حارث رؤف کی سب سے قیمتی ٹرافی کونسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
حارث رؤف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔
اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رؤف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔
مداحوں نے اس تصویر پر بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور اس پر کیے گئے تقریباً ہر تبصرے پر ماشاء اللّٰہ کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حارث رؤف نے ایک خوبصورت عربی نظم کا حوالہ دیا تھا، جسے انہوں نے ذاتی انداز میں ڈھالتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنے مضبوط دل یا پُرامن طبیعت جیسا بچہ عطاء کرو، اسے اپنی حسین آنکھوں اور خوبصورت مسکراہٹ کا وارث بننے دو، تاکہ ہمارے جانے کے بعد بھی دنیا میں وہ تمام وجوہات باقی رہیں جن کی وجہ سے میں تمہیں چاہتا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ ان کے پہلے بیٹے محمد مصطفیٰ حارث کی پیدائش ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف نے جولائی 2023ء میں اپنی دوست مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا، ان دونوں کی جوڑی پاکستانی عوام میں بے حد مقبول ہوئی اور شادی کے بعد مزنا کا اپنے شوہر کو میدان میں آ کر سپورٹ کرنا سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا۔
ان دنوں حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خوشی کپور نے ویدانگ رائنا کیساتھ تعلقات کا اعلان کردیا
بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔
خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔
مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ᴋʜᴜsʜɪ ᴋᴀᴘᴏᴏʀ (@khushikapoor)
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خوشی نے ویدانگ کے نام کی کوئی چیز پہنی ہو۔ پچھلے سال مالدیپ کے ٹور کے دوران مداحوں نے ان کے ہاتھ میں ایک بریسلٹ دیکھا تھا جس پر ویدانگ کا نام لکھا تھا۔
خوشی اور ویدانگ کئی تقریبات، فلمی نمائشوں اور فیشن شوز میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ دونوں نے فلم ’دی آرچیز‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
Post Views: 3