2025-04-19@04:50:13 GMT
تلاش کی گنتی: 36660

«کی سمری پر غور»:

(نئی خبر)
    ٹرمپ کی معاشی پالیسی پر کیلیفورنیا کا بڑا وار: امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے خلاف وفاقی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ گورنر گیون نیوزم اور اٹارنی جنرل روب بونٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ٹرمپ کو یکطرفہ طور پر درآمدی اشیاء پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔ یہ اب تک کا سب سے سخت قانونی ردعمل ہے جس سے امریکہ کی اندرونی معاشی سیاست میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ نیوزم نے اسے “ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی خودکش معاشی چال” قرار دیا۔ کیلیفورنیا، جو...
    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے حکومتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرول سے بچت نہ ہو تو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش دو اہم مسائل کسانوں کے بحران اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسان سراپائے احتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسان گندم اگاتا ہے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ...
    سپریم کورٹ ائینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل آج بھی مکمل نہ ہو سکے، جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی کیا پوزیشن ہے وہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کو 2 سے 3 دن کا وقت درکار ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا اس کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟ نیوز ڈیسک کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز...
    اجتماعی کاوشوں کی بدولت اب ہم ترقی و خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے معیشت کو استحکام بخشا ہے، انشاء اللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں۔اسلام آباد میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے بدھ 16 اپریل کو سات ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں وہ 'محفوظ‘ سمجھتا ہے، کیونکہ اس اتحاد کے رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ اس فہرست میں کوسووو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ پناہ کی درخواستیں دینے والوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک تیز رفتار طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کا امکان کم ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر کا کہنا...
    رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ—فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ناصر شاہ نے کہا ہے کہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہو گا۔ سندھ حکومت میں اختلاف نہیں مراد شاہ ہی وزیراعلیٰ، ناصر شاہ کراچی سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے... انہوں نے کہا ہے کہ کینال کا مسئلہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد اوراٹک پولیس نے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے جواب طلب پولیس رپورٹ کے مطابق جنید اکبر پر ضلع اٹک میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔  
    لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا...
    پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور...
    سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسان آج سراپا احتجاج ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں، روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، سب تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے 2024 میں کسانوں کو کہا کہ وہ 4 ہزار روپے امدادی رقم پر گندم نہیں خریدیں گے اور کسان کو تب 2024 میں مجبورا گندم مارکیٹ میں بیچنا پڑی۔ شاہد خاقان عباسی کے مطابق کسان آج 2100 روپے پر گندم بیچتے ہوئے پریشان ہے، یہ  رقم بھی نہیں مل رہی، کسان کی معیشت...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے حوالے سے کہا کہ اس پر ایک نہیں 4، 5 بڑے بنیادی اعتراضات ہیں، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر بیس فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں جیسے 260 روپپے کی قیمت ہے تو بیس فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50 روپے کی بچت ہوئی ہے.(جاری ہے) تیمور جھگڑا نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے، عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کیا جارہاہے، گزشتہ ماہ 17ارب اور رواں ماہ 30ارب ٹیکس بڑھانا منی بجٹ ہے،اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا،اس وقت پیٹرول فی لیٹر 78روپے اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے.(جاری ہے) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری کے شروع میں پیٹرول پر لیوی 60روپے فی لیٹر تھی جب عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی گئی تو ہم بھی یہاں قیمتیں بڑھاتے گئے پچھلے مہینے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردئیے ہیں ترجمان ارسا کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا.(جاری ہے) اجلاس کے دوران واضح کیا گیا کہ ارسامیں تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر ارسا کو خط لکھا گیا تھا . وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی...
      پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر شاداب خان کی اپنے ساتھی کھلاڑی بابراعظم کی شادی کی دعا کے تذکرے پر مبنی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بابراعظم کی شادی کا تذکرہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔ Aab tou karle shadi pic.twitter.com/q2ioWCT8vP — صالح (@iisaleh97) April 16, 2025 ویڈیو میں شاداب خان، سابق کرکٹر معین خان، بابر اعظم اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہیں اور اس دوران وہ معین خان کی طرف رُخ کیے انہیں بتا رہے کہ انہوں نے عمرہ پر بابر اعظم کے لیے کیا دعا کی۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن...
    کولمبیا(نیوز ڈیسک)کولمبیا نے مہلک زرد بخار (یلو فیور) پھیلنے پر قومی صحت اور اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسٹر کے ویک اینڈ پر سفر کرتے وقت ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والا یہ وائرس، جو عام طور پر بخار، پٹھوں میں درد، متلی اور سر درد کا سبب بنتا ہے، جنوبی امریکا کے متعدد ممالک بشمول کولمبیا میں پھیلا ہوا ہے، جہاں موجودہ وبا سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ کولمبیا کے وزیر صحت گلرمو جارامیلو نے بدھ کے روز سرکاری ریڈیو ’نیشنل ڈی کولمبیا‘ کو بتایا کہ اس سال کے آغاز سے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے اور نہ ہی وفاق کے ساتھ اس ضمن میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کے ثبوت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق...
    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک...
    بیجنگ :حالیہ دنوں جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ 2025 عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کے دلکش ڈیزائن نے دنیا کو اپنی جانب خوب متوجہ کر رکھا ہے۔ “چائنیز بیمبو سکرولز” سے متاثر یہ پویلین بانس، چینی حروف اور قدیم کتابوں جیسی ثقافتی علامات کو جدید معلوماتی دور کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس کا بتدریج کھلتا ہوا ڈیزائن چین کی ہزاروں سالہ تاریخ، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے کامیاب تجربات، اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے سبز اور کم کاربن والے نظریات کو بیان کرتا ہے۔ اس عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کی عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بانس اور اسٹیل کے انوکھے امتزاج سے تعمیر کیا گیا ہے۔ بانس جو چینی تہذیب کی نمائندہ علامت...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے  اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکت کی جہاں افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اورغازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ آج کا امن اور آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی...
    اسلام آباد: ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو فل اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کے مابین انسانی ہمدردی اور ایمان کا پرانا رشتہ موجود ہے جس کی عمر قرارداد پاکستان سے وابستہ ہے جبکہ اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی حمایت کی مہر بھی ثبت ہے۔ لاہور میں فلسطین کے حق میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  1940 میں لاہور کے منٹوپارک میں مسل لیگ کے جلسہ میں قرارداد پاکستان پیش کرنے کے بعد دوسری قرارداد فلسطین کے حق میں پیش کی گئی تھی۔ حافظ نعیم الرحمن کے مطابق اسی طرح قائد اعظم نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔ وہ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس،  سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
    وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یقین ہے ہنگری جی ایس پی پلس سے متعلق حمایت جاری رکھے گا۔اسلام آباد میں ہنگرین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کے دوسرے دورۂ پاکستان پر خیر مقدم کر کے مسرت ہوئی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی دفاع، سائنس، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی شراکت داری اہم ہے، ہنگری پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست ہے۔ پاکستان آج بھی عالمی امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی...
    —فائل فوٹو 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان، بس اسٹینڈ پر 4 افراد کی لڑکی سے مبینہ زیادتیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )برطانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عورت کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت اس کی جنس پر منحصر ہے جنس کی تبدیلی کے بعد عورتیں بننے والے افراد ’ ’عورتیں‘ ‘ نہیں ہیں عدالت کا یہ فیصلہ ٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری بحث پر دور رس مضمرات کا حامل تاریخی فیصلہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عورت کی قانونی تعریف کا تعین کرنے کے مقدمہ ایک تنظیم فار ویمن اسکاٹ لینڈ (ایف ڈبلیو ایس) برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں لے کر گئی تھی جس پر لندن کے پانچ ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ”مساوات ایکٹ 2010 میں“عورت اورجنس کی اصطلاحات سے مراد ایک حیاتیاتی (...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے 7 ”محفوظ“ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس کا مقصد تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے بلاک میں پناہ حاصل کرنے کا عمل مشکل بنانا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں تاہم یورپی یونین کے لیے ضروری ہے کہ اس اقدام کے نفاذ سے قبل بلاک کی پارلیمنٹ اور ارکان کی منظوری لی جائے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے اس اقدام سے یورپی یونین کی حکومتوں کو ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے دائر کی جانے والی سیاسی پناہ کی...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی دوسری نشست ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگی ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا کہ ملاقات کے مقام سے قطع نظر، عمانی وزیر خارجہ مذاکرات کے سہولت کار اور ثالث ہیں.(جاری ہے) خیال رہے کہ اس حوالے سے پہلی نشست گذشتہ ہفتے مسقط میں ہوئی تھی جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کی تھی پہلی میٹنگ کے بعد وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے...
    جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کیخلاف بڑی مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے قبائل نے بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف قومی جرگہ بلا کر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے کے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کر کے شہید کر دیا تھا. دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج کےدہشتگردوں کیخلاف قومی جرگہ منعقد کیا اور اس بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف دوتانی قبائل نے قومی جرگہ بلا کر دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا گیا ہے، عوام خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک...
    کراچی: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ایک دل چھو لینے والا منظر پیش کیا، جب وہ اپنے کم سن بیٹے علیار آفریدی کو گود میں لیے میدان میں نظر آئے۔ لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ہائی اسکورنگ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے علیار کی جھلک پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئی، جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شاہین اپنے بیٹے کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اشنا بھی ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران، کراچی...
    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کسی قسم کے فراڈ میں ملوث نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ معروف ماڈل نے اپنی شفافیت کا مؤقف اختیار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے اپنے تمام مالی معاملات قانونی طریقے سے ظاہر کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عاطف خان نے ان کے کاروبار میں سرمایہ کاری ضرور کی، مگر اس سرمایہ کاری کا ذریعہ یا نیت ان کے علم میں نہیں تھی۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنی ٹیکس ریٹرنز میں تمام مالی تفصیلات باقاعدگی سے ظاہر...
    خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی فلیگ شب پروگرام احساس کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے کم آمدنی والے افراد بینک آف خیبر میں 8 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کرے گی، جو ان افراد کے لیے ہے جو کم آمدنی کے باعث اپنے مکان تعمیر نہیں کرسکتے، حکومتی اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے، لیکن کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے امتیازشیخ اور حافظ فرحت عباس کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سازش، اعانت، للکار کے لیے ٹھوس شواہد ہونے چاہیے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا امتیازشیخ کی اکسانے کی...
    غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت...
    ویب ڈیسک : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور  کرلیں۔ نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری...
    امریکی صدرکادعویٰ ہے کہ اس نے عہدہ سنبھالنے کے بعدغزہ اوریوکرین میں امن قائم کرنے کی سفارتی کوششیں شروع کردی تھیں لیکن ایران اورروس کی علاقائی مداخلت اور حماس،حزب اللہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ ناکام ہوچکی ہیں جبکہ روس، ایران اورحماس امریکی صدرکوعالمی صہیونی سازش کاایک مہرہ قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی تردیدکررہے ہیں اورساری صورتحال کااسرائیل اوراس کے مربی امریکا اور مغربی ممالک کوقراردے رہے ہیں۔ان کا کہناہے کہ ٹرمپ نے عہد صدارت سنبھالنے کے بعدچند ماہ کے دوران ہی پہلے غزہ پراپنے قبضے کے پلان کا اعلان کیا،یورپ کوملامت کرتے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈجزیرہ واپس لینے کی دھمکی دے ڈالی، نیٹو پر شدید تنقیدکرتے ہوئے یورپی یونین کوبرابھلاکہا،اپنے پڑوسی کینیڈاپرکھلم کھلا دھمکیوں...
    ’’اسلام آباد کی دلکش فضاؤں میں جب پردیس سے آئے پاکستانی اپنے پرچم سینے سے لگائے کانفرنس ہال میں داخل ہو رہے تھے، تو وہ صرف شرکت کرنے نہیں آئے تھے۔ وہ اپنے وجود کے ساتھ ایک پیغام لے کر آئے تھے۔محبت کا، وفا کا، اور ریاست پر اعتماد کا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دل کی دھڑکن نے جغرافیہ کو شکست دی۔”اوورسیز پاکستانیز کانفرنس” صرف ایک تقریب نہ تھی، یہ ان زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش تھی جو سالہا سال سے ریاست اور پردیس میں بچھڑے پاکستانیوں کے درمیان حائل تھے۔ یہ اس خاموش اکثریت کا اظہار تھا جو سوشل میڈیا کے شور سے دور، خاموشی سے وطن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔محبت جو بینک کی رسیدوں...
    غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد زیر گردش  ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے K2-18b کے ماحول میں 2 گیسوں- ڈائمتھائل...
    ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا ڈینو علی نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔   View this post on Instagram   A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah) انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں انہیں اپنے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ ان کی شادی کی...
    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان ارسا  کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس واضح کیا گیا کہ ارسامیں  تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر   ارسا کو خط لکھا گیا تھا ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا  کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس...
    — فائل فوٹو مسیحی برادری 18 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کے ساتھ ٹریفک منیجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    —فائل فوٹو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبطکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ماہ لاہور میں واقع میؤ اسپتال کے اچانک دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو برطرف کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں انوائرونمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایم ایس اور پرنسپل کو برطرف کرنے کے بعد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایم ایس میؤ اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کا ردِ عملوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو نکالے پر جانے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے...
    خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز باجوڑ،مردان،مالاکنڈ،لوئر دیر،مانسہرہ ،خیبر،سوات،کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکلیں بہا لے گیا، موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
    بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘ View this post on Instagram A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends) یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا...
    پاکستان میں الیکٹرک وہیکل تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، پاکستانی مارکیٹ میں چینی ساختہ ڈونگ فینگ باکس کو چاؤلہ گروپ نے ہی پاکستان میں متعارف کرایا تھا، جو کہ اس گاڑی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔ لیکن اب دوسری جانب گوگو موٹرز نے اپنی گوگو باکس کے ساتھ مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری دینے کے 2 ماہ بعد ہی اپنی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ گوگو موٹرز نے اپنے 3 ای وی ویریئنٹس  ای ون، ای 2 اور ای 3 کی قیمتوں میں ساڑھے 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے، اس اقدام نے گوگو باکس کو نہ صرف زیادہ پرکشش بنا دیا ہے بلکہ ڈونگ فینگ باکس...
    خرطوم: سوڈان میں گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اپنی الگ "امن اور اتحاد کی حکومت" قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان ڈاگلو المعروف ہیمدتی کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کیا گیا۔ محمد حمدان ڈاگلو، جو سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب رہ چکے ہیں، اب فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سوڈان کے "حقیقی چہرے" کی نمائندگی کرے گی اور یہ فیصلہ اُن علاقوں میں کیا گیا ہے جو آر...
    کراچی: لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کا ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھنے سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ کراچی کنگز پر فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ اگر اوپنرز اسکور کریں تو ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس طرح کی ہماری بولنگ ہے ہم اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولرز بہت زیادہ کریڈٹ کے حقدار ہیں، میرا کردار ہمیشہ ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کا ہے، پچ زیادہ موزوں نہیں تھی، اس لیے ہم نے پہلے پارٹنرشپ تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد بڑے شاٹس کھیلے، ہم وکٹیں محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔ فخر زمان...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سینارٹی کیس کی سماعت ہوئی،  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججوں کو نوٹس گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کا وکیل کون ہے، اٹارنی جنرل  منصور عثمان اعوان  نے کہا کہ مجھے تینوں ججوں کی طرف سے پیغام ملا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف سپریم کورٹ میں کوئی وکیل نہیں کر رہے، تینوں ججوں نے کہا ہے آئینی بنچ جو بھی فیصلہ کرے گا انھیں قبول ہوگا۔
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
    کراچی:بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔  9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ گرمیوں میں کس قسم کے لباس پہننے سے پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا...
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔ اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل...
    سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔ اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہو گا: مصطفیٰ کمال  فیول پرائس...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں شرکت کی جہاں افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو ان کی شجاعت اور وطن سے وفاداری پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس اہم تقریب کا مقصد اُن سپاہیوں کی خدمات کو سراہنا تھا جنہوں نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے نمایاں کردار ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کے بغیر آج کا پاکستان ممکن نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی...
      ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی عہدے سے فارغ ،سید محمد ضیاء کی وسطی میں تعیناتی ، مافیا آزاد خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد و عوام دشمن بیٹرز کی سرگرمیاں عروج پر،عوام پریشان ناظم آباد کے پلاٹ 5A 9/11اور 5E19/15پر بالائی منزلوں کی تعمیرات جاری سندھ بلڈنگ میں ضلع وسطی کے ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی عہدے سے فارغ، سید محمد ضیاء کو ڈائریکٹر وسطی تعینات کر دیا گیا ۔دوسری طرف سندھ بلڈنگ میںغیر قانونی تعمیرات نظر انداز کرنے کی روش برقرار ہے اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران فرائض سے مجرمانہ غفلت برت کر ملکی محصولات کو نہ صرف نقصان پہنچا رہے ہیں،بلکہ عوامی مفادات کے خلاف...
    رفاعی پلاٹ ST-29پر فرضی کرائے ناموں کے مدد سے شیخ المندی ریسٹورنٹ کی تجاوزات سیکریٹری کوآپریٹو نواز سوہو کے نامزد ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل پر چمک کے الزامات،کروڑوں کی کرپشن رفاعی پلاٹ ST-29 پر قبضے کیخلاف علاقہ مکین ڈٹ گئے۔ سوسائٹی انتظامیہ نے پارکنگ کیلئے مختص ایک رفاعی پلاٹ ST-29پر فرضی کرائے ناموں کے مدد سے شیخ المندی ریسٹورنٹ کی تجاوزات قائم کر دی ہے۔جبکہ بقیہ آدھے پلاٹ پر احسان اللہ نامی شخص کو چائے کا ہوٹل بنانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس اجازت کے لئے سیکریٹری کوآپریٹو نواز سوہو کے نامزد ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل ، سید احسان اللہ سے مبینہ طور پر چمک کے شکا رہوئے جس میں سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر خود محمد شکیل، آفس کوآرڈی نیٹر اکرم،...
      فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز اینڈ منرلز قوانین سے عوام اور اداروں میں دوریاں پیدا ہونگیں ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کر رہا ہے ، سربراہ جے یو آئی (ف) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا...
      قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، بجٹ میں 6لاکھ سے 12لاکھ روپے سالانہ آمدن کے سلیب میں بھی ریلیف دیے جانے کا امکان ہے، بجٹ کی مجوزہ تفصیلات آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا، اس حوالے سے مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف دینے...
      بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین سو کیسز ہیں، گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑنے والے تین وکلا نے اندر جانا تھا، بانی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیسز کے...
      پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے ۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا...
    عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے ، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے، جن میں فوجداری کارروائی، سفری پابندیاں اور شہریت پر نظرثانی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ اس معاملے پر رابطے میں ہیں، اور اگر کسی پاکستانی شہری نے اسرائیل کا سفر پاکستانی پاسپورٹ کے برعکس کسی اور طریقے سے کیا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جاری کردہ دستاویزات کا غلط استعمال ہوا ہے یا بغیر مجاز اجازت کے سفر کیا گیا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے...
    محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج کے موسم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اکتر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا سکتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وقفے وقفے سے ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو گرمی کی شدت...
    اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما نے فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ شرافت علی خلجی نے اپنے جاری کردہ بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور...
    کراچی: حیدرآباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔ لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انھیں بیش قیمت تحائف دے کر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔ کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی...
    گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،  پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔ ترسیلات زر کا بڑا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی وہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی...
    جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے مزاحمتی محاذوں نے امت مسلمہ کے غیرت مند چہرے کی نمائندگی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ، جنوبی لبنان اور یمن کے مظلوم عوام پر اسرائیل اور اس کے حواریوں کی مسلسل جارحیت قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کا مصلحت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمہوری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان...
    علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی۔ گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد  سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
    انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
    بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔ خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔ مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔ View this...
    لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو سینما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ بتائی گئی ہے، جو اس فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے جو کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے...
    راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں او جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے میڈلز تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں سینیئر فوجی حکام اور اعزازحاصل کرنے والے جوانوں اور افسروں کے خاندانوں نے شرکت کی۔ افسروں اورجوانوں کو ستارہ امتیاز( ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔...
    کراچی: شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورت کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ سویرا کی لاش  کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو...
    واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس کی غیر قانونی تیل کی برآمدات روکی جا سکیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں چین میں کام کرنے والی چھوٹی اور آزاد آئل ریفائنریز شامل ہیں جو کہ 1 ارب ڈالر سے زائد ایرانی خام تیل کی خریداری میں ملوث پائی گئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تر تجارت چینی کرنسی میں ہوتی ہے، جس سے...
    خیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، خیبر، سوات، کوہاٹ سمیت خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ ضلع خیبر میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ کئی موٹر سائیکلیں بہا لے گیا۔ موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Post Views: 1
    آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو...
    حارث رؤف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔ اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رؤف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔ مداحوں نے اس تصویر پر بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور اس پر کیے گئے تقریباً ہر تبصرے پر ماشاء اللّٰہ کہا گیا ہے۔...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیا شواہد موجود ہیں؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ لوگوں کو اکسانے کی ترغیب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے عدالت میں پیمرا سے حاصل کردہ ریکارڈ پیش کیا، جس پر اعجاز چوہدری کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پیش کیے گئے شواہد محض ٹی وی انٹرویو پر مشتمل ہیں۔ مزید پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر...
    اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا  کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیر غورہے۔ یہ بھ پڑھیں:امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف چین کی جانب سے ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو پانی کی ضروریات...