ویب ڈیسک: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کیلئے غیر سرکاری اداروں سے کسی قسم کا لین دین ہرگز نہ کریں، مقامی عازمین بھی حج پیکیج کی بکنگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا ’نسک‘ پورٹل سے کریں۔

 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں،بیرون مملکت کے عازمین حج اپنے ملکوں کے سرکاری حج مشنز کے ذریعے ’حج ویزے‘ حاصل کریں جو کہ 80 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں حج مشنز نہیں وہاں مقیم حج کے خواہشمند ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

صیہونیوں کے ہاتھوں 15000 فلسطینی بچوں کا قتل

 وزارت کا اندرون مملکت سے عازمین حج کے حوالے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر جاری ہونے والے پیکیجز کے ذریعے حج بکنگ کی جائے جو کہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک پورٹل پر جاری کیے جاتے ہیں،وزارت نے تاکید کی ہے کہ سرکاری متعلقہ ادارے سے جاری ہونے والا حج پرمٹ ہی قابل قبول ہوگا جو وزارت کی ویب سائٹ یا پورٹل سے جاری کیا جاتا ہے۔ فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے یا اس حوالے سے گمراہ کن اشتہارات سے محتاط رہیں۔

شاہ محمود قریشی پولیس پر برہم، افسران سے تکرار کیوں ہوئی؟

 وزارت نے مصدقہ معلومات کے لیے متعدد زبانوں میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر انفارمیشن سینٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے اندرون مملکت سے ٹول فری نمبر 1966 جبکہ بیرون مملکت سے 00966920002814 پر رابطہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہے علاوہ ازیں ای میل کی سہولت بھی عازمین کیلئے فراہم کی گئی ہے،اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت حج نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت آمد اور وطن واپسی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

امریکی خاتون محبت کی شادی کرنے کیلئے بھارتی گاؤں پہنچ گئی,ویڈیو وائرل

 وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے زائرین عمرہ ادائیگی کے لیے 13 اپریل بمطابق 15 شوال تک مملکت جا سکتے ہیں جس کے بعد حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ عمرہ ویزہ پر آنے والے تمام غیر ملکی زائرین کو یکم ذی القعد بمطابق 29 اپریل یا اس سے قبل اپنے اپنے وطن واپس لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا اور اس کے بعد عمرہ زائرین کا سعودی عرب میں قیام غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

شادی کے 38 سال بعد طلاق؟ گووندا کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

 مقررہ تاریخ کے بعد مملکت میں رہنے والے عمرہ زائرین امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائیں گے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، اور یہ اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کے لیے درخواست دہندگان پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے حج عازمین کی لازمی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جبکہ پہلا مرحلہ رواں سال کے آغاز میں مکمل کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور انوار الحق یوسف نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج عازمین پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، وہاں کے قوانین کا خیال رکھیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

 یوسف نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی عرب کو "برادر ملک" قرار دیا۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے اور عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید برآں وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے لازمی ویکسینیشن کا عمل 20 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
  • پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر
  • سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا