پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی سنجیدہ موڈ میں تھے تاہم اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکے گال پکڑے اور مسکرانے کو کہا! جس پر پریزینٹر نے سوال کیا کہ اس حرکت پر شاداب کو کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر بابر کا کہنا تھا کہ دیں گے انشا اللہ۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ پشاور زلمی ابتدائی دو میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا باد یونائیٹڈ پی ایس ایل
پڑھیں:
گلے میں بندھی چوٹی کا نیا فیشن، دیکھنے والے سر کھجانے پر مجبور
بالوں سے بنی نیک ٹائی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رہی ہے.
فیشن کی دنیا میں کبھی کبھار ایسے رجحانات جنم لیتے ہیں جو نہ صرف چونکا دینے والے ہوتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ”بالوں جیسی بنی نیک ٹائی“ نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔
اطالوی فیشن ہاؤس سکیاپاریلی (Schiaparelli) نے پیرس فیشن ویک (Autumn-Winter 2024) میں ایک ایسی نیک ٹائی متعارف کرائی ہے جو کسی لمبی چوٹی جیسی دکھائی دیتی ہے۔ جی ہاں! یہ نیک ٹائی دراصل نائلون کے ریشوں سے تیار کی گئی ہے جو ایک چمکدار اور دلکش چوٹی کی شکل میں سامنے آتی ہے۔
یہ انوکھا فیشن پیس، جسے ”بصری دھوکہ“ (trompe l’oeil) کہا جا رہا ہے کلاسیکی مردانہ نیک ٹائی کو ایک جدید، تخلیقی اور آرٹسٹک انداز میں پیش کرتا ہے۔
مشہور شخصیات بھی پیچھے نہیں رہیں
فلم ساز کرن جوہر، جو ہمیشہ منفرد انداز میں نظر آتے ہیں، نے اس نیک ٹائی کو ایک بیج سوٹ اور سفید قمیض کے ساتھ پہنا۔ ان کے لباس کو سکیاپاریلی Schiaparelli کا آنکھ جیسا بروچ مزید نمایاں کر رہا تھا۔
اداکارہ سے ہدایت کارہ بننے والی میگی جلنہال نے لاس ویگاس میں ہونے والے سینیما کون 2025 کے ریڈ کارپٹ پر اسے ایک سیاہ پینٹ سوٹ کے ساتھ پہنا اور سب کو حیران کر دیا۔
’لیگلی بلونڈ‘ کی اداکارہ سیلما بلیئر نے یہ نیک ٹائی سکیاپاریلی Schiaparelli کے اپنے فیشن شو میں پہنی۔ انہوں نے اس کو ایک اوور سائزڈ براؤن سوٹ، بھاری چمڑے کی بیلٹ اور سفید شرٹ کے ساتھ اس انداز میں پہنا کہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ٹلڈا سوئٹن نے بھی اس انوکھے اسٹائل کو اپنایا۔ انہوں نے اسے ایک انتہائی نفیس اور ٹیلرڈ سوٹ کے ساتھ ڈی جی اے ایوارڈز میں پہنا۔
اگر آپ اس 2,300 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ روپے) کی قیمت والی نیک ٹائی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، تو مایوس نہ ہوں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر آوا سلمیچی سمیت کئی فیشن شوقین افراد نے اپنے لمبے بالوں کو چوٹی کی شکل دے کر خود ہی اس انداز کو تخلیق کیا اور آفس سمیت مختلف تقریبات میں زیب تن کیا۔
یہ نئی نیک ٹائی صرف ایک فیشن اسٹیٹمنٹ نہیں بلکہ پہننے کے قابل فن پارہ ہے جو صنفی سرحدوں کو مٹا کر فیشن کی دنیا کو نئی جہت دے رہا ہے۔
تو سوال یہ ہے کہ کیا آپ فیشن میں اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ 2 لاکھ روپے کی ”بالوں جیسی“ نیک ٹائی پہن سکیں؟
Post Views: 1