وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی میں کیپٹن شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی اور ان کے بھائی انور لالہ سے ملاقات کر کے توہین کے واقعے پر معذرت بھی کی۔ کیپٹن شیر خان شہید کی بہادری کا اعتراف بھارتی بریگیڈیئر تک کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کاش آپ’اووو‘ کرکے احتجاج کرلیتے، عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور کو یہ بات کیوں کہی؟

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال میں یہاں نہ سی ٹی ڈی بنائی گئی اور نہ ہی فرانزک لیب، پشاور دھماکوں کے شواہد آج بھی فرانزک کے لیے لاہور بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کر دیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی گروپ بندی، سیاسی تضاد اور ملک سے عدم مخلصی کی شکار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں آج پاکستان کی معیشت سنبھل چکی ہے اور عالمی ادارے بھی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی معیشت کی بحالی میں حکومت کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ووٹ خریدنے کے الزامات: الیکشن کمیشن کا مصباح الرحمان اور عطا تارڑ کو نوٹس جاری

عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد اور چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کی ترقی اور سفارتی کامیابیوں کی واضح علامت قرار دیا۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور 9 مئی جیسے واقعات کے خلاف پاکستان کے دفاع اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

28 مئی 9 مئی پی ٹی آئی عطا اللہ تارڑ کرنل شیر خان وفاقی وزیر اطلاعات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وفاقی وزیر عطا تارڑ انہوں نے تارڑ نے کہا کہ

پڑھیں:

ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے 2022 تک کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد (13,840,948) کے بقایا جات کی ادائیگی فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لال خان جتوئی 5 اپریل 2025 کو ریٹائر ہوچکا ہے فنانس ڈپارٹمنٹ نے لال خان جتوئی کے خطیر رقم کے متنازعہ بقایا جات کی ادائیگی پرسخت تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ادائیگی روک رکھی ہے۔ دریں اثنا لال خان جتوئی نے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے ایچ آر، فنانس اور انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلی افسران کو فریق بناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوٹی میں ملوث ایڈوائز ہولڈرز اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے خلاف ایڈوائز ہولڈرز اور ایجنٹس کا ردعمل رقم کی تقسیم روک دی گئی جس کے باعث مستحق خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا
  • کہا تھا 9 مئی والے بھاگیں گے، روئیں گے، پاکستان اور بانی اکٹھے نہیں چل سکتے: عطا تارڑ
  • ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ
  • اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ،انشاءاللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • 28 مئی والے قوم پرست، 9 مئی والے ملک دشمن ہیں: عطاء اللہ تارڑ
  • ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم
  • پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، عطا تارڑ
  •  آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی  نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ