امید ہے وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کر نے کا اعلان کریں گے: ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ—فائل فوٹو
سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا ہے کہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہو گا۔
کراچی سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔
فرنیچر ایکسپو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش میں 100 سے زائد کمپنیاں موجود ہیں۔
ناصر شاہ نے معدنیات کے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ معدنیات کے نئے بل سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ نے کہا ہے نے کہا ہے کہ ناصر شاہ نے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو کابل کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
مذاکرات میں پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کا دورہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ پائیدار روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔