پر ان کا تعلق شمالی ریاست پنجاب...
موچی، نائی اور مستری سمیت دیگر پیشوں کو ذات یا قومیت سے منسلک کرنے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردیا گیا ۔بل پاکستان تحریک انصاف کے رکن جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔بل کے متن کے مطابق مخصوص برادریوں یا سماجی گروہوں کو تاریخی طور پر بعض پیشوں سے جوڑ دیا گیا ہے،ان پیشوں کو ذات یا سماجی گروہ سے منسلک نہیں سمجھا جانا چاہئے،کسی برادری، گروہ یا فرد کو ان کی ذات یا سماجی پس منظر کی بنیاد پر مخصوص پیشوں تک محدود نہیں کیا جائے گا، موچی، نائی، مستری جیسے پیشے یا کوئی دوسرا پیشہ جو روایتی طور پر ذات سے جڑا ہوا ہے کسی بھی ذات یا سماجی گروہ سے...
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز چیمپئینز ٹرافی کےلیے گیئر اپ ہونے کا موقع ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔ فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے...
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کُرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرا دیا۔ ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کروانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کروادیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، فریقین کو قانونی...
کبھی کبھی انسان بہت زیادہ بیزاری اور اُداسی محسوس کرتا ہے۔ کچھ لوگ دن رات اِس کیفیت سے دوچار رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اِس کی بہت سی وجوہ ہوتی ہیں۔ حالات انسان کو پریشان رکھتے ہیں۔ جب ذہن الجھا ہوا ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ نفسی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو کس نظر سے دیکھا جارہا ہے اِس کا مدار بہت حد تک اس بات پر ہے کہ انسان کن حالات سے دوچار ہے یا گزر رہا ہے۔ جب ذہن الجھا ہوا ہو تو بہت سے معاملات سمجھ میں نہیں آتے مگر ایک ایسی حقیقت بھی ہے جس پر عام آدمی زیادہ غور نہیں کرتا اور پریشان ہی رہتا ہے۔ رات...
![رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے](/images/blank.png)
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
کراچی(نیوز ڈیسک)محبت میں ناکام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان میں خبروں کی زینت بننے کے بعد اب امریکہ میں بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہیں۔ امریکی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی اونیجا کی میزبانی اور اونیجا کے جوابی سلوک پر حیران ہیں۔ امریکی خاتون اونیجا جو کہ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں اور ذہنی مریضہ قرار دی جاچکی ہیں، اپنے عجیب مطالبات اور حرکتوں کی وجہ سے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا پرت بھی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی ان کا سماجی کارکن رمضان چھیپا کو ڈانٹنا وائرل ہوا تو کبھی ان کی برگروں کی فرمائشیں اور اسپتال سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک طرف وہ...
پشاور: کے پی حکومت نے نشے سے پاک مہم میں صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سمیت تمام بحالی مراکز کے منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی کو نشے کے عادی افراد کی صحت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ...
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی میں...
ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49 ویں امام کو کھو دیا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی و مذہبی رہنما اور امن و ترقی کے علمبردار سے محروم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کسی بھی 5 اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج اس اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ شہباز شریف ںے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی جدوجہد...
امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔ بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ 2025 میں دنیا...
افغانستان میں طالبان نے خاتون کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کروادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کے ریڈیو اسٹیشن پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ حراست میں لے گئے دونوں مرد ملازمین ریڈیو اسٹیشن میں کسی اعلیٰ انتظامی یا پالیسی ساز عہدے پر فائز نہیں تھے۔ بعد ازاں وزارت اطلاعات و ثقافت نے بیگم نامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو ضابطے کی متعدد خلاف ورزیوں پر غیر معینہ مددت تک معطل کردیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) وادئی کشمیر جو کہ سردیوں کے دوران خوبصورتی کا ایک الگ منظر پیش کرتی ہے، برف باری کے دوران سفید چادر سے ڈ ھک جاتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی کی رفتار سست پڑجاتی ہے۔ درجہ حرارت دسمبر سے ہی صفر سے کئی ڈگری نیچے گرتا ہے اور فروری کے آخر تک یہاں منجمد درجہ حرارت ہی رہتا ہے۔ کشمیر میں مسلسل پانچ مہینوں تک سردیاں رہتی ہیں۔ اکیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک کے چالیس دن سب سے زیادہ سرد ہوتے ہیں جنہیں ''چلئ کلان‘‘ کہا جاتا ہے۔ چلئی کلان کے دوران لوگ شدید سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں۔ گھر کو گرم...
![سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر](/images/blank.png)
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
جنوبی پنجاب میں تحقیق کے مرکز ملتان میں پہلی ’قومی کپاس بحالی کانفرنس‘ میں شرکت کرنے والے ماہرین اور کاشتکاروں نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں کپاس کی پیداوار کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے ملکی معیشت میں کپاس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جامع پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس میں زیادہ پیداوار اور ماحولیات کے مطابق لچکدار بیجوں کی اقسام کی ترقی، مؤثر آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی معاونت کے پروگراموں میں اضافہ شامل ہے۔ کپاس کی ویلیو چین کے ہر مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کو...
افغانستان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے تحریک کے رہنماؤں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود افغانستان کے طالبان حکمران متحد رہیں گے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق کچھ تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ لڑنے اور 2021 میں افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان میں تقسیم، عدم استحکام کی طرف بڑھ سکتی ہے، کیوں کہ وہ کنٹرول بحال کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی شہر قندھارسے تعلق رکھنے والے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر کہا کہ دشمنوں نے امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) میں...
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ کی آبادی کو منتقل کرنے اور فلسطینی علاقے کو ترقی دینے کا منصوبہ ’نسل کشی‘ کے مترادف ہوگا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں اقوام متحدہ کے بیورو چیف، فاسیہی نے یہ بھی بتایا کہ گوتریس نے کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے سے ’فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے ناممکن ہونے‘ کا خطرہ ہے۔ دریں اثنا، امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے بھی غزہ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل...
ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراؤ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ’فاکس بزنس‘ کو بتایا کہ ’آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین...
غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “خطے میں انتشار اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ فلسطینی عوام غزہ میں کسی دوسرے کو پنپنے نہیں دیں گے، کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے کوئی آکر ہماری سرزمین پر قبضہ کرے، ہمارے عوام نے 15 ماہ کی بمباری کے باوجود بے دخلی اور نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ خیال رہےکہ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر “طویل مدتی ملکیت” رکھے گا اور وہاں ہزاروں ملازمتوں اور رہائش کے مواقع پیدا کرے گا۔...
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت بھی پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی زدہ تھے، حکومت کو استعفیٰ دیکر ازسر نو نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستعفی ہو کر از سرنو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں محمود خان اچکزئی، عمر...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا...
قومی سلیکٹرز کو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا گیا، البتہ چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ انہی پر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سلیکٹرز نے سب سے آخر میں چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا، اس میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت پر میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کے انتخاب پر بھی حیرت ظاہر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ از سر نو اعلان شدہ اسکواڈ کا جائزہ لیں، اگر کوئی غلطی ہوئی یا کمی رہ گئی تو اسے دور کرلیں، البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے...
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنا وہ اپارٹمنٹ فروخت کر دی ہے جہاں ان کی شادی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہوں نے چند سال پہلے خریدا تھا اور شادی سے پہلے اسے ایک تفریحی جگہ اور ورک میٹنگز کے لیے استعمال کرتی تھیں۔ سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جوکہ اس کی تفصیلات مہاراشٹر انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن میں (IGR) ویب سائٹ پر درج ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
بھارت کی جیل میں قید ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10 سال گزر گئے ہیں شوہر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے نا صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روز دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کیسے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مشعال ملک نے...