عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چور کو پڑ گئے مور؛ پہلگام فالس فلیگ حملے پر ارکان اسمبلی مودی پر برس پڑے
پہلگام واقعے میں مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی قلعی کھل گئی اور خود بھارتی ارکان اسمبلی بھی حکومت پر پھٹ پڑے۔
پہلگام حملے ہوتے ہی اپنی ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے ہٹ دھرم مودی نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، مودی کے اس سفید جھوٹ کو بھی خود بھارت میں تسلیم نہیں کیا گیا اور ملک کے اندر سے ہی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ حملے پر سخت سوالات اُٹھا دیئے۔
رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پہلگام میں27 لوگوں کی جان گئی، مودی سرکار کی سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟
وجے ودتیوار نے کہا کہ حملہ آور 200 کلومیٹر تک اندر کیسے گھس آئے،ہماری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟
کانگریس رہنما وجے ودتیوار کہا کہ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے کے بجائے یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔
رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ مقتولین سے پوچھے کہ تمہارا مذہب کیا ہے؟
وجےودتیوار نےمودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں حکومت کی ناکامی اور انٹیلیجنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا صرف عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔