ڈی چوک احتجاج، 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کیس میں 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ضمانت کی 9 درخواستوں پر سماعت کی۔
9 ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی چوک احتجاج درخواستوں پر ضمانت کی
پڑھیں:
پیکا ایکٹ: گستاخانہ مواد پھیلانے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد
---فائل فوٹواسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم بابر خورشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے گستاخانہ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔
عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔