2025-01-18@13:16:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1078
«فیصد رہنے»:
(نئی خبر)
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ مقدمات کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی، 15 جنوری کو شہادتیں ہوں گی۔ نوجوانوں کے لیےبلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری
روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20...
بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطیمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا...
پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی...
بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ،جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ میرے عدالت میں نہ آنے پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہوا ہے، جیل میں کبھی بھی ساڑھے 11 سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز جب صبح نو بجے مجھے جج کے آنے کا بتایا گیا تو میں نے کہاکہ جب میرے وکلا آجائیں تو مجھے بتا دیں میں بھی آجاؤں گا، لیکن پھر اچانک پتا چلا کہ فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نے جو باتیں کی تھیں عمران خان نے ان کا جواب دےد...
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر رہنما تحریک انصاف شہباز گل اور صحافی معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے جج کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں دی؟ ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت میں مجرم قرار پانے والا عادل راجا فیک نیوز کی علامت بن گیا ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور...
میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجا ئو ں گا: عمران خان کا 190 ملین پا ئو نڈ کی سماعت پر ردعمل
میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجا ئو ں گا: عمران خان کا 190 ملین پا ئو نڈ کی سماعت پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کہا ہے کہ بانی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف جھوٹے کیسزکی سیریزچلی آرہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں...
کراچی سمیت سندھ بھر میں جنرل فزیشن سے لے کر کنسلٹینٹ اور پروفیسرز نے اپنی معائنہ فیسوں میں گزشتہ تین برسوں میں 35 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ صوبے میں صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں اور نجی اسپتالوں میں فیسوں کے تعین کرنے کے لیے کوئی اتھارٹی یا پالیسی موجود نہیں ہے، اسی لیے ہر ڈاکٹر اور نجی اسپتال یا کلینک اپنی مرضی سے فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ فزیشن سے لے کر پروفیسرز تک نے اپنی فیسوں میں 100 روپے سے 2 ہزار یا اس سے زائد میں اضافہ کیا ہے۔ عام علاقوں میں کلینک پر خدمت انجام دینے والے ڈاکٹر کی فیس 150 روپے سے 500 روپے...
احتشام کیانی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزموں کا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کا عمل مؤخر کیا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق 190 پاؤنڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا مؤخر ہونے کا حکم نامہ منگل کے روز جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں،...
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں...
فیصل آباد: عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو...
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ،شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ،شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں ۔ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کے لیے جعلی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں ۔ایف آئی اے نے سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
عمران خان نے عدالت میں آنے سے انکار کیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کا تحریری حکمنامہ جاری
احتساب عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا، تاکہ کیس کیا حتمی فیصلہ سنایا جا سکے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے کہا گیا جب تک...
مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کیلئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کیلئے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کیلئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ...
حکومت پنجاب نے لاکھوں مرلے اراضی متحدہ عرب امارات کو کرائے پر دیدی تاہم یہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی کہ یہ کرایہ محض ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ رکھا گیا۔ تفصیل کے مطابق لیز پر دی گئی اراضی کے عوض سالانہ تقریب سالانہ 54 ہزار 536 روپے حاصل کیے جائیں گے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے دو لاکھ اکانوے ہزار 392 مرلے اراضی 54 ہزار 636 روپے سالانہ لیز پر دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے اتنے کم کرائے پر زمین دینے کے سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل ریلیشنز اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو...
بنگلورو(نیوز ڈیسک )بنگلورو کی ایک خاتون کا دعوی ہے کہ اس نے دیکھا کہ Zepto پر گروسری کی قیمتیں آئی فون صارفین کے مقابلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ اس کے بعد اس پلیٹ فارم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کامرس کے فوری ، آسان اور تیز رفتار پلیٹ فارم نے عام صارفین کے لیے خریداری کو آسان بنا دیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کی زندگی مصروف ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے فون کی قسم کی بنیاد پر آپ کے گروسری کی قیمت بدل سکتی ہے؟ بنگلورو کی ایک خاتون نے حال ہی میں نشاندہی کی کہ Zepto جیسے پلیٹ فارمز اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) فیصل آباد پریس کلب کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکاء...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we too wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خالد بٹ شیر افضل مروت عمران خان متنازعہ بحث مصطفیٰ چوہدری وی ٹو وی نیوز
اسلام آ باد: ملک میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، گذشتہ مالی سال 2023،24 کے دوران ٹیکس وصولی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق 2022،23 کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا، کنٹریکٹس، بینک سود اورسیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبر پرہے۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینکوں کے سود اورسیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے...
وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا
کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ آذربائیجان کے سفیر نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آذربائیجان کے...
فوٹو: فائل فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متلعق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 26 نومبر کو گرفتار افراد پر 9 مئی کے مقدمات بھی ڈالے جا رہے ہیں: سلمان اکرم راجہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی...
آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سوال کریں گے انکے بیٹے نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے 9 ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟...
واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ناقص تفتیش پر مجرم حمید اللہ کی رہائی کا فیصلہ دیا گیا۔کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ تفتیش درست نہیں ہوتی پھر الزام عدالت پر لگا دیا جاتا ہے۔ وکیل مجرم نے کہا کہ واہ کینٹ واقعہ میں حمید اللہ پر غلط الزام لگایا گیا،حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی ہے جو دوسرے صوبوں کے لئے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کردی گئی...
کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک اہم اپڈیٹ کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے مختلف حصوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین متعدد جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ مشہور AI کریکٹرز: صارفین ان کریکٹرز کے ذریعے منفرد انداز میں بات چیت کر سکیں گے۔ AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI کے ذریعے بنائے گئے اسٹیکرز اور تصاویر اب ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔ میٹا AI سرچ انجن: AI ٹیب میں میٹا کا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔ بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی تحقیقات سی ایم آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے انسپکٹر کی معطلی کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر انسپکٹرز کانوں تک نہ پہنچ پائیں، اور جنہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی ہو، انہیں استعفیٰ دے کر گھر واپس جانا چاہیے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حادثات کے ذمے دار افراد کی شناخت کر کے انہیں سخت سزا دینا ضروری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عائد فیس ختم کردی گئی۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔(جاری ہے) طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلبا کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلی مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا۔وزیراعلی مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کی جائے، یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد ، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم...
پروفیسر اختر الواسع نے پروفیسر شریف حسین قاسمی کی تجاویز اور ایرانی سفیر کے ذریعہ انہیں منظور کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کا میر تقی میر نمبر مطالعاتِ میر میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو نے نہ صرف میر کے کلامِ نثر و نظم کے تمام مخطوطات کو اپنی لائبریری میں جمع کرکے اور نور مائیکرو فلم کے ذریعے ان مخطوطات نیز لائبریری کے دیگر مخطوطات کے وسیع تر استفادے کے لئے ڈیجیٹائزیشن ایک عظیم کارنامہ ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں اہم ترین کارنامہ ہے جب کتب خانے تیزی سے تباہ ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ترقی اردو کے مرکزی دفتر اردو گھر کے...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔ بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔...
سٹی42 : وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدام، ، پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لئے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ ، خلاف ورزی پر5 لاکھ روپے تک جرمانہ ، پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان سینئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چئیرمین محمد عدنان ڈوگرکی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو کہا کہ انہوں نے کہا کہ 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں،...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، وزیراعلیٰ کے پی کے اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے، ہم نے پی ٹی آئی کو پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے، جو ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، جو بھی ہو پاکستان میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے ،تحریک انصاف...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے۔ نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے۔ جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے۔ وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ جوپاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا۔ وزیراعلی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے، عمران خان نے کہا...
ڈھاکہ /اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دورے کے دوران دونوں ملکوں کے در میان پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ،دونوں ممالک کے در میان پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ عاطف اکرام شیخ نے دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کو تجارتی تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا ،صدر ایف پی سی سی آئی نے کونسل کو متحرک رکھنے اور بزنس کمیونٹی کے روابط کو بہتر بنانے کے عزم...
لاہور: پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ سینیئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چیئرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں 14 سال بعد ترامیم منظور کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا۔ جنگلی جانوروں پر تشدد...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کروا لیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ٹائم 11بجے تھا، اس بات کا ساری دنیا کو پتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس بجے ہمارے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے مگر جج صاحب صبح ساڑھے 8 بجے تاریخ ڈال کر چلے گئے، مقصد یہ ہے کہ 17 تاریخ کو یہ اپنی مرضی کے جج لگا لیں تاکہ اس فیصلے کی اپیل نئے ججز کے پاس جائے۔ ان...
چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فینز کا لہو گرمانے کیلئے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
بیجنگ :چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش 14 جنوری کو شروع ہو کر کل 40 دن جاری رہتے ہوئے 22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ اوسطاً تعداد 12.75 ملین مسافروں کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے اور اس دن قومی ریلوے سے 10.3 ملین مسافروں کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔ چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے 8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور...
بیجنگ: چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے جو سال بہ سال 43.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے ۔ 2 کروڑ 33 لاکھ 19...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔مراد علی شاہ نے 6 مارچ 2024ء کو شہباز شریف کو خط لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے تعمیر کیا جائے، اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔اُنہوں نے خط میں لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے، یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ این ایچ اے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات جاری ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہیں، سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں،16 جنوری کو اگلی نشست مذاکرات کی ہوگی، پی ٹی آئی پُرامید ہے کہ اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی،2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے...
پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں کی جانے والی اسمگلنگ کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے مثبت اثرات سامنے آگئے، مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی آگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی آگئی۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر2024 میں سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں79 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ46 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر 2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا...
ڈھاکہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ دونوں ممالک پر مشتمل پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں کاروباری وفد کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کو تجارتی تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا ،صدر ایف پی سی...
مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر نجیب احمد نے خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر نجیب احمد نے خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم اضلاع کے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سابق صوبائی وزیر ولسن وزیر کی قیادت میں وفد نےگورنر کو ضم اضلاع میں مقیم اقلیتیی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں تاخیر سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) وفد نے گورنر کو ضلع کرم کی موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم اقلیتی برادری کو خوراک و ادویات فراہمی کی بھی درخواست کی۔وفد...
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اوربالائی اضلاع میں انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آپر چترال ، آپر دیر ، کوہستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابرالود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ چار سدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ چترال ،دیر ،سوات اور دیگر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ برفباری کے باعث تاحال بند ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، دیر، چترال منفی 4، پاراچنار منفی 3، سیدو شریف سوات اور مالم جبہ میں منفی...
—فائل فوٹو انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹر...
چین کی غیر ملکی تجارت نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ حجم کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ درآمدات 18.39...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والی بالغ آبادی کا حصہ 2015 کے 16 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 64 فیصد تک جاپہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی جانب سے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانے کے مقصد سے 2015 سے 2018 اور 2019 سے 2023 تک قومی مالیاتی شمولیت کی دو حکمت عملیوں (این ایف آئی ایس) پر عمل درآمد کیا ہے.(جاری ہے) سال2024 سے 2028 کے لیے متعدد اہداف کے ساتھ جاری این ایف آئی ایس کی رپورٹ میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مالی شمولیت کی سطح2015 میں 16 فیصد تھی...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔ اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کم ہونے سے نئی عالمی قیمت 2675ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 279300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے کی کمی سے 239455روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ Tagsپاکستان
سٹی42:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیاٹاک, کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے، چار ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلہ اعلان کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے،گزشتہ روز بتایاگیاتھا کہ فیصلہ سنایاجائےگا،عدالت نے فیصلہ دیناہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے۔فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے،مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہے،مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں، درخواستیں التواء پر ہیں۔چار ماہ کے اندر مینڈیٹ...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہوں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض اوقات فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ عدالتی عملے نے ہمیں کہاتھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایاجائے گا۔ جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو فیصلہ سنادیاجاتا۔ انہوں نے کہا کہ اب جو بھی فیصلہ ہوناہے 17 تاریخ کو آجائے گا۔ ہمیں امید ہے اعلیٰ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی۔ فیصلے کامذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کوئی...
---فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کے خلاف پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں 2009ء میں درج ہونے والے مقدمے سے گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کو بری دیا۔وکیلِ صفائی کے مطابق عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا تھا، گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی: شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام لفٹس خراب ہوگئیں۔ لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے...
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلے چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، پاکستان میں ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، اسد عمر#publicnews #publicupdate #publicvideo #imrankhan #pti @Asad_Umar pic.twitter.com/ojQtNRTIYQ — Public News (@PublicNews_Com) January...
کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دونوں ملکوں کے در میان بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے بزنس کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئےبنگلہ دیشی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر ر کھنے چاہیں ، عاطف اکرام شیخ کا بزنس فورم سے خطابڈھاکہ /اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دورے کے دوران دونوں ملکوں کے در میان پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ،دونوں ممالک کے در میان پاک بنگلہ...
سائبر سیکیورٹی جغرافیاتی سیاست میں رونما تبدیلیوں سے ناقابل تصور پیچیدہ دور میں داخل ہورہی ہے.ورلڈاکنامک فورم
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سائبر سیکیورٹی چیلنجز میں جغرافیائی سیاست میں رونما سنگین اور پیچیدہ تبدیلیوں کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے. ورلڈ اکنامک فورم کی نئی رپورٹ ”گلوبل سیکیورٹی آﺅٹ لک 2025“ میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی جغرافیاتی سیاست میں رونما تبدیلیوں کی وجہ سے ناقابل تصور پیچیدہ دور میں داخل ہورہی ہے یہ سب ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے سامنے آرہی ہیں اور خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق 60 فیصد اداروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاست کی بدلتی صورتحال ان کی سائبرسیکیورٹی کی منصوبہ بندی...
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب...
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے...
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں،فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی امپورٹ پر لگائی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے فیصلہ پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024 میں یورپی ممالک کی جانب سے غیر معیاری ہونے کی بنا پر چاول کی 72 شپمنٹ کینسل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے بھی چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہو گیا، اب فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ نہیں آئے اور نا ہی بشریٰ بی بی یا انکے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیئے...
کراچی (نیوز ڈیسک) 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہونے پرنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون حافظ احسان نے کہا ہے کہ جو شخص جیل کسٹڈی میں ہے اسے پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو ضمانت کے اوپر ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے چونکہ عدالت نے اس کوضمانت دی ہے اس کا غلط استعمال نا کرے اور عدالت کے اندر آکر اس کیس کا فیصلہ سنے. ن لیگ کے رہنماسینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلہ موخر ہو رہا ہے تو ٹیکنیکل کوئی وجوہات ہو نگی یا عدالت سمجھتی ہو گی کسی بنیاد پر جو انہوں نے فیصلہ موخر کیا ہے ، یہ کیس ہے دو...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخرکیاگیاہے،ماضی میں کسی بھی سیاسی شخصیت کے خلاف بننے والے مقدمات کے فیصلوں کو باربارمؤخرنہیں کیاگیا،یہ اپنی نوعیت کا پہلاموقع ہیکہ اہم سیاسی رہنما کے خلاف احتساب عدالت کے جج فیصلہ لکھنے کے باوجود نجانے کیوں سنانے سے گریزاں ہیں،کیااس کے پیچھے کوئی کہانی ہے؟کوئی ڈیل ہورہی ہییاکیس میں جان نہیں ہیکیونکہ باربار ایساکرنے سے افواہیں جنم لیتی ہیں حالانکہ گزشتہ رات تک عدالتی عملے اور حکومت کی طرف سے واضح طورپر یہ تاثردیاگیاتھاکہ آج اس کیس کافیصلہ ہرصورت سنادیاجائے گا،میڈیارپورٹس کیمطابق عدالت نے 11بجے کیس کافیصلہ سنانے کا وقت مقررکیااور احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانانے یہ اعلان کیاکہ...
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کررہا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
عمر ایوب کے گھر “مشکوک میٹنگ”، ماسک پہن کرکس شخصیت نے شرکت کی ۔۔۔؟ سینیٹرفیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر “مشکوک میٹنگ میں کس شخصیت نے ماسک پہن کرکس شرکت کی ۔۔۔؟ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ نجی چینل سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ہونے والی مشکوک میٹنگ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے آنے کا انکشاف کیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی ایک مشکوک میٹنگ تھی ماسک پہن کرآئے تھے وہ عمر ایوب کے گھر پر ہوئی۔عمر ایوب کا تعلق ملک کی 5 سیاسی جماعتوں سے رہ چکا ہے، یہ تمام ہی جماعتوں میں ایسے ڈرامے کرتے رہے...
ویب ڈیسک: : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو غیر قانونی طور پر اربوں روپے کا ریفنڈ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 4ارب 70کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے اس اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نیب نے لیسکو کے ایس ڈی اوز، میٹر انسپکٹرز اور میٹر ریڈرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جس میں 70 سے 361 روپے تک فی یونٹ کے حساب سے غیر قانونی ریفنڈ دینے کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ تحقیقات 3سالوں کے دوران فراہم کردہ ریفنڈز کے ریکارڈ پر مبنی ہیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا ذرائع...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شد ید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی11، گوپس، استور منفی10، لہہ منفی 09، گلگت، کالام منفی 07،بگروٹ،ہنزہ منفی...
دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کرسکتا ہے : شیطانی قوتوں کیخلاف متحد ، فیصلہ کن جواب دینگے : آرمی چیف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں۔ امن خراب کرنے والوں کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں فتنہ خوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی...
اسلام آباد(این این آئی) بجلی کمپنیاں نادہندگان سے عدم وصولی، بجلی چوری اور دیگر نااہلیوں کے باعث گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب اور سالانہ 600 ارب کا اضافہ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری ڈسکوز گردشی قرضوں میں سالانہ 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کررہے ہیں جو کہ اب بڑھ کر 2.467 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ حکام بجلی کی وصولی اور چوری کے نقصانات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور 92.44 فیصد سے زائد وصولی کے دعوو?ں کے باوجود ڈسکوز گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب...
حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرادور پر پرسوں :190ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مئوخرجمعہ کو آئے گا
اسلام آباد‘ پشاور‘ کراچی (نمائندہ نوائے وقت+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قائم احتساب عدالت اسلام آباد میں 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ملزموں اور ان کے وکلاء کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار بر ہمی کیا، ایک موقع اور دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ اب 17جنوری کو سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت کے دوران جج ناصر جاوید رانا نے قرار دیا کہ آج فیصلہ بالکل تیار ہے اور میرے دستخط شدہ میرے پاس ہے، ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، بانی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، صبح ساڑھے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے۔ حکومت یوآن بانڈ کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کیلئے پرامید ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ سنگل بی کیٹگری ہدف ہے۔ پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے فنڈز حاصل کر سکے گا۔ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس...
ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے آفس کے سامنے احتجاج سے سی بی اے یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان خطاب کر رہے ہیں
ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے آفس کے سامنے احتجاج سے سی بی اے یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان خطاب کر رہے ہیں
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری بر طرفی ختم کرکے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، لائن اسٹاف جو قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود ادارے کی بقاء اور عوام کو بجلی کی روانی جاری رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ہمیں جن محنت کش ملازمین کے ہاتھوں کو چومنا اور ان کا بہتر سے بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہے، ان ہی محنت کش ملازمین کو ادارے کے کرپٹ افسران اپنی ذاتی پسند نہ پسند ، عناد اور ماہانہ کی عدم ادائیگی کو کم ریکوری کا جواز بنا کر ملازمت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات نے کھانے پینے کی بہت سی اشیا ء فروخت کیںجن میں نگیٹس، کٹلس، شامی کباب، قیمہ کباب، چھولے، چاٹ، دہی بلے، گول گپے، حلوہ پوری، چائے، کافی پلائو، بریانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام بچوں کو یہ احساس ہو کہ والدین کس قدر محنت کرکے کس طرح اپنی روزی کماتے ہیں؟ اور بچوں میں کاروبار کرنے کا شعور آئے۔ انہوں...
محراب پور(جسارت نیوز)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، واقعہ گاؤں راہب مورو میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی تعمیرات کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے جنہیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹر نے غلام حسین میبجو نامی مزدور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل تصادم میں 3 نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کا کہنا ہے حالیہ انسداد پولیو مہم میں 100 فیصد نتائج حاصل کئے گئے۔دسمبر 2024ء میں ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی ایل کیو اے ایس رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ کے دوران ضلع کوئٹہ کی بیس یونین کونسلز میں ایل کیو اے ایس کی مانیٹرنگ ہوئی جس میں تمام یونین کونسل پاس ہوئے۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری ہیں،ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی دن رات محنت اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام اہداف حاصل کیے گئے ہیں ،دسمبر 2024ء کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی تمام اداروں...
نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)ضلع کے چھوٹے سے گاؤں یونین کونسل دلیپوٹا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ڈاکٹر امان اللہ پنھور نے خواتین کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانے کیلئے اعلیٰ معیار کا ادارہ دلیپوٹافری لرننگ اینڈ اسکلز سینٹراوررحمت انسٹیٹیوٹ آف اسکلز ڈویلپمنٹ قائم کرکے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا ۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی نژاد غیرملکی شہریوں صدر سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکا ڈاکٹر مقبول ہالیپوٹو، ورلڈ بینک سے اویس پنھور، اعجاز ترک،انعام شیخ، نائب صدرسانا شاہدہ شیخ، ناصر جمال پٹھان، ڈاکٹر پروفیسر ابراہیم، غلام حیدر معجور،عاقل پنھور،نواز سومرو، غلام قادر ملاح، یوسف رستمانی، سوشل ورکر ماہ نور شیخ، ڈاکٹر عبدالحکیم جوکھیو،خالد پنھور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور پروجیکٹ کو سراہا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا...
جدہ (رپورٹ :سید مسرت خلیل) الباحہ جنوب مغربی سعودی عرب کا ایک شہر ہے جو سراوت پہاڑوں میں واقع ہے اور مملکت کے اہم سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔ یہاں جاری باحہ ونٹر فیسٹول میں 360 میٹر طویل پھولوں کا قالین زائرین کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔ ایس پی اے/اردو نیوزکے مطابق فیسٹول میں زائرین نے اس نمائش کا لطف اٹھایا، تصاویر لیں اور رنگ برنگے بھولوں کی تعریف کی۔ ہزار پھولوں کے پودوں سے بنائے جانے والے اس قالین کے مرکز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور الباحہ کے گورنر کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔ پھولوں کے اس ڈیزائن میں روایتی جیومیٹریکل طرز، سنگ مرمر کے پتھر اور لائٹنگ شامل ہے۔...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ان کے خلاف مقدمات لڑنے والے پراسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفادے دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف 2020 ء کے انتخابات میں شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی۔ جیک اسمتھ کے استعفے کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خصوصی وکیل نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔