سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔

اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہو گا: مصطفیٰ کمال

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں بھی اب EV چارجنگ اسٹیشنز پر اضافہ یا کمی لاگو نہیں ہوگی جو کہ بجلی کے نرخوں میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 چارجنگ اسٹیشنز روپے فی یونٹ

پڑھیں:

ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری

ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.7فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آٹے کے20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1666 روپے سے کم ہو کر 1626 روپے ہو گئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2330 روپے میں دستیاب تھا۔ادارہ شماریارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زندہ مرغی کی قیمت 55 روپے کمی کے ساتھ 438 روپے فی کلو رہی، گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 49 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی سلنڈر 30 روپے سستا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16 روپے کمی کے ساتھ 55 روپے فی کلو دستیاب رہے، پیاز کی قیمت 6 روپے کمی کے ساتھ 52 روپے فی کلو رہی، لہسن 42 روپے کمی کے ساتھ 430 روپے فی کلو دستیاب رہا، گرمی کی شدت کے باوجود انڈوں کی قیمت کم نہ ہو سکی۔ انڈوں کی قیمت 234 روپے فی درجن برقرارہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دال مسور، دال ماش، گھی اورکیلا سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے، مہنگی ہونے والی اشیا میں دال چنا کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھ گئی، چھوٹے گوشت کی قیمت دو ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 2012 روپے اور بڑا گوشت 1088 روپے فی کلو دستیاب ہے، تازہ دودھ، چاول، دال مونگ ، سیگریٹ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی
  • سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی
  • کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب وصول کرنے کی درخواست پر سماعت
  • کے الیکٹرک نے کنڈے اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹا دیے
  • گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟
  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت