شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر شاداب خان کی اپنے ساتھی کھلاڑی بابراعظم کی شادی کی دعا کے تذکرے پر مبنی ویڈیو وائرل۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بابراعظم کی شادی کا تذکرہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔
Aab tou karle shadi pic.twitter.com/q2ioWCT8vP
— صالح (@iisaleh97) April 16, 2025
ویڈیو میں شاداب خان، سابق کرکٹر معین خان، بابر اعظم اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہیں اور اس دوران وہ معین خان کی طرف رُخ کیے انہیں بتا رہے کہ انہوں نے عمرہ پر بابر اعظم کے لیے کیا دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن روئے کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان
شاداب کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ کہتے ہیں کہ عمرے پر جائیں تو خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی دعا کرنی چاہیے، تو میں نے اس (بابر) کی شادی کی دعا کی۔
پھر وہ بات آگے بڑھتے ہوئے کہتے ہیں صائم (کی شادی )کا بھی ٹائم آگیا ہے اور اس (بابر کی شادی ) کا بھی ٹائم آگیا ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابراعظم خانہ کعبہ دعا شاداب خان شادی صائم ایوب عمرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ سے مستفید
---فائل فوٹوخیبر پختون خوا ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کی جانب گامزن ہے، صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا عثمان محسود نے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ای وزٹ ایپ سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے اہلِ خانہ مستفید ہوئے۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے عدالتی حکم پر خیبرپختونخوا کے 86...
انہوں نے کہا کہ ای وزٹ ایپ پر قیدیوں کے اہلِ خانہ ویڈیو کال پر ملاقات کرتے ہیں، ایپ کے استعمال پر کوئی اخراجات نہیں آتے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کے بیرونِ ممالک رشتے داروں نے بھی ای وزٹ پر ملاقاتیں کی ہیں۔