پی ایس ایل: یونائیٹڈ نے زلمی کو 102رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102رنز سے ہرا دیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 243 رنز کے جواب میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کے محمدحارث 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ پشاور زلمی اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے۔
اس سے قبل صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سنچری کی مدد سے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 244 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 243 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔
دفاعی چیمپئن ٹیم کی پہلی وکٹ تو 9 رنز پر گرگئی، لیکن دوسری وکٹ پر صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو کے درمیان 144 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنی جس نے ٹیم کے لیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔
صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری بنائی، وہ 52 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انکی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔
کولن منرو 40، اعظم خان 16 اور سلمان علی آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈورشیس 18 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں میکس برائینٹ کی جگہ جارج لنڈا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں محمد شہزاد اور رائلی میریدتھ کی جگہ پر سعد مسعود اور بین ڈورشیس کو شامل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، اینڈریس گاس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈورشیس پر مشتمل تھی۔
پشاور زلمی کی کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ اسکے دیگر کھلاڑی صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، مچل اووین، حسین طلعت، جارج لِنڈا، الزاری جوزف، محمد علی، صفیان مقیم اور علی رضا شامل تھے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکرفہ مقابلے کے بعد ہرادیا تھا۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بھاری مارجن سے
شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کی یونائیٹڈ نے زلمی کو میچ میں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے فون پر بات اور میڈیکل چیک اپ کی درخواستیں منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سینڑل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالےسے حکم جاری کیا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے چیک اپ کروایا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔ وکیل ظہیر عباس نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پہلے بھی چیک اپ ہو چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا جبکہ حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
مزید :