سندھ بلڈنگ ،انہدامی کارروائیاں صرف وسطی تک محدود، باقی علاقوں کو چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسحاق کھوڑو کی شرقی میں تعمیرات پر دانستہ چشم پوشی، آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل بے قابو
جمشید روڈ نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات کی مکمل آزادی
رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے پانی و سیوریج کے مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، شہری
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے انہدام اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ صرف وسطی تک ہی محدود کر رکھا ہے جبکہ باقی چھ اضلاع میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے۔ بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627 نواب اسماعیل خان روڈ پر کمرشل تعمیرات کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ جاری غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی اسحاق کھوڑو نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ سروے کے دوران شمشاد نامی شخص نے جرأت کو بتایا کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے علاقے میں پانی اور سیوریج کے بنیادی مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے ۔جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تعمیرات کی مکمل
پڑھیں:
ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ دیدی
ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی محصولات سے چھوٹ دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی محصولات(ٹیرف) سے چھوٹ دے دی ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نےکہا ہے کہ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا نا ہی امریکا چین کے سیمی کنڈکٹرز، چپس، اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپس پر انحصار نہیں کرسکتا۔
وائٹ ہاوس نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد از جلد امریکا واپس لے آئیں گی۔
واضح رہے امریکی کمپنیاں بہت سی الیکٹرونک آلات چین سے درآمد کرتی ہیں اور اس ٹیکس چھوٹ سے ایپل اور ڈیل سمیت بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔