— فائل فوٹو

مسیحی برادری 18 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کے ساتھ ٹریفک منیجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ملک میں آج اور کل شدید آندھی ،بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔  نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی،   ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے، جس پر کسانوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ای او سی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔ این ای او سی کے مطابق تیز ہواوں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹر ؛ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس ادا کی جائیگی
  • ایسٹر ؛ مسیحی برادری کیلئے چھٹی کا اعلان
  • پاک افغان مذاکرات میں مہاجرین کے مسئلے پر تفصیل سے گفتگو کرنے پر اتفاق
  • گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں،جمعہ کے اجتماعات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
  • ملک میں آج اور کل شدید آندھی ،بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی
  • آج گُڈ فرائیڈے ہے
  • وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
  • تنخواہیں اور پنشن آج جاری کرنے کا حکم