پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز بھیجے، تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسز کی تعمیل کروائی گئی، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز،علیمہ خان سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے مگر دیگر پیش نہ ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات کے لیے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پیکا ایکٹ 2016ء کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جے ا ئی ٹی
پڑھیں:
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ
کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے، انہوں نے گاڑیاں جلانے والوں کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ قانون ہاتھ میں نہ لوں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میرا ملک ہے لیکن اگر میرے ساتھ اس طرح کیا گیا تو میں پاکستان سے بائیکاٹ کر دوں گا‘۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی حکومت کو دھمکیاں
میں پاکستان سے بائیکاٹ کروں گا
مختلف مقامات پر ہماری 11 گاڑیوں کو جلا دیا گیا ،لیاقت محسود
اگر انصاف نا ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے ،رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن لیاقت محسود pic.twitter.com/zn8UvvsU9d
— ShiRaz Saeed???????? (@Srkhanofficial) April 9, 2025
صحافی کرن ناز نے لیاقت محسود پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 11 ڈمپرز جلانے پر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر کلیجہ منہ کو لائے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں لگارہے ہیں۔ جلانے والوں کو دہشتگرد گردان رہے ہیں۔ موصوف اُس وقت کس بھنگ کے نشے میں ہوتے ہیں جب یہی دہشتگرد ڈمپر78 کراچی والوں کو کچل کچل کر اندھا دھند قتل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پہلے قتل پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کو ہی گرفتار کرلیا جاتا اور مکمل کاروائی ہوتی تو نہ آج سڑک پر حاملہ ماں کچلنے کے قصے ہوتے۔ نہ کسی کا بیٹا دو ٹکڑے سڑک پر ہوتا نہ آج 11 ڈمپر جلتے۔
گیارہ ڈمپرز جلانے پر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر کلیجہ منہ کو لائے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں لگارہے ہیں۔جلانے والوں کو دہشتگرد گردان رہے ہیں۔موصوف اُس وقت کس بھنگ کے نشے میں ہوتے ہیں جب یہی دہشتگرد ڈمپر78 کراچی والوں کو کچل کچل کر اندھا دھند قتل کرتے ہیں۔اگر پہلے قتل پر…
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 10, 2025
یوسف انصاری لکھتے ہیں کہ ڈمپر انسان کچل کر مظلوم ہے۔ کسی نے ڈمپر جلا دیا تو دہشت گرد۔ یہ پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
ڈمپر انسان کچل کر مظلوم ہے۔ کسی نے ڈمپر جلا دیا تو دہشت گرد۔
یہ پاکستان کا بائکاٹ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے ۔ https://t.co/SNq3eKarCh
— Yousuf Ansari (@yousuda) April 10, 2025
نازش علوی نے لکھا کہ ہم حکومت پاکستان اور بڑے اداروں سے اپیل کرتے ہیں یہ شخص پاکستان کا بائیکاٹ کررہا ہے، پاکستان کے شہریوں کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں میں روانہ کردیا جائے۔
ہم حکومت پاکستان ، بڑے اداروں سے اپیل کرتے ہیں یہ شخص پاکستان کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، پاکستان کے شہریوں کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔۔۔ کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں اس لیے انکو فوری سہولیات فراہم کرکے مکمل بینڈ باجے کیساتھ، انکے اپنے لوگوں میں روانہ کردیا جائے۔ #Karachi… pic.twitter.com/XX4kf2lT8e
— Nazish Alavi (@naazzish) April 10, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کھڑے ہوکر پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والے رحم کے مستحق نہیں ہوسکتے، اس کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پاکستان میں کھڑے ہوکر پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والے رحم کے مستحق نہیں ہوسکتے
ڈمپر مافیا کے سرگنا کو افغانستان بھاگنے نہیں دینا
یہ پاکستان کا بائیکاٹ کرے گا اس کی یہ اوقات
اس کو فوری گرفتار کیا جائے pic.twitter.com/FtJ41a7nvo
— RahilaMujahid (@RahilaMujahid) April 10, 2025
جنید رضا نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والوں کو کابل کا راستہ دکھایا جائے۔
پاکستان کا بائیکاٹ کرنے والے بے غیرت کو کابل کا راستہ دکھایا جائے ، #ArrestLiaquatMehsud pic.twitter.com/90xGDPLY7W
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) April 10, 2025
واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان کا بائیکاٹ ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کراچی