ایف بی آر نے سفید کرسٹل چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سفید کرسٹل چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کرنے کے لیے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ اس نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے شروع ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ چینی کی قیمت کا تعین ایک خاص فارمولے کے تحت کیا جائے گا. جس میں پی بی ایس (پاکستان بیورو آف شماریات) کی ویب سائٹ پر شائع شدہ اوسط قومی خوردہ قیمت سے 16 روپے کم قیمت شامل ہو گی۔نئی قیمت کا اطلاق ہر مہینے کی پہلی اور سولہویں تاریخ سے شروع ہونے والے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنا اور ٹیکس کے نفاذ کے لیے ایک قابل اعتماد طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
پشاور:پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار ، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔
اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔
پشاور میں پولیس سہولت مرکز میں فیس ادائیگی کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے فیسیں مقرر ہونے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔