2025-02-22@15:22:33 GMT
تلاش کی گنتی: 753
«مدت ملازمت میں توسیع»:
(نئی خبر)
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد کسی روتے ہوئے بچے کو منانا نہیں ہے، ہمارا مقصد تو اس ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے جو کہ معاشی استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے، ملک میں نیا روزگار پیدا کرنے کے لیے، پاکستان کے صوبوں کو قریب لانے کے لیے سود مند ثابت ہو۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس لیے ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ابھی بھی کھلے ہیں اور ہم چاہیں گے کہ جو بھی مسائل ہیں ان کو سیاست کے ذریعے، جمہوریت کے ذریعے اور پارلیمان کے ذریعے حل کیا جائے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...
ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان / لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ ’کیپیٹل ٹاک‘ میں جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کوعہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل۔انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آرز بھی وہاں کاٹتے ہیں جہاں سردی ہو اور بستر بھی نہیں دیتے تھے، میں نے صرف ایک پیغام دیا تھا کہ اگر مجھے توڑا تو...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پرسوں 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب جنوبی صہیب عمار...
چیئرمین ناظم آباد محمدمظفر ‘وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ سراج احمد کے بہمانہ قتل پرتعزیتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین ناظم آ با د سید محمد مظفر اور وائس چیئر مین نعمان صیدیقی نے ناظم آ با د کے مرکزی آ فس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ناظم آ با د کے سراج احمد کے بہمانہ قتل پر تعزیتی اجلاس طلب کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر ناظم آ با د اطہر سعید سمیت تمام محکموں کے ڈائریکٹر ز و اسٹاف نے شرکت فرمائی۔اجلاس میں چیئر مین صاحب نے سراج احمد کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراج احمد کی ناظم آ با د میں انکی خدمات اور انکے...
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں...
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ کابینہ اجلاس دن 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند کردے گی، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کرے گی۔ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے نئے صدر نے کہا کہ خان صاحب نے انہیں آج پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ8 فروری صوابی جلسے کےلیے ایم این ایز کو اعتماد میں لوں گا، زیادہ جذبے سے نکلیں گے، ہم نے پہلے شیخ وقاص کا نام پی اے سی کیلئے دیا تھا...
خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی ہونے ملازمین کو فارغ کرنے کی قانون سازی کی ہے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی سے کے پی ملازمین کو ملازمت سے ہٹانے کا بل 2025 پاس ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے عمل در آمد کرتے ہوئے آج نگراں دور حکومت کے 9 ہزار 762 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی فہرست آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتی ملازمین کو برخاست کرنے کی منظوری دی ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق نگران دور میں سب سے زیادہ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج اگر مذاکراتی اجلاس میں شرکت کرتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی تیسری نشست میں ہمیں اپنے مطالبات دیے اور باہر جا کر کہہ دیا کہ حکومت فیل ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم 31 جنوری تک اس کمیٹی کو قائم رکھیں گے، مطالبات اور مذاکرات کا جمہوری رویہ ساتھ بیٹھنا اور سننا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ایک دروازہ بند کرکے...
پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی پنجاب کی طرف تمام راستے بند اور اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہیکہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجا بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان سے سوال کیا گیاکہ آپ کو عہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایف...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، جس میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ اہم ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اسد قیصر نے گزشتہ...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 فروری کو عام تعطیلات کے پیش نظر تمام سرکاری ملازمین کو 31 جنوری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
پشاور( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے تمام حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کو ہفتے کی چھٹیوں سے قبل 31 جنوری تک تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کا اعلان کیا۔یکم فروری کو ہفتہ کو ایک عام تعطیل ہے، لہذا حکومت کو مزدوروں اور پنشنرز وقت پر ادائیگی کا ارادہ ہے۔ یکم اور 2 فروری کو تعطیل سے قبل تنخواہوں اور پنشن ایڈوانس کی ادائیگیوں کے احکامات جاری۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے انتظامی حکام کو ایک سرکلر بھی دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس کے مطابق ہے۔اس سے ان ملازموں اور پنشنرز کو مہلت کا ایک حصہ ہے جو اس وقت ادائیگی نہ کرنے سے پریشان ہے۔ حکومتی ملازمین کی حاضری اور کارکردگی کے ذمہ داروں کو یقینی...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔
فوٹو: سوشل میڈیا اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گا، پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین پاکستان کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ...

حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نیں
اسلام آباد ( نیوزڈیسک )وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10لاکھ75ہزار مقرر،شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں ۔نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ہوگی۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل،خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ مزیدپڑھیں:‘اسکائی فورس‘ کی اسکریننگ میں شریک یہ خوبصورت لڑکی کون ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلی کے پی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سےملکرمشترکہ حکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کی تعریف کی اور گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کےپی علی...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاست کرنے کا حق ہے، اگر بلاول بھٹو کو کوئی ایشوز پتا ہیں تو ہمیں بلائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جب اپوزیشن ریلی پشاور سے چلی تب سے گولی چل رہی تھی چونگی نمبر 26 پر گولی کس نے چلائی؟ جس سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اٹک پل سے لیکر اسلام آباد تک دس بارہ مقامات پر تشدد ہوا وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تشدد اس جتھے نے کی جو مسلح اسلام آباد پر چڑھائی کر رہا تھا ایسا تو نہیں کہ کسی...
پی ٹی آئی کے سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے گی تو ہم اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ سینیٹرعلی ظفر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو فلور آف دا ہاؤس میں بولنا چاہیے جہاں وہ اپنی ، تجاویز دے سکتے ہیں، آج بدقسمتی سے سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو ہی بولنے نہیں دیا گیا ، لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دا ہاؤس کسی بھی وقت اٹھ کر بول سکتے ہیں، اس ہاؤس میں اپوزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ جب ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا...
(گزشتہ سے پیوستہ) ہم فلسطین سے اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ فلسطین انبیا علیہم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا،حضرت دائود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا، حضرت سلیمان ؑ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے،چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا ’’اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جائو‘‘ یہیں اس ملک میں واقع عسقلان...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی...

عمران خان اور بشری بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے وکلا نے توشہ خانہ کیس ٹو کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ہے. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشری بی بی کی ایک اور عمران خان کی6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے .(جاری ہے) وکیل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔بانء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام اّباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔جج افضل مجوکہ نے کہا...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔ ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی...
وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے۔ اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزارت...
ویب ڈیسک:وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے،یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا،اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے،اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم کے...
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔...
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواستِ بریت دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کی، جس میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں۔ یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر...

توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر سلمان صفدراور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے،جسٹس راجہ انعام امین کیس کی سماعت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج سن چکے ہیں۔ پی...

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،عدالت نے بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11فروری تک توسیع کردی۔ مزید :
اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کرلیا۔ منظور کردہ بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں دس ہزار...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے بل منظور کر لیا۔وزیر قانون افتاب عالم آفریدی نے بل اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ سابق نگراں دور حکومت میں غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائےگا، اس ضمن میں متعلقہ ادارے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بل کے مطابق کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں اس کا جائزہ لیا جائے گا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔آفتاب عالم کا کہنا تھاکہ بار بار میٹنگز کے باوجود نگراں دورمیں بھرتی ملازمین کی کل تعداد نہیں...

بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان،موسمیات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آ باد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاؤ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی قیمت ایک روپیہ بھی نہیں...
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل کو طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں گی۔ ڈیٹنگ کے چرچے، ...
اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں‘ چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی‘ کاروبارمیںآسانی پیدا کرنے کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کیا جائے گا‘مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے ‘ پاکستان کو تصادم کی نہیں، مفاہمت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کر...
پشاور (صباح نیوز+ اے پی پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ اسمبلی نے صوبے بھر میں زرعی انکم ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کے بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دوران غیرقانونی طورپربھرتیاں کی گئیں، متعلقہ ادارے اس ضمن اعلامیہ جاری کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایاجائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس...
وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی شامل کرلی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، جس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جاننے کےلیے قانونی کارروائی کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبہ کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کےلئے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈئے میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل، وزارت قومی صحت کے زیر انتظام...
وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور...
کابینہ اجلاس طلب، پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان سے متعلق قانونی کارروائی ایجنڈے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری، ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکج کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہےکہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قومی ایئر لائن کو شفاف نیلامی کے عمل سے نجی شعبےکو دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل...
سٹی 42 : سینیٹ اجلاس کل (منگل) صبح 11:30 بجے ہوگا، سینیٹر محسن نقوی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان نارکوٹکس کنٹرول بل 2024 کی رپورٹ پیش کرنے کے وقت میں 60 دن کی توسیع متعلق تحریک پیش کریں گے ۔ امیگریشن آرڈیننس 1979 کے ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ شزا فاطمہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 غور کے لیے پیش کریں گی۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2025 پر بھی کل غور کیا جائے گا ۔ سینیٹر فیصل واوڈا ایف بی آر کے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے مالی اثرات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں...
سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، اس سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاو¿ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی...
گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھا گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک...
اسلام آ باد: وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاؤ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ ان کاکہناہے کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی ایک روپیہ قیمت نہیں بڑھانی، ہم نے تجویز دی کہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں جب کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے اور عنقریب وفد افغانستان بھیجیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ بڑی تعداد میں علما کرام اور سیاسی قائدین کو اکٹھا کرنے پر بیرسٹر سیف...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا. جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 100 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے. مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.4 ارب ڈالر کے خسارے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے، مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.4 ارب ڈالر کے خسارے سے دو...
اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ اجلاس کا آغاز شام 4 بجے ہوگا اور اس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں دو اہم ترمیمی بلز متعارف کرائے جائیں گے، جن میں "مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025” اور "لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025” شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔ ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی اور ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تفصیل سے بات کی جائے گی۔ اس...
کراچی(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ڈیڑھ سے 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔ سٹیٹ بینک مسلسل 7 مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9 فیصد تک کی کمی کر چکا ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 13 فیصد پر ہے...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ کوئٹہ میں پشتون قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران نہ آئین کا سوچتے ہیں، نہ عوام کی پروا ہے اور نہ اسلامی روایات کا خیال کیا جاتا ہے۔ یہ ملک نہ ہی اسلامی ہے اور نہ ہی جمہوری ، ہماری جماعت تمام انسانوں کو ایک جیسا سمجھتی ہے، کسی قوم یا نسل سے ہو اس بنیاد پر فاصلے ناپنا ہماری جماعت میں گناہ ہے۔ پاکستان میں تمام اقوام کے صوبے ہیں لیکن پشتونوں کو مختلف خطوں میں بانٹا گیا، مطالبہ ہے کہ چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ...
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ افغانستان پاکستان کےتعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں 3روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو ¦ے...
فوٹو: فائل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر پُرامن طور پر ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 50 وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل تھے۔ ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انقعاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے...
کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین...
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے...
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے، دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ان کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک چوہدری سالک حسین نے کہاکہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہاہے کہ...
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے۔ مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کی گئیں۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے گئے۔ مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے اور انکی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارتیں...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے ،موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ نہیں حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ، دوسری دنیا کے ساتھ بھی انہی کے روابط ہیں، معاملات وہی چلا رہے ہیں، پریشان ہوں جغرافئے میں تو کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس حالت میں یہ لوگ جرگہ لے کر میرے پاس تشریف لائے اور جس امید سے آئے ہیں، اللہ کرے ہماری ریاست اور ریاستی اداروں کو اللہ وہ آنکھیں عطا کرے جس سے وہ ان مشکلات کو دیکھ...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی...
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع...
کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ دریں اثنا مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا جس میں سے عدالت نے بے گناہ...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور...
انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانء پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ...
عظمیٰ بخاری —فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اور فتنہ فساد والوں کی سیاست میں فرق ہے، سیاسی مخالفین کو ہماری خدمات سے بہت خوف آ رہا ہے۔ پنجاب: نگہبان رمضان پیکیج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائمحکومتِ پنجاب نے رمضان پیکیج کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کر دی۔...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔(جاری ہے) اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا بری کیا جائے۔تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ امریکا کے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل، اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر ، سردار مصروف، فلک ناز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔ کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
ٹنڈو آدم (پ ر) اسرائیل یہودی ملک ہے اور یہودی کبھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے،جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل نے توڑا ہے جس پر عالم اسلام کو احتجاج کرنا ہوگا،مسلمان توہین صحابہ کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دوستون ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یوم وفات امیر معاویہ اور یکجہتی فلسطین منایا گیا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، محافظین ختم نبوت پاکستان کے مولانا جہانزیب بیہن،شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت کے ذوالفقار نقشبندی، سیدبدرشاہ، حافظ میر اسامہ سموںاور دیگر نے ملک کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ورلڈ بنک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے توانائی کی ضروریات کے لئے اہم ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور، تربیلا توسیعی اور عالمی بنک کے منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ توانائی انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں عالمی بنک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27 جنوری کو کورٹ روم نمبر 2 میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ اسلام آباد سے عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا اور انہیں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے کیسز مقرر ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وکلا اور صحافی جو روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ آتے ہیں ان کو بھی پاسز جاری ہوں گے، دیگر وکلا اور صحافی کورٹ روم نمبر 6 اور 7 میں آڈیو...