پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی  ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر  دسویں ایڈیشن می  بولنگ،  بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار  دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3  مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار  کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟  اس کے جواب میں  اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے، امید ہے کہ اس بار فائنل میں  آئے تو ٹائٹل ضرور جیتیں گے‘ اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے بتایا کہ’ پچھلے 2  سیزن میں بڑی اچھی پرفارمنس رہی، کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو جاری رکھوں،  اپنی کارکردگی میں پہلے سے زیادہ بہتری لانامیرا  عزم ہے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 10 میں اپنے تجربے کی مدد سے ٹیم کو بولنگ سے میچز جتواؤں.

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سپر لیگ سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے، یہاں کی پرفارمنس پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں مدد دیتی ہے ، نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے تو سینئرز کیلئے بھی  بھی کم بیک کا چانس ہوتا ہے، میری  بھی کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاؤں ‘ ۔قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے کے حوالے سے اسامہ میر نے کہا کہ ’چانس نہ ملنے پر حوصلہ نہیں گراتا، اسپورٹس یہی سکھاتا ہے کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ کوشش کرتے رہنا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمی اور غلطیوں پر قابو پاؤں اور خود کو ہر بار پہلے سے بہتر کروں،  ورلڈکپ 2023 میں اچھی پرفارمنس نہیں تھی تو اپنی بولنگ پر کام کیا اور ہر جگہ پرفارمنس دی‘۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ’اس فارمیٹ میں بولر کے پاس غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے‘۔اپنی حکمت عملی کے حوالے  سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہر میچ سے قبل بیٹر کی کمزوری اور اسٹرینتھ دیکھتا ہوں اور اس کی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ  ورائٹیز   دکھانے کی بجائے ٹھیک جگہ پر بولنگ کرکے بیٹرز کو پریشان کروں‘۔ایک سوال پر قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ’ لیگ اسپنر ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ ٹیکنگ بولر ہوتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ٹھیک جگہ پر بولنگ کی جائے‘۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسامہ میر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل

پڑھیں:

وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے کپتان کو ٹرول کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔

مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے

میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لَرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سے متعلق بیان؛ بورڈ بھی میدانِ جنگ میں کود پڑا

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟

دوسری جانب کراچی کنگز سے شکست کے بعد علی ترین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں فرنچائز مالک کی جانب سے کئی مواقعوں پر پی ایس ایل سے متعلق متنازع بیانات دیے تھے۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ "ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں" انکشاف

انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے کپتان کو ٹرول کردیا
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا
  • پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی بنائیں گے: ڈیوڈ وارنر
  • پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی