Jang News:
2025-03-12@14:41:05 GMT

دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا۔

صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دینگے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔

مشیرِ اطلاعات کے پی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کو پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا

پڑھیں:

موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی، ترجمان لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ 

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق یہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب اقدام ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائیکورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ 

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اسٹاف کی حاضری کےلیے موبائل ایپ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی قتل؛ تعلق افغانستان سے تھا
  • دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • فل اسٹاپ
  • ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، محمد شہباز شریف
  • مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، مشیر اطلاعات پختونخوا
  • موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی، ترجمان لاہور ہائیکورٹ
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کا چیلنج
  • حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر
  • صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دینگے: بیرسٹر سیف